Tag: POMEGRANATE

  • انار کا ماسک جو چہرے پر جادو کردے

    انار کا ماسک جو چہرے پر جادو کردے

    انار اپنے اندر بے شمار جادوئی خصوصیات رکھتا ہے، اسے نہ صرف کھانا بے شمار فائدے پہنچاتا ہے بلکہ اس کے چھلکے جلد پر لگانا بھی بہت فائدہ مند ہے۔

    انار میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہے جو کہ اینٹی آکسیڈینٹ ہے اور جسم کو فٹ بھی رکھتا ہے۔

    انار کا ماسک

    اس ماسک کو بنانے کے لیے 3 کھانے کے چمچ انار کا جوس، 1 کھانے کا چمچ دہی اور 1 کھانے کا چمچ پسا ہوا گڑ لیں۔

    جوس کو تھوڑا پکا لیں تاکہ وہ گاڑھا ہوجائے اور تینوں چیزیں ملا کر پیسٹ بنا لیں۔

    اس آمیزے کو چہرے، گردن اور ہاتھوں پر لگالیں اور آدھے گھنٹہ بعد سادے پانی سے دھو لیں۔

    اس عمل کو مسلسل کرنے سے چہرہ جگمگا اٹھے گا اور چہرے کی ایکنی اور داغ دھبے بھی دور ہوجائیں گے۔

  • انار- امراضِ قلب دور کرنے کی جادوئی دوا

    انار- امراضِ قلب دور کرنے کی جادوئی دوا

    انار کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے اسے قدیم زمانے سے حکمت میں بے پناہ اہمیت حاصل ہے، پاکستان کے ایک حکیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے دل کے عارضے میں مبتلا کئی مریضوں کا اس کا استعمال کرایا اور وہ امراضِ قلب سے شفا پا گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پروفیسر حکیم عسکری کا کہنا ہے کہ انار کا ہر دانہ جو آپ کے پیٹ میں جاتا ہے، جگر کے ساتھ آپ کے دل کے لیے بھی نئی زندگی کی نوید ہے، اس کا رس دل کے امراض میں جادو کی طرح اثر دکھا تا ہے۔

    پاکستان میں ان دنوں انار کا موسم ہے اور عارضہ قلب میں مبتلا لوگوں کو چاہئے کہ ایک بار اس نسخے کو آزمائیں کہ قدرتی پھل کبھی نقصان نہیں دیتے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ انسان کے لیے دوچیزیں انتہائی فائدہ مند ہیں ۔ ایک صبح نہار منہ تین گلاس سادہ پانی اور دوسرا انار کا رس پینا بے حد مفید ہے۔

    ان کی تحقیق کے مطابق انار کے تازہ رس اور خشک انار دانہ دونوں پر تجربہ کیا۔ انار کا تازہ رس (ایک گلاس )گرم کریں جب بھانپ نکلنا شروع ہوجائے تو اسے نیم گرم حالت میں صبح نہار منہ دیں یا پھر مٹھی بھر انار دانے کو نصف لٹر پانی میں دس منٹ ابال کر نچوڑیں اور انجائنا کے مریضوں کو یہ پانی نارمل درجہ حرارت پر علی الصبح پینے کو دیں۔

    اس سے سینے میں کھنچاؤ اور در د میں بے پناہ افاقہ ہوگا۔انجائنا (سینے میں درد) کے ساتھ ساتھ دل کی رگوں کی بندش، کارڈیک اسکیمیا یعنی دل کو خون کی ناکافی مقدار پہنچنا اور ایسے مریض بھی جو بائی پاس آپریشن کے منتظر تھے، ان کو بھی صبح سویرے مندرجہ بالا نسخہ خالی پیٹ استعمال کرنے سے بے پناہ افاقہ ہوا ہے۔

    تازہ انار ہو تو اس کا رس یا پھر خشک انار دانے کو ابال کر اس کا جوس ٹھنڈا کرکے پینا، دل کے مریضوں کے لئے معجزے کے برابر ہے۔ اس سے نہ صرف خون پتلا ہوتا ہے بلکہ ایل ای ڈی یعنی برا کولیسٹرول ختم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے اور یہ اچھے کولیسٹرول کی شرح میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

    اس کے استعمال سے خون میں لوتھڑے بننے کا عمل رک جاتا ہے اور شریانوں میں رکاوٹ پیدا ہونے سے بچاتا ہے۔خون کے بہاؤ کو برقرار رکھتا ہے، بلڈ پریشر مناسب رہتا ہے، اور دل کی رگوں کی اندرونی سطح کے سخت ہونے کے عمل کو روک کر انہیں پھر سے صحت مند بناتا ہے۔

