Tag: polio

  • پختونخواہ سے سال 2023 کا پہلا پولیو کیس رپورٹ

    پختونخواہ سے سال 2023 کا پہلا پولیو کیس رپورٹ

    اسلام آباد: ملک میں سال 2023 کا پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوگیا، پولیو کیس صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں سے رپورٹ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں رواں سال پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا، قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری نے پولیو کیس کی تصدیق کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو کیس صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں سے رپورٹ ہوا ہے۔

    اینڈ پولیو پاکستان کے مطابق گزشتہ برس 2022 میں پاکستان میں 20 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے جو سب کے سب پختونخواہ سے رپورٹ ہوئے۔

    سنہ 2021 میں صرف ایک پولیو کیس بلوچستان سے رپورٹ ہوا تھا۔

    سنہ 2020 میں ملک بھر سے 84 پولیو کیس جبکہ 2019 میں 147 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ پولیو کیسز کی بلند ترین شرح تھی۔

    ملک بھر میں پولیو کیسز کی سب سے زیادہ شرح خیبر پختونخواہ میں ہے۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    وزیر اعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان سے ٹیلی فونک رابطے میں مائکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو سراہا۔

    بل گیٹس نے کہا کہ عبدالقادر پٹیل کی پولیو کے خاتمے کی کوششیں قابل تحسین ہیں، حکومت پاکستان جلد ملک کو پولیو سے پاک کر دے گی۔

    پولیو ویکسین سے انکار موذی وائرس کے خاتمے کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گیا

    ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو محفوظ مستقبل ہماری ترجیحات میں شامل ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

  • کل سے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز

    کل سے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز

    اسلام آباد: ملک میں رواں برس کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کل سے شروع کی جائے گی، مہم کے دوران مجموعی طور پر 4 کروڑ 4 لاکھ 28 ہزار 957 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سنہ 2023 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم رواں ماہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انسداد پولیو مہم 2 مراحل میں چلائی جائے گی۔

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم کا پہلا فیز 16 تا 20 جنوری منعقد ہوگا جبکہ دوسرا فیز 23 تا 29 جنوری منعقد ہوگا۔

    پہلے فیز میں انسداد پولیو مہم کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ ملک بھر میں منعقد ہوگی، انسداد پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر 4 کروڑ 4 لاکھ 28 ہزار 957 بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی جس میں سے 3 کروڑ 81 لاکھ 37 ہزار 654 بچوں کی ویکسی نیشن پہلے مرحلے میں ہوگی۔

    مہم کا دوسرا فیز کراچی اور حیدر آباد کے 16 اضلاع میں ہوگا۔

    3 روزہ پولیو مہم کے بعد 2 روز کیچ اپ ڈیز ہوں گے جس میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔ مہم میں 6 تا 59 ماہ کے بچوں کی وٹامن اے کی ویکسی نیشن بھی ہوگی، وٹامن اے کی ویکسی نیشن کا مقصد بچوں کی قوت مدافعت بہتر بنانا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم میں 3 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز شریک ہوں گے۔

  • وزیر اعظم کا پولیو سے چھٹکارا پانے کے عزم کا اعادہ

    وزیر اعظم کا پولیو سے چھٹکارا پانے کے عزم کا اعادہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پولیو ایک مہلک وائرس ہے جو بچوں کو معذور کرتا ہے، ان کے مستقبل کو ختم اور قومی ترقی کو نقصان پہنچاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پولیو ایک مہلک وائرس ہے جو بچوں کو معذور کرتا ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پولیو بچوں کے مستقبل کو ختم اور قومی ترقی کو نقصان پہنچاتا ہے، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں پولیو اب بھی موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج پولیو کے عالمی دن پر اس سے چھٹکارا پانے کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔

  • وزیر اعظم کا پولیو کیسز میں اضافے پر اظہار تشویش

    وزیر اعظم کا پولیو کیسز میں اضافے پر اظہار تشویش

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صحت کے شعبے میں تعاون پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد پولیو اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی ہنگامی منصوبے پر عمل کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صحت اور سماجی شعبے میں تعاون پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا شکر گزار ہوں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پختونخواہ میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے، انسداد پولیو اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی ہنگامی منصوبے پر عمل کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ 3 روز قبل ملک میں ایک اور پولیس کیس سامنے آیا ہے، مذکورہ کیس شمالی وزیرستان سے سامنے آیا ہے جہاں رواں برس پہلے ہی 12 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    وزارت صحت کے مطابق رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 14 ہوچکی ہے جن میں سے 13 صرف شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے، ایک کیس صوبہ خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں سے رپورٹ ہوا۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے ملک کو پولیو فری بنانے کے لیے ملک گیر پولیو مہمات باقاعدگی سے جاری ہیں تاہم اب بھی لاکھوں بچے پولیو ویکسی نیشن سے محروم ہیں۔

