Tag: political turmoil:

  • سیاسی ہلچل سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی متاثر

    سیاسی ہلچل سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی متاثر

    پاکستان میں جاری سیاسی ہلچل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی اثر ڈالا اور گزشتہ کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا۔

    ملک میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جاری سیاسی رسہ کشی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں اور گزشتہ ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حالیہ ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا اور ایک ہفتے میں 100انڈیکس 624 پوائنٹس کمی ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس1.4 فیصد کمی سے43029 پر بند ہوا ہے جب کہ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 1296 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 44283 جبکہ کم ترین سطح 42987 رہی۔

    گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں 23 ارب روہے مالیت کے 86 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور اس دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 176 ارب روپے کم ہوکر 7274 ارب روپے رہ گئی۔

  • سیاسی ہلچل، وزیراعظم نے سینئر رہنماؤں کو آج طلب کرلیا

    سیاسی ہلچل، وزیراعظم نے سینئر رہنماؤں کو آج طلب کرلیا

    اپوزیشن کی پھرتیوں اور علیم خان کی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کے بعد وزیراعظم بھی متحرک ہوگئے آج سینئر پارٹی رہنماؤں کو بلالیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت کیخلاف اپوزیشن کی پھرتیوں اور علیم خان کی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی متحرک ہوگئے اور انہوں نے مشاورت کیلیے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کو آج طلب کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر پارٹی قائدین کو آج وزیراعظم ہاؤس بلایا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس بیٹھک میں پنجاب میں ناراض رہنماؤں کی سرگرمیوں بالخصوص علیم خان کی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کے تناظر میں مشاورت کی جائیگی۔

    اجلاس میں اپوزیشن کی مجوزہ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائیگا۔

    موجودہ سیاسی ہلچل کے باعث آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس پہلے ہی ملتوی کیا جاچکا ہے

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کور کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر کھل کر گفتگو کی گئی۔

    مزید پڑھیں: عدم اعتما پر وزیراعظم کی کورکمیٹی کو پُراعتماد رہنے کی ہدایت

    کور کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم نے تمام ارکان کوضروری ہدایات دیں اور کہا کہ 3 ہفتوں میں سب کچھ سامنےآجائے گا سب ٹھیک بھی ہوجائےگا آپ سب لوگ نہ صرف پُراعتماد رہیں بلکہ پُراعتماد نظر بھی آئیں۔