Tag: polio workers

  • پولیو ورکرز پر حملوں کی صورت میں ضلعی انتظامیہ قانونی کارروائی کرے: وزیر اعظم

    پولیو ورکرز پر حملوں کی صورت میں ضلعی انتظامیہ قانونی کارروائی کرے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ پولیو ورکرز پر حملوں کی صورت میں قانونی کارروائی کی ذمہ داری لیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر نوشین حامد، چیف سیکریٹریز، اور 30 سے زائد ضلعی ڈپٹی کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو کے لیے کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پولیو ورکرز مشکل علاقوں تک پہنچ کر قومی خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز خصوصی تعریف کے مستحق ہیں، بہترین کارکردگی پر پولیو ورکرز کے لیے انعامات کا پلان مرتب کیا جائے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کم منتقلی والا سیزن پولیو کے خاتمے کے لیے موزوں ترین وقت ہے، ہم سب کو مل کر پولیو وائرس کا خاتمہ کرنا ہے۔

    وزیر اعظم نے چیف سیکریٹریز اور ڈپٹی کمشنرز کو انسداد پولیو اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیو ورکرز پر حملوں کی صورت میں قانونی کارروائی کی ذمہ داری لیں۔

    انہوں نے کہا کہ بچوں کے عمومی بچاؤ کے ٹیکوں اور انسداد پولیو مہم کو ساتھ چلایا جائے، اومیکرون کے پیش نظر ویکسی نیشن مہم کو مزید بڑھایا جائے۔

  • دور افتادہ علاقوں کے پولیو ورکرز کو موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیں

    دور افتادہ علاقوں کے پولیو ورکرز کو موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیں

    اسلام آباد: حکومت پاکستان کی جانب سے دور افتادہ علاقوں اور وسیع علاقہ کور کرنے والے انسداد پولیو ورکرز کو موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے انسداد پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لیے احسن اقدام کرتے ہوئے پولیو ورکرز کو موٹر سائیکلیں فراہم کر دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل دور افتادہ علاقوں اور وسیع علاقہ کور کرنے والے پولیو ورکرز کو دی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو ورکرز کو موٹر سائیکل 2 مراحل میں فراہم کی جائیں گی، پہلے مرحلے میں 12 سو 54 موٹر سائیکلیں دی جائیں گی۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انسداد پولیو ورکرز کو 42 موٹر سائیکلیں اور آزاد کشمیر کے انسداد پولیو ورکرز کو 376 موٹر سائیکلیں دی گئی ہیں۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں 164 جبکہ قبائلی اضلاع کے انسداد پولیو ورکرز کو 672 موٹر سائیکلیں فراہم کی گئیں۔

    ذرائع کے مطابق موٹر سائیکلوں کی خریداری کے لیے فنڈ حکومت نے فراہم کیے۔

    خیال رہے کہ حکومت نے کرونا وائرس سے انسداد پولیو مہم کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کا فیصلہ کرتے ہوئے رواں سال کی آخری سہ ماہی میں متواتر انسداد پولیو مہمات چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں سال کی آخری سہ ماہی میں ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلائی جائیں گی۔

    اس فیصلے کے تحت رواں ماہ قومی انسداد پولیو مہم، اکتوبر اور نومبر میں ذیلی قومی انسداد پولیو مہم جبکہ دسمبر میں پھر قومی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔

  • ساہیوال میں انسداد پولیوٹیم پر حملہ ہوگیا

    ساہیوال میں انسداد پولیوٹیم پر حملہ ہوگیا

    حاجی آباد: پنجاب کے شہر ساہیوال میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ ہوا اور جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے علاقے حاجی آباد میں انسدادپولیو کی ٹیم کام میں مصروف تھی کہ اچانک ان پر حملہ ہوگیا، ملزم ندیم نے ٹیم پر دھاوا بولا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو ٹیم نے ڈیرے میں گھس کر جان بچائی، تھانہ کمیر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، حملہ آور ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوا تھا۔

    خیال رہے کہ ملک کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے پولیو ورکرز اپنی جانوں پر کھیل کر بچوں کو قطرے پلارہے ہیں، جبکہ ملک دشمن عناصر انہیں ڈرانے، دھمکانے اور جان سے مار دینے کی دھمکیوں سے باز نہیں آرہے۔

    کوئٹہ : پولیو ٹیم پر حملہ ،4 ورکرز جاں بحق

    ملک میں یہ کوئی نیا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک خاتون پولیو ورکر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی تھیں۔ تاہم اس کے باوجود پولیو ورکرز کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔

  • حکومت کا انسداد پولیو ورکرز کے  یومیہ اعزازیہ میں  100 روپے کا اضافہ

    حکومت کا انسداد پولیو ورکرز کے یومیہ اعزازیہ میں 100 روپے کا اضافہ

    اسلام آباد : حکومت نے انسداد پولیو ورکرز کے یومیہ اعزازیےمیں 100 روپےاضافےکی منظوری دے دی ، پولیو ورکرز کے اعزازیہ میں اضافہ یکم فروری سے نافذ العمل ہوگا جبکہ فیصلے کا اطلاق ملک بھر کےتقریبا ً2لاکھ انسدادپولیو ورکرز پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے انسداد پولیو ورکرز کا یومیہ اعزازیہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا اور یومیہ اعزازیے میں 100 روپے اضافے کی منظوری دے دی ، فیصلے کا اطلاق ملک بھر کےتقریبا ً2لاکھ انسدادپولیو ورکرز پر ہو گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز کا اعزازیہ اضافے کےبعد 500 روپے یومیہ ہو گا، اعزازیہ میں اضافہ یکم فروری سے نافذ العمل ہوگا ، یومیہ اعزازیہ میں اضافہ 3 برس کے لیے ہے۔

    چند روز قبل ہی ملک کے 8 بڑے شہروں کے گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ، ان شہروں میں کراچی،پشاور،بنوں،لاہور،راولپنڈی،قلعہ عبداللہ،پشین اور کوئٹہ شامل تھے۔

    یاد رہے 21 جنوری کو 2019 کی پہلی انسدادپولیومہم کا آغاز ہوا تھا ، انسداد پولیو مہم میں2لاکھ60ہزار پولیو ورکرز نے حصہ لیا اور 3 کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیے، ار روزہ مہم 26جنوری تک جاری رہی۔

    مزید پڑھیں :   بڑے شہروں کے سیوریج سسٹم میں پولیو وائرس کی تصدیق

    خیال رہے 2018میں ملک بھر سے پولیو کے12کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں بلوچستان کے ضلع دکی سے تین،خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ سے ایک،لکی مروت سے ایک،کراچی کے علاقے گڈاپ سے ایک، خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر سے ایک اور باجوڑ سے پانچ کیسز رپورٹ ہوئے ۔

    واضح رہے اینڈ پولیو پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں پولیو کیسز کی بلند ترین شرح سنہ 2014 میں دیکھی گئی جب ملک میں پولیو وائرس کے مریضوں کی تعداد 306 تک جا پہنچی تھی۔

    یہ شرح پچھلے 14 سال کی بلند ترین شرح تھی۔ اس کے بعد پاکستان پر سفری پابندیاں بھی عائد کردی گئیں تھی،  اسی سال پڑوسی ملک بھارت پولیو فری ملک بن گیا۔

    تاہم اس کے بعد عالمی تنظیموں کے تعاون سے مقامی سطح پر پولیو کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے گئے جس کے بعد سنہ 2015 میں یہ تعداد گھٹ کر 54 اور سنہ 2016 میں صرف 20 تک محدود رہی۔