Tag: Political power show

  • تحریک انصاف آج چار سدہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    تحریک انصاف آج چار سدہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    چارسدہ : تحریک انصاف آج چارسدہ میں وسیع و عریض گراونڈ میں امپورٹڈ حکومت اور ہوشربا مہنگائی کیخلاف عوامی جلسہ کرے گی جس سے عمران خان خصوصی خطاب کریں گے۔

    کرسیاں لگ گئیں اور اسٹیج بھی تیار ہوگیا، مقامی رہنماؤں نے جلسہ گاہ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا، عوام کا جوش وجذبہ عروج پر ہے اور جلسے میں بھرپور شرکت کے لیے پرعزم ہیں۔

    جلسہ عام کے لئے بائی پاس روڈ اتمانزئی گراؤنڈ میں 40 فٹ بلند اور 16 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کرلیا گیا، جلسہ گاہ میں خواتین کے لئے علیحدہ جگہ مختص کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ میں 20 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جلسہ گاہ میں 300 سے زائد اسپیکر نصب کئے گئے ہیں، جلسہ گاہ کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔

    عمران خان اتمانزئی گراؤنڈ میں عوام کے سمندر سے خطاب کریں گے، اتمانزئی بائی پاس روڈ پر جلسہ کے انتظامات تقریباً مکمل ہوچکے ہیں، کارکنان بہت جوش و خروش سے اپنے قائد کے استقبال کی تیاریاں کررہے ہیں۔

    چارسدہ کے جلسہ گاہ میں خواتین کے لئے الگ جگہ بنائی گئی ہے، جلسے سے پہلےعمران خان چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔

  • ایم کیوایم پاکستان اورپی ایس پی کی دسمبرمیں جلسوں کی تیاری

    ایم کیوایم پاکستان اورپی ایس پی کی دسمبرمیں جلسوں کی تیاری

    کراچی : ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی نے سیاسی پاور شو کا اعلان کردیا۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں جلسے کریں گے، جواب میں پی ایس پی نے بھی اسی مقام پر جلسہ کرنے کی ٹھان لی۔

    تفصیلات کے مطابق دسمبر کی سردیوں میں سندھ کے شہروں کا سیاسی ماحول گرم کرنے کے لئے سیاسی پاور شو میں ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی نے بھرپور تیاریاں کرلیں۔

    ایم کیوایم پاکستان نے آٹھ دسمبر کو حیدرآباد کے اکبری گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تو پاک سرزمین پارٹی نے  سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی ٹھان لی۔

    آٹھ دسمبر کے جلسے کا اونٹ ایک کروٹ بیٹھنے کے بعد دونوں جماعتوں نے مزید جلسوں کا اعلان کردیا۔ ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تین دسمبر کو میرپورخاص اور چار دسمبر کو نوابشاہ میں جلسے ہوں گے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم اپنا ووٹ بینک جلسوں میں دکھائیں گے۔ دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی نے بھی پاورشو دکھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے دسمبر میں کراچی میں جلسے کااعلان کردیا۔

    اس حوالے سے انیس قائم خانی کاکہنا ہے کہ دسمبر کے دوسرے ہفتےمیں بڑا پاور شو کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