Tag: Polish woman

  • 16 سال قبل پراسرار حالات میں لاپتہ بچی واپس آگئی؟

    16 سال قبل پراسرار حالات میں لاپتہ بچی واپس آگئی؟

    پولینڈ میں رہنے والی ایک خاتون جولیا وینڈل نے دعویٰ کیا ہے کہ 16 سال قبل ایک بچی کی گمشدگی کے جس کیس نے عالمی شہرت حاصل کی تھی، وہ وہی بچی ہیں۔

    پولش خاتون کا یہ دعویٰ سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہا ہے، خاتون نے ایک پوسٹر اٹھا رکھا ہے جس میں ایک بچی کی تصویر اور اسے ڈھونڈنے کی اپیل کی گئی ہے، خاتون کے مطابق یہ بچی وہ ہیں۔

    واقعے کا پس منظر

    16 سال قبل مئی 2007 میں ایک برطانوی خاندان اپنی تعطیلات گزارنے پرتگال آیا تھا، جہاں ایک رات جب والدین ڈنر کے لیے قریبی ریستوران میں تھے، ان کی 3 سال بچی میڈیلین مک کین لاپتہ ہوگئی۔

    بچی اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ اس ریزورٹ میں موجود تھی جہاں اس خاندان کا قیام تھا۔

    پولیس کو کمرے کا دروازہ ٹوٹا ہوا ملا جس پر بچی کے اغوا کا شبہ ظاہر کیا گیا۔

    خاندان نے جلد ہی مقامی اور برطانوی میڈیا کو بھی اس کیس میں شامل کرلیا جس کے بعد اس کیس کو عالمی شہرت حاصل ہوگئی اور دنیا بھر سے لوگ 3 سالہ بچی کی سلامتی اور بحفاظت گھر واپسی کی دعائیں کرنے لگے۔

    حتیٰ کہ چند معروف شخصیات نے جن میں برطانوی و پرتگالی فٹ بالرز ڈیوڈ بیکہم اور کرسٹیانو رونالڈو بھی شامل تھے، بچی کو ڈھونڈنے کی اپیل کی۔ برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ نے بھی بچی کی اطلاع دینے والے کے لیے رکھی گئی کئی ملین پاؤنڈز کی خطیر انعامی رقم میں حصہ ڈالنے کا اعلان کیا۔

    تاہم یہ تمام کوششیں بے سود رہیں اور دونوں ممالک کی پولیس سر توڑ کوششوں کے باوجود بچی کا سراغ لگانے میں ناکام رہی۔

    اس دوران بچی کے والدین پر بھی الزام لگایا گیا کہ بچی ایک حادثے میں ہلاک ہوچکی ہے جس کی ذمہ داری سے بچنے کے لیے انہوں نے گمشدگی کا ڈرامہ رچایا ہے۔

    بچی کے والدین کو باقاعدہ تفتیش کے مراحل سے گزرنا پڑا تاہم ایک پرتگالی عدالت نے والدین کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے مقامی پولیس کو انہیں ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

    برطانیہ میں بچی کے پڑوس میں مقیم ایک خاتون کو بھی ہرجانے کی ادائیگی کا حکم دیا گیا جن پر کچھ برطانوی اخبارات نے الزام عائد کیا تھا کہ وہ بچی کی ہلاکت یا گمشدگی میں والدین کے ساتھ شامل ہیں۔

    10 سال بعد 2017 میں جرمن اور برطانوی پولیس نے ایک 43 سالہ جرمن شہری کو گرفتار کیا جو بچوں کے اغوا اور ان سے زیادتی کے گھناؤنے جرائم میں ملوث تھا، پولیس کے مطابق میڈیلین کی گمشدگی بھی اس شخص یا اس کے ریکٹ سے تعلق رکھتی ہے۔

    اب ایک پولش خاتون کے اس دعوے کے بعد، کہ وہی میڈیلین مک کلین ہیں، ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

    تاحال ان کی زندگی کے بارے میں زیادہ معلومات سامنے نہیں آسکیں کہ اس دوران وہ کہاں رہیں اور ان پر کیا گزری، تاہم ان کا کہنا ہے کہ برطانوی خاندان نے ان سے رابطہ کر کے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کی پیشکش کی ہے تاکہ وہ اپنے بچھڑے ہوئے خاندان سے مل سکیں۔

  • کلر لگانے کے بعد خاتون بینائی سے محروم ہوگئی

    کلر لگانے کے بعد خاتون بینائی سے محروم ہوگئی

    پولینڈ: پولش خاتون کو بالوں کے بجائے آنکھوں کو ڈائی کرنا مہنگا پڑ گیا اور وہ اپنی آنکھوں کی روشنی گنوا بیٹھی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک 25 سالہ ماڈل  نے اپنی آنکھوں کی سفیدی کو سیاہ رنگ کرنے کی کوشش کی تو وہ ایک آنکھ سے اندھی ہوگئی اور جلد ہی دوسری آنکھ بھی ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

    پولینڈ کے مغرب میں روکلا شہر سے تعلق رکھنے والی الیگزینڈرا سدووسکا ٹیٹوئسٹ کے پاس یہ فیصلہ کرنے کے بعد گئی تھی کہ وہ پوپک نامی ایک ریپ آرٹسٹ کی تقلید کرنا چاہتی ہے جس کی آنکھوں کی سفیدی بھی سیاہ رنگ کی تھی۔

    اس پیچیدہ طریقہ کار نے 25 سالہ ماڈل کو اس کی آنکھوں میں درد کی شکایت ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق ٹیٹو آرٹسٹ کا نام پرائیوٹر بتایا گیا ہے جسے خاتون کے اندھے پن کی وجہ سے تین سال قید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    Postings on social media last year suggest Aleksandra was initially happy with the outcome before her condition started to deteriorate

    الیگزینڈرا نے دائیں آنکھ کی روشنی کھونے کے بعد ڈاکٹرز سے رابطہ کیا تو ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ نقصان ناقابل تلافی ہے اور وہ جلد ہی اپنی بائیں آنکھ سے بھی محروم ہوجائے گی۔

    تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ ٹیٹوئسٹ نے جلدبازی میں ٹیٹو لگانے کے لیے جسمانی سیاہی استعمال کرنے سمیت اس عمل میں سنگین غلطیاں کیں جو آنکھوں کو راز نہ آسکیں۔

    خاتون نے وکلا کا کہنا ہے کہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ٹیٹو آرٹسٹ کو اس طرح کا نازک طریقہ کار انجام دینے کا طریقہ نہیں معلوم تھا پھر بھی اس نے یہ حرکت کی جس کی وجہ سے یہ المیہ ہوا۔