    مئی 2022 میں ہونے والی پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ 33 ہزار 173 بچے ویکسین سے محروم رہے۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ پولیو مہم میں 3 لاکھ 77 ہزار 166 بچے ویکسی نیشن کے لیے دستیاب نہیں تھے جبکہ مہم میں 56 ہزار 7 والدین ویکسین پلانے سے انکاری تھے۔

  • شمالی وزیرستان پولیو وائرس کی لپیٹ میں، ایک اور کیس رپورٹ

    شمالی وزیرستان پولیو وائرس کی لپیٹ میں، ایک اور کیس رپورٹ

    اسلام آباد: ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، مذکورہ کیس شمالی وزیرستان سے سامنے آیا ہے جہاں رواں برس پہلے ہی 12 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، پولیو کیس شمالی وزیرستان سے سامنے آیا ہے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد 14 ہوچکی ہے جن میں سے 13 صرف شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے، ایک کیس صوبہ خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں سے رپورٹ ہوا۔

    خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے ملک کو پولیو فری بنانے کے لیے ملک گیر پولیو مہمات باقاعدگی سے جاری ہیں تاہم اب بھی لاکھوں بچے پولیو ویکسی نیشن سے محروم ہیں۔

    مئی 2022 میں ہونے والی پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ 33 ہزار 173 بچے ویکسین سے محروم رہے۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ پولیو مہم میں 3 لاکھ 77 ہزار 166 بچے ویکسی نیشن کے لیے دستیاب نہیں تھے جبکہ مہم میں 56 ہزار 7 والدین ویکسین پلانے سے انکاری تھے۔

  • امریکا میں 10 سال بعد پولیو کا پہلا کیس

    امریکا میں 10 سال بعد پولیو کا پہلا کیس

    نیویارک: امریکا میں دس سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں دس سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ مریض کو ویکسین نہیں لگی ہوئی تھی۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے نواحی علاقے میں رہنے والے ایک نوجوان شخص میں پولیو کی تشخیص ہوئی ہے۔

    راک لینڈ کاؤنٹی میں رہنے والے مذکورہ شخص کو تقریباً ایک ماہ قبل فالج ہوا تھا، نیویارک کے محکمہ صحت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پولیو کا یہ کیس انتہائی متعدی ہے جو امریکا سے باہر کہیں اور پیدا ہوا تھا۔

    برطانیہ میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف، ایمرجنسی نافذ

    ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر پیٹریسیا روپرٹ کا کہنا ہے کہ کمیونٹی کو درپیش کسی بھی خطرے کے پیش نظر مذکورہ شخص کے اہل خانہ اور ان تمام افراد کا سروے کیا جا رہا ہے جن کے ساتھ قریبی رابطے تھے۔

    ہیلتھ کمشنر نے واضح کیا کہ مریض اب پولیو کے جراثیم پھیلانے کے قابل نہیں رہا، انھوں نے بتایا کہ نوجوان شخص کو پولیو کی ویکسین نہیں لگی ہوئی تھی۔

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق متعلقہ شخص آرتھوڈوکس یہودی کمیونٹی کا رکن ہے جس میں سال 2018 اور 2019 کے درمیان خسرے کی وبا بھیلی تھی، اس وبا کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ انتہائی کم افراد نے ویکسین لگوائی ہوئی تھی۔

    امراض پر قابو پانے والے امریکی ادارے کے مطابق سال 1979 سے امریکا میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

  • انسداد پولیو مہم کا آغاز: ’لاچاری اور معذوری ہماری قوم کا مستقبل نہیں‘

    انسداد پولیو مہم کا آغاز: ’لاچاری اور معذوری ہماری قوم کا مستقبل نہیں‘

    اسلام آباد: ملک بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ لاچاری اور معذوری ہماری قوم کا مستقبل نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہورہی ہے، 12.6 ملین بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ 25 اضلاع پولیو کے لیے حساس قرار دیے گئے ہیں، حساس اضلاع میں تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلایں جائیں گے۔ باقی اضلاع میں مخصوص یونین کونسل میں مہم ہوگی۔

