Tag: polling

  • ایم کیوایم نے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا

    ایم کیوایم نے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء فاروق ستار کا کہنا ہے کہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب فیصلہ تو ہوچکا ہے لیکن مختلف حیلے بہانوں سے ایم کیو ایم کی لیڈ کم کی جارہی ہے۔

    این اے 246 میں قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب جاری ہے اور خلاف توقع ووٹ ڈالنے کے لئے عوام کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

    انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ انتخابی عمل میں سست روی کے سبب ووٹرز حق رائے دہی محروم نہ رہ جائیں اس امر کو یقینی بنانے کے لئے ووٹنگ کے ٹائم میں تین گھنٹے کا اضافہ کیا جائے۔

    ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سخت گرمی میں ووٹروں کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ ووٹ ڈالے بغیرہی گھروں کو لوٹ جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک گھنٹے میں ایک ووٹ کاسٹ ہورہا ہے تو اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کہیں نا کہیں کوئی غلطی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ووٹرز کی شناخت میں کافی وقت ضائع کررہے ہیں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان، ریٹرنگ آفیسر، انتظامیہ، رینجرزاورپولیس ایم کیو ایم کے کامیابی کے مارجن کو کم نا کرے اور ووٹر کے حقِ رائے دہی کو یقینی بنا یاجائے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ووٹرز کی حوصلہ افزائی کی جائے اسے مختلف حیلے بہانوں سے نہ روکا جائے۔

    ووٹروں کو آزادی کے ساتھ حق رائے دہی استعمال کرنے کو یقینی بنانے کی مکمل ذمے داری الیکشن کمیشن پرہے لیکن ڈی جی رینجرز سے بھی اپیل کی ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے۔

  • سینٹ کے انتخابات 5 مارچ کو ہوں گے

    سینٹ کے انتخابات 5 مارچ کو ہوں گے

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینٹ انتخابات کی تاریخ تبدیل کرکے 5 مارچ مقررکردی ہے۔

    سینٹ الیکشن کا عمل آج کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے سے شروع ہوگا اورباون نشتوں کے لئے آئندہ روز تک کاغزات وصول کیے جائیں گے۔

    کاغذات کی جانچ پڑتال 16 اور17 فروری کو ہوگی۔

    کاغذات کی پرتال میں رد کئے جانے والے ارکان 20 اور21 فروری تک اپنی درخواستیں سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس جمع کراسکتے ہیں جنہیں 23 اور 24 فروری تک نپٹایاجائے گا۔

    25فروری کو امید واروں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی۔

    سینٹ انتخابات کے لیے قومی اسمبلی اورسندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ اوربلوچستان کی صوبائی اسمبلیوں میں پانچ مارچ کو رائے شماری کی جائے گی۔