Tag: polio in karachi

  • سوات میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

    سوات میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

    سوات/کوئٹہ/کراچی: سوات میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں پولیو کا شکار بچوں کی تعداد دو سو سینتالیس ہوگئی ہے۔ کوئٹہ میں انسداد پولیو ورکرز پر حملے کے بعد مہم معطل ہے۔

    پاکستان میں پولیو وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کی تمام کوششیں بےسود ثابت ہورہی ہیں۔ سوات میں ایک بچے میں پولیو کی علامات پائی گئی ہے جس کے بعد بچے کے خون کے نمونے اسلام آباد بھیجے گئے تھے جہاں سے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    پولیو کی تصدیق کے بعد ڈی سی سوات نے متاثرہ علاقے میں محکمہ صحت کی ٹیمیں بھجوادی ہیں۔

    دوسری جانب کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم سخت سیکیورٹی میں جاری ہے۔ کوئٹہ میں گھر گھر پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے مہم معطل ہے لیکن ای پی آئی سینٹرز میں بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

    محکمہ صحت کوئٹہ کے مطابق گزشتہ روز انسداد پولیو ٹیم کے رضاکاروں پر حملے کے بعد کوئٹہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز یونین کا انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ جاری ہے۔

  • پولیومہم: پانچ ہزاربچے محروم رہ جانے کا خدشہ

    پولیومہم: پانچ ہزاربچے محروم رہ جانے کا خدشہ

     

    کراچی: گیارہ حساس یونین کونسلوں میں پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری ہےجبکہ خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود اور لنڈی کوتل میں آج سے پولیومہم شروع کی جائےگی۔۔

    کراچی کی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں سینکڑوں والدین نےبچوں کو پولیوکےقطرےپلانےسے انکار کردیاتھا، جس کےباعث مہم کے پہلےروز دو ہزارآٹھ سواور دوسرےروز دو ہزار دو سو بچے پولیو ویکسین پینے سےمحروم رہ گئے۔

    پولیوحکام کے مطابق انسداد پولیو مہم کے پہلے روز پچاسی ہزار سےزائد پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا ان میں سےبیاسی ہزار تین سوچھیالیس بچوں کوپولیوکےقطرے پلائےجاچکےہیں۔

    حکام نےبتایاکہ پولیو مہم کے پہلےاور دوسرےروز جوبچےپولیوکے قطرےپینےسے محروم رہ گئے تھے ان کی تعداد پانچ ہزار کے لگ بھگ ہےانہیں آج تیسرے روزپولیوکےقطرے پلانےکی کوشش کی جائےگی۔

    دوسری جانب خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود اور لنڈی کوتل میں بھی پولیومہم کا آغازکردیا گیا پولیوورکرزکی تین سو اٹھانوے ٹیمیں سخت سیکیورٹی حصارمیں تقریباً ایک لاکھ اٹھانوے ہزاربچوں کو پولیو کےقطرےپلائیں گی۔

    آپریشن کے باعث نقل مکانی کرکےآنےوالے بچوں کو استقبالیہ کیمپس میں پولیوکےقطرےپلائے جائیں گے۔