Tag: polling scheme

  • بلدیاتی انتخابات میں مقامی نمائندوں کا چناؤ کرنے کا طریقہ

    بلدیاتی انتخابات میں مقامی نمائندوں کا چناؤ کرنے کا طریقہ

    کراچی: بلدیاتی الیکشن میں مقامی نمائندوں کا چناؤ کیسے ہوگا ایک ووٹر کتنے ووٹ کاسٹ کریگا اور کس رنگ کا بیلٹ پیپر استعمال کیا جائے گا مندرجہ ذیل ہیں۔

    بلدیاتی الیکشن میں مقامی نمائندوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے اصل قومی شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ نادرا کی رسید پرووٹ نہیں ڈالاجاسکتا۔

    پولنگ صبح ساڑھے سات بجےسےشام ساڑھے پانچ بجے تک مسلسل دس گھنٹے جاری رہے گی۔

    پنجاب میں ایک شخص دو ووٹ کاسٹ کریگا پریزائنڈنگ افسر ہر ووٹر کو دو بیلٹ پیپرز دےگا، نیلے رنگ کا بیلٹ پیپرچیئرمین اوروائس چیئرمین کےعہدےکیلئے ہوگا، کونسلر اور میونسپل کمیٹی کےرکن لئےسفید پیپر ہوگا۔

    سندھ میں ایک ووٹرتین ووٹ کاسٹ کرے گا، چیئرمین اوروائس چیئرمین کے لئے سبزرنگ کابیلٹ پیپراستعمال کیا جائے گا، جنرل کونسلر کے لئے بیلٹ پیپر ہلکے سفید رنگ یعنی آف وائٹ کلر کا بنایا گیا ہے جبکہ ضلع کونسل،کیلئے بیلٹ پیپر نیلے رنگ کاہوگا۔

  • سندھ میں بلدیاتی انتخابات : پہلے مرحلے کیلئے پولنگ اسکیم جاری

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات : پہلے مرحلے کیلئے پولنگ اسکیم جاری

    کراچی : الیکشن کمیشن نے سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم جاری کردی ہے۔

    آٹھ اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد بیالیس لاکھ سے زائد ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اکتیس اکتوبر کےبلدیاتی انتخابات کیلئےچار ہزارچار سو چونتیس پولنگ اسٹیشن اورتیرہ ہزار پانچ سو اٹھانوے پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

    پولنگ اسٹیشن پر پریذائیڈنگ ، اسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور پولنگ افسروں پرمشتمل پینتالیس ہزار سے زائد عملہ خدمات انجام دے گا۔

    پہلے مرحلے کے انتخابات سکھر،گھوٹکی،خیرپور،لاڑکانہ،شکارپور،جیکب آباد،کشمورکندھ کوٹ اور قمبر شہدادکوٹ میں ہونگے۔ کل ووٹرز کی تعداد بیالیس لاکھ اکیاسی ہزار باہتر ہے۔