    وزیر صحت کا کہنا تھا کہ 1 لاکھ سے زائد تربیت یافتہ فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گے، پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد 5 سال تک کے تمام بچوں تک حفاظتی قطروں کی رسائی کو یقینی بنانا ہے، پولیو کے لیے حساس قرار دیے جانے والے اضلاع ہماری ترجیح ہیں۔

    وزیر صحت کا کہنا تھا کہ والدین سے اپیل ہے اپنے بچوں کو مہم میں حفاظتی قطرے ضرور پلائیں، وائرس ابھی بھی ہمارے ماحول میں موجود ہے۔ لاچاری اور معذوری ہماری قوم کا مستقبل نہیں ہے۔

  • حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے: وزیر صحت

    حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے: وزیر صحت

    اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، انسداد پولیو کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

    عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے مؤثر اور مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے، حکومت ملک کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، سول سوسائٹی، میڈیا اور علمائے کرام بھی پولیو کے خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔

    وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ خیبر پختونخواہ میں پولیو کیس رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد رواں برس رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 3 ہوگئی، تینوں کیسز پختونخواہ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

    گزشتہ برس انسداد پولیو کے لیے ہنگامی اور مؤثر اقدامات اٹھائے گئے تھے جن کی بدولت سال 2021 میں پورے ملک سے صرف ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا تھا جبکہ اس سے قبل سنہ 2020 میں 84 پولیو کیسز رپورٹ کیے گئے تھے۔

  • پولیو کیسز، پاکستان اور افغانستان کا اہم فیصلہ

    پولیو کیسز، پاکستان اور افغانستان کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد: متعدد پولیو کیسز سامنے آنے پر پاکستان اور افغانستان نے قومی انسداد پولیو مہم رواں ماہ چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان اور پڑوسی ملک افغانستان میں انسداد پولیو مہم بیک وقت چلائی جائے گی، وفاقی حکومت نے صوبوں سے قومی پولیو مہم پر مشاورت مکمل کر لی ہے، قومی انسداد پولیو مہم بیک وقت ملک بھر میں چلائی جائے گی۔

    ذرائع وزارت قومی صحت نے بتایا کہ ملک گیر قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 23 مئی سے ہوگا، تین روزہ پولیو مہم، اور دو روز کیچ اپ ڈیز ہوں گے، جب کہ حساس علاقوں میں پانچ روزہ پولیو مہم، اور دو کیچ اپ ڈیز ہوں گے، کیچ اپ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسینیشن کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق حساس علاقوں میں مقامی برادریوں کے تعاون سے پولیو مہم چلائی جائے گی، کیمونٹی بیسڈ پولیو ویکسینیشن علاقائی برادریوں کے تعاون سے ہوگی، اور حساس علاقوں میں اسپشل موبائل ٹیمیں پولیو مہم چلائیں گی۔

    شمالی وزیرستان پولیو کے نشانے پر، ایک اور کیس سامنے آ گیا

    قومی انسداد پولیو مہم میں 4 کروڑ 33 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن ہوگی، پنجاب میں 21.97 ملین بچوں کی پولیو ویکسینیشن کا ہدف ہے، جب کہ سندھ میں 9.97 ملین بچوں کی پولیو ویکسینیشن کا ہدف ہے۔

    خیبر پختون خوا میں 7.3 ملین بچوں کی پولیو ویکسینیشن کی جائے گی، بلوچستان 2.63 ملین، آزاد کشمیر 7 لاکھ 10 ہزار، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 70 ہزار، جب کہ اسلام آباد میں 4 لاکھ 10 ہزار بچوں کی پولیو ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    اس مہم میں 3 لاکھ 42 ہزار 49 فرنٹ لائن ورکرز حصہ لیں گے، 32 ہزار279 ایریا انچارج ہوں گے، جب کہ 8 ہزار 998 یو سی ایم اوز پولیو مہم میں تعینات ہوں گے، 2 لاکھ 73 ہزار 612 موبائل، 10586 فکس، اور 13170 ٹرانزٹ ٹیمیں مہم میں ڈیوٹی دیں گی۔