Tag: polio worker

  • پولیو ورکر وسیم احمد 30 سال سے پولیو کے خاتمے کے لیے سرگرم

    پولیو ورکر وسیم احمد 30 سال سے پولیو کے خاتمے کے لیے سرگرم

    کراچی: پاکستان میں اس وقت جہاں ہر شخص ملک سے پولیو کے خاتمے کی مہم میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے، وہیں کراچی کے محمد وسیم بھی اس عظیم مشن کی تکمیل میں 30 سال سے مصروف عمل ہیں۔

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے وسیم احمد گزشتہ 30 سال سے انسداد پولیو مہم میں سرگرم عمل ہیں، یہ فرض شناس پولیو ورکر فیلڈ ورک کے علاوہ مختلف پولیو مراکز میں بھی اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

    وسیم احمد بنیادی صحت مراکز میں انسداد پولیو کی ٹیموں کی رہنمائی کے علاوہ قومی اور صوبائی انسداد پولیو مہمات میں بھی پھرپور معاونت کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کی کئی رکاوٹوں میں سے سب سے بڑی رکاوٹ پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین ہیں۔

    وسیم بنیادی صحت مراکز میں آنے والے والدین کو حفاظتی ٹیکوں کی معلومات سمیت انسداد پولیو کی آگاہی بھی فراہم کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز کی محنت اس وقت ضائع ہوسکتی ہے اگر والدین اور کمیونٹی اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلائیں۔

    وسیم احمد ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور چاہتے ہیں کہ والدین اور مقامی کمیونٹیز بھی اس مشن میں ان کا ساتھ دیں۔

  • فیصل آباد کا محمد اویس پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم

    فیصل آباد کا محمد اویس پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم

    فیصل آباد : انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے فیصل آباد کا پولیو ورکر محمد اویس مصروف عمل ہے، محمد اویس اس موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لئے دن رات محنت کر رہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے محمد کاشف کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں فرض شناس انسداد پولیو ورکر محمد اویس قومی جذبے کے تحت گھر گھر جا کر بچوں کو چیک کر رہا ہے کہ کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم تو نہیں رہ گیا۔

    پولیو ورکر محمد اویس کا کہنا ہے وہ دو سال سے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیو ویکسین پلا رہا ہے، والدین نے بھی اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے لئے ٹیموں کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

    اس کا کہنا تھا کہ میرا اور تمام پولیو ٹیموں کا عزم ہے کہ اس بیماری کا جڑ سے خاتمہ ممکن بنائیں گے، ہم سب نے مل پاکستان کو پولیو فری ملک بنانا ہے۔

    پولیو ورکر محمد اویس کا بچوں کو پولیو ویکسین پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچانے کاعزم قابل ستائش اور دوسرے پولیو ورکرز کے لئے تقلید کے قابل ہے۔

    اسی قومی جذبے کے تحت محمد اویس گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر بچوں کو چیک کر رہا ہے تاکہ پاکستان سے اس موذی مرض کا جڑ سے خاتمہ کیا جاسکے۔

  • پولیو کا شکار ساجد علی پاکستان کو پولیو فری بنانے کے مشن پر

    پولیو کا شکار ساجد علی پاکستان کو پولیو فری بنانے کے مشن پر

    چنیوٹ: جسمانی معذوری کسی شخص کی رفتار جسمانی طور پر تو کم کرسکتی ہے، لیکن اس کے عزم و حوصلے اور خوابوں کو نہیں ختم کرسکتی، چنیوٹ کے ساجد علی اس کی جیتی جاگتی مثال ہیں۔

    صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ کے ساجد علی عزم و حوصلے کی تصویر ہیں، ساجد علی محکمہ صحت چنیوٹ کے ملازم ہیں اور وہ انسداد پولیو مہم کے دوران گھر گھر پولیو پلانے کا کام کرتے ہیں۔

    ساجد علی خود بھی پولیو کا شکار ہیں، وہ بچپن میں ہی پولیو وائرس کا شکار ہو کر معذوری میں مبتلا ہوگئے تھے لیکن اس معذوری نے انہیں جینے کا ایک مقصد دے دیا ہے۔

    اب ان کا مشن ملک کی نئی نسل کو پولیو سے بچانا ہے اور اس مشن میں وہ کبھی اپنی معذوری کو آڑے آنے نہیں دیتے۔

    10 سال سے انسداد پولیو مہم سے وابستہ ساجد نہ صرف بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے ہیں بلکہ والدین سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔

    انہوں نے کبھی اپنی معذوری کو کمزوری نہیں بنایا، ساجد کا خواب پولیو فری پاکستان ہے اور اپنے اس خواب کی تکمیل کے لیے وہ دن رات مصروف عمل ہیں۔

  • پنجاب: پولیو ورکرز کو بہبود آبادی پرعوامی شعور بیدار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا

    پنجاب: پولیو ورکرز کو بہبود آبادی پرعوامی شعور بیدار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا

    لاہور: صوبہ پنجاب میں پولیو ورکرز کو بہبودآبادی پرعوامی شعورکو بیدار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق اب پولیوورکرزبھی ڈیوٹی کےدوران پاپولیشن ویلفیئرپرآگاہی فراہم کریں.

