Tag: politicians

  • کوئٹہ میں بدترین دہشتگردی ، سیاستدانوں ، کھلاڑیوں اور شوبز شخصیات کی مذمت

    کوئٹہ میں بدترین دہشتگردی ، سیاستدانوں ، کھلاڑیوں اور شوبز شخصیات کی مذمت

    کوئٹہ میں سفاک دہشتگردی کے واقعہ پر سوشل میڈیا پر بھی سوگ کی فضاء ہے، کوئٹہ حملہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، سیاستدان ،شوبز شخصیات اور کھلاڑیوں کی جانب سے ٹوئیٹر پر مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    ٹوئیٹر پر کوئٹہ حملے پر لوگوں نے سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کسی نے حکمرانوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے وزیر داخلہ سے استعٖفی کا مطالبہ کیا، لوگوں نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے درد ناک تصاویر شیئر کی اور اظہار افسو س کیا۔

    گزشتہ رات کوئٹہ میں سریاب روڈ پر قائم پولیس ٹریننگ سینٹر پرتین دہشت گردوں کے حملے میں 61اہلکار شہید اور 118 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ فورسزکی کارروائی میں 3دہشت گرد بھی مارے گئے۔

    Siraj ul Haq (@SirajOfficial) October 25, 2016

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

  • سیاستدانوں کے ڈیروں اور حجروں پرحملوں کے واقعات پرایک نظر

    سیاستدانوں کے ڈیروں اور حجروں پرحملوں کے واقعات پرایک نظر

    کراچی : پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کو ڈیرے پرحملہ کر کے نشانہ بنانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔دہشت گردوں نے اس سے پہلے بھی ڈیروں پرخودکش حملے کرکےکئی سیاسی رہنماؤں کی جانیں لیں۔دہشت گردوں نے کئی سیاستدانوں کے ڈیرے خون سے رنگ دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سترہ اکتوبر دو ہزار تیرہ کو ڈیرہ اسماعیل خان کلاچی میں خودکش حملے میں پی ٹی آئی رہنما اور صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور سمیت اٹھ افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوئے۔

    دو دسمبر دو ہزار نوکومینگورہ سوات میں اپنے حجرے پر عید ملتے ہوئےخودکش حملےمیں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شمشیرجاں بحق اور اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔

    چھ اکتوبر دو ہزار آٹھ کو بھکر میں اُس وقت کے رکن قومی اسمبلی رشیداکبر نوانی کے ڈیرے پر خودکش دھماکے میں بیس افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے۔ جبکہ ن لیگ کے رہنما رش کے باعث محفوظ رہے تھے۔

    پچیس مئی دو ہزار پندرہ کو لیاری میں صوبائی وزیرکچی آبادی جاوید ناگوری کے ڈیرے پر حملہ ہوا، جس میں جاوید ناگوری کے بھائی جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