Tag: polio

  • پاکستان میں پولیو کا 14سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    پاکستان میں پولیو کا 14سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    کراچی: پاکستان میں پولیو کا چودہ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پولیو کے مزید آٹھ نئے کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد دو سو دو ہوگئی ہے۔

    پولیو کے نئے کیسز مردان ، پشاور، کوئٹہ اور کراچی میں سامنے آئے ہیں، ادارہء قومی صحت کے مطابق پولیو سے متاثرہ تین بچوں کا تعلق خیبر ایجنسی ،جنوبی وزیرستان اور ٹانک سے ہے، رواں سال فاٹا سے ایک سو پینتیس، کے پی کے سے چالیس، سندھ سے انیس، بلوچستان سے چھ اور پنجاب سے دو کیسز سامنے آئے ہیں۔

    ادارہء قومی صحت کے مطابق رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد دو سو سے تجاوز کرگئی ہے، کراچی کا علاقہ گڈاپ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں حال ہی میں نو بچے پولیو سے متاثر ہوئے ہیں، سندھ کا پولیو سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر کراچی ہے، جہاں سترہ پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    سانگھڑ سے صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، سندھ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر عالمی اداروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  • پولیو سے متعلق آئی ایم بی کا اجلاس آج ہوگا

    پولیو سے متعلق آئی ایم بی کا اجلاس آج ہوگا

    لندن: پولیو کے پھیلاؤ کی نگرانی کرنے والے انڈیپینڈنٹ مونیٹرنگ بورڈ کا اجلاس آج لندن میں ہوگا، جس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق انڈیپینڈنٹ مونٹرنگ بورڈ میں مخلتف ملکوں میں پولیو کے خاتمے کے لئے اقدامات پرغورکیا جائے گا،  دو روزجاری رہنے والے اجلاس میں پاکستان سے متعلق اہم فیصلوں کاامکان ہے۔

    آئی بی ایم کی سفارش پرعالمی ادارہ صحت نے پاکستان پرسفری پابندیاں عائد کی تھیں، آئی بی ایم پولیو سے متعلق مختلف ممالک کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ ہرچھ ماہ بعد جاری کرتا ہے۔

  • کراچی میں پولیوکیسز:پاکستان پرمزید پابندیاں لگنےکاامکان

    کراچی میں پولیوکیسز:پاکستان پرمزید پابندیاں لگنےکاامکان

    کراچی : پولیو کے حوالے سے کراچی میں کیسز رپورٹ ہونے پرعالمی ادارۂ صحت کو تشویش لاحق ہوگئی ہے، ڈبلیو ایچ او کی جانب سے پاکستان پرمزید پابندیاں لگنے کا امکان ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق فاٹا، ڈی آئی خان اورسندھ سمیت دیگرشہروں میں رواں سال ایک سواٹھارہ پولیوکیسز سامنے آئے ہیں،جبکہ کراچی میں پولیو کیسز نےعالمی ادارۂ صحت کو پریشانی میں مبتلا کردیاہے ۔

    ذرائع محکمہ صحت کے مطابق تیس ستمبر کوجنیوا میں عالمی ادارہ صحت کا اجلاس منعقد ہوگا، جس میں پولیو کیسز میں اضافے پر پاکستان پرمزید سفری پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں ۔

    اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی پولیو فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق کریں گی، وزارتِ صحت کے مطابق خییر ایجنسی کی تحصیل میں 16 ماہ کی بچی سلمیٰ اورپشاورمیں 8 کی ماہ حبیبہ پولیو سے متاثر ہوئیں۔

    حبیبہ کے والدین نے انسدادِ پولیو مہم میں اپنی بچی کو قطرے پلوانے سے انکارکردیا تھا۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال فاٹا میں 119، خیبر پختونخوا میں 28، سندھ میں 14، پنجاب میں 2 اور بلوچستان میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • ملک میں پولیو کے تین نئے کیس سامنے آگئے

    ملک میں پولیو کے تین نئے کیس سامنے آگئے

    پشاور: ملک میں ایک روز میں پولیو کے تین نئے کیس سامنے آ گئے، تینوں پولیو کیسز کا تعلق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ سے ہے،رواں سال کے پولیو کیسز کی تعداد اکیانوے ہو گئی۔

    حکومت کی جانب سے پولیو کو ختم کرنے کی تمام تر کوششوں کے باوجود پولیو کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آج ایک روز میں پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آگئے، تینوں کیسز کا تعلق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ سے ہے، باڑہ کے گاؤں اکا خیل کی پانچ سالہ سنبل میں پولیو کا وائرس پایا گیا، پولیو کا شکار ایک سالہ ثمرن کا تعلق باڑہ کے گاؤں شاہ ڈالے سے ہے، کنڈے میران خیل کا ڈیڑھ سالہ ابراہیم پولیو وائرس کا شکارہوگیا، دو ہزار تیرہ میں پولیو کے ترانوے کیس رپورٹ ہوئے تھے جبکہ رواں سال کے سات ماہ میں اکیانوے کیس سامنے آچکے ہیں، رواں سال فاٹا سے پولیو کے انہتر کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے آٹھ کیسز کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