    یہ اہم فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت اجلاس میں ہوا، اجلاس میں بہبود آبادی سے متعلق اموراور تجاویز پرغورکیا گیا.

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آبادی کنٹرول کیے بغیر بہترسہولتوں کے اہداف ممکن نہیں.

    انھوں نے کہا کہ بہبود آبادی پرعوامی شعورکوبیدارکرنے کے لئے ہرطبقے کو کردار ادا کرنا ہوگا، پولیو ورکرزبھی ڈیوٹی کے دوران عوام کو معلومات فراہم کریں.

    مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی سرکاری کالجوں میں ٹیچر انٹرنز کی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بہبود آبادی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے ایس اوپیزپرعمل یقینی بنایا جائے.

    خیال رہے کہ آج اپنے ایک بیان میں  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انسداد پولیو کے لیے فعال ومتحرک انداز میں بھرپور مہم چلانے کی ہدایت کی  تھی۔

     انھوں نے کہا تھا کہ انسداد پولیو مہم کے لیے وضع کردہ پلان پر100 فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور فیلڈ میں موجود انسداد پولیو ٹیموں کی موثر مانیٹرنگ کی جائے۔

  • چمن میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، خاتون پولیو ورکر جاں بحق

    چمن میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، خاتون پولیو ورکر جاں بحق

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک خاتون پولیو ورکر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چمن کے علاقے سلطان زئی میں موٹر سائیکل پر سوار 2 حملہ آوروں نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 35 سالہ خاتون پولیو ورکر نسرین جاں بحق ہوگئیں۔

    ان کے ساتھ موجود پولیو ورکر 24 سالہ راشدہ شدید زخمی ہوئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے کوئٹہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق واقعہ کے بعد ابتدائی طور پر سلطان زئی کے علاقے میں پولیو مہم عارضی طور پر معطل کردی گئی تاہم بعد میں چمن کے تمام ضلعوں میں مہم روک دی گئی۔

    ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

    افسوسناک واقعے پر وزیر اعظم کے مشیر برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی۔

    دوسری جانب سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے شاہی بازار میں ایک شخص نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر کے ٹیم کو گھر سے نکال دیا۔

    پولیو ٹیم شکایت درج کروانے تھانے پہنچی تو شہری اور اس کے ساتھیوں نے ٹیم کے ڈرائیور پر تشدد بھی کیا جس کے بعد پولیو ورکرز نے ملزمان کی گرفتاری اور تحفظ کی فراہمی تک مہم چلانے سے انکار کردیا۔

    پولیس کے مطابق معاملے کی انکوائری کر رہے ہیں جس کے بعد مقدمہ درج کر کے گرفتاری کریں گے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل پشاور میں انسداد پولیو مہم کے پہلے دن پولیو ویکسین کے ری ایکشن کی شکایت پر چند بچوں کو اسپتال لایا گیا تھا، خبر پھیلنے پر بے شمار خوفزدہ والدین اپنے تندرست بچوں کو بھی اسپتال لے آئے۔

    اس دوران مشتعل مظاہرین نے ڈی ایچ او اسپتال کی دیواریں گرا دی تھیں اور عمارت کو آگ بھی لگا دی تھی۔

    بعد ازاں خیبر پختونخواہ میں پولیو مہم کو ناکام بنانے کے لیے گھڑی گئی سازش اس وقت بے نقاب ہوگئی جبسوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے ڈرامہ طشت از بام کر دیا۔

    ویڈیو میں ایک شخص بچوں کو زبردستی اسٹریچر پر لٹا کر بے ہوشی کا ڈرامہ کرواتا دکھائی دیا جبکہ ویڈیو میں بچے تندرست دکھائی دے رہے تھے۔

    بچوں سے بے ہوشی کا ڈرامہ کروانے والے ملزم نذر محمد کو بعد ازاں بڈھ بیر پولیس نے گرفتار کر لیا تھا جبکہ انسداد پولیو مہم کےخلاف احتجاج کرنے والے 12 افراد کے خلاف پرچہ بھی درج کرلیا گیا، علاوہ ازیں سرکاری املاک کا جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف آپریشن بھی شروع کردیا گیا۔

  • مہمند ایجنسی: دھماکا میں دو افراد جاں بحق،ایک پولیو ورکر زخمی

    مہمند ایجنسی: دھماکا میں دو افراد جاں بحق،ایک پولیو ورکر زخمی

    مہمندایجنسی کی تحصیل صافی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے دو افراد موت کی نیند جا سوئے۔

    مہمند ایجنسی میں دھماکے میں دو افراد جان سے گئے اور پولیو ورکر شدید زخمی ہوا، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی مہمند ایجنسی دھماکے کی شدید مذمت کی، وزیر اعلیٰ کا دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا انھوں نے کہا کہ انسداد پولیو ورکرز کو نشانہ بنانا قابل مذمت فعل ہے،پولیٹیکل انتظامیہ نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