    تیز نتائج اور دل کے مسائل کے حل کے لیےاوریگانو کے پتوں کا سفوف اور معدنی نمک ہم وزن لے کر تلوں یا زیتون کے تیل کے ساتھ لینے سے بھی افاقہ ہوتا ہے۔ انگوروں کا رس شہد میں ملا کر نہار منہ پینے سے بھی ان بیماریوں کا علاج ممکن ہے ، یہ دونوں پھل آج کل بازار میں باآسانی دستیاب ہیں۔

  • نزلہ،زکام کواب خیرباد کہیں، روزانہ لذت سے بھرپور انار کا جوس پئیں

    نزلہ،زکام کواب خیرباد کہیں، روزانہ لذت سے بھرپور انار کا جوس پئیں

    سردیوں میں نزلےزکام سےپریشان مریض اگراس وائرس سےنجات حاصل کرناچاہتےہیں تو باقاعدگی سےانارکاجوس پیئیں اوراس بیماری سےمحفوظ رہیں۔

    سردی کےموسم کا آغاز ہوتے ہی نزلے،زکام نےکردیاہےسب کو پریشان، طبی ماہرین کے مطابق انار کا جوس پی کراس بیماری سے چھٹکارہ پایا جاسکتا ہے۔

    حالیہ تحقیق کےمطابق موسم سرما کے پھلوں میں انار ایک ایسا پھل ہے جسکا جوس جسم میں ایسے اجزاء پیدا کرتا ہے، جونزلےزکام کےخلاف قوتِ مدافعت کوبڑھاتے ہیں اوراس کے وائرس کوبڑھنے سے روکتے ہیں۔

    ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جولوگ زکام کا شکار ہوجائیں انہیں اس سےنجا ت کے لیے چارسے پانچ دن تک متواترانارکادو گلاس جوس پینا چاہیئے۔

  • انار سپر فوڈز میں سر فہرست ہے

    انار سپر فوڈز میں سر فہرست ہے

    کراچی (ویب ڈیسک) غذائی ماہرین کے نزدیک سپر فوڈ کے طور پروہ جن پھلوں کو منتخب کرتے ہیں ان میں انار سر فہرست ہے۔

    انار اینٹی آکسیڈنٹ، فائبر، وٹامنز، معدنیات اور دیگرغذائیت سے بھرپور وہ پھل ہے جس میں ہماری صحت مندی، لمبی عمراور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی خصوصیات شامل ہیں۔

     اس کے بے شمار طبی فوائد ہیں ماہرین کے مطابق روزانہ انار کا جوس پینے سے کمر کے اردگرد چربی کا خاتمہ ہوتا ہے جبکہ ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لیے بھی انار کے جوس کو بہترین ٹانک قرار دیا گیا ہے۔

    انار قدرت کا شاندار تحفہ ہے، اس کے درخت کی چھال، پھول، پھل کا چھلکا اور یہاں تک کہ پتیاں بھی مفید ہیں، پرانی کھانسی میں بھی سفوف استعمال کرنا فائدہ مند ہے۔ انار کے پھولوں کے جوشاندے میں تھوڑی سی پھٹکری ملا کر اس سے غرارے کرنا گلے کی خرابی کا بہترین علاج ہے۔

     انار کے درخت کی چھال کے جوشاندے سے کلیاں کرنا منہ اور مسوڑھوں کے زخم کے لئے فائدہ مند ہے، اس کی چھال کا گاڑھا جوشاندہ پیٹ کے کیڑوں سے نجات کے لئے انتہائی موثر ہے۔

  • انار – جنت کا پھل

    انار – جنت کا پھل

    لندن: سائنسدانوں نے انار نامی پھل کو جدید ریسرچ کے بعد سب سے زیادہ فوائد کا حامل پھل قرار دے دیا۔

    انار کا درخت تقریباً پانچ سے سات میٹر لمبا ہوتا ہے جس پر سرخ رنگ کے خوشنما پھول لگتے ہیں جو بعد میں ایک لذیذاورخوبصورت پھل کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔

    انار دنیا کے قدیم ترین پھلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ توریت کے مطابق حضرت سلیمان کے پاس اناروں کے باغات تھے۔

    بنی اسرائیل کو صحرانوردی کے دوران جن چیزوں کی یاد بار بار آتی رہی، ان میں انار بھی شامل تھا۔ امت مسلمہ کو جنت میں بھی اس کے عطا کئے جانے کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔

    انار کثیر المنافع پھل ہے۔ اس میں خمیات، چکنائی، کاربوہائیڈریٹ، پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم، تانبہ، لوہا، سلفر، فاسفورس، مختلف وٹامنزاورخصوصاً وٹامن سی بڑی مقدارمیں پایا جاتاہے۔

    ذائقے کے لحاظ سے اس کی تین اقسام ہیں۔ انار شیریں، انار ترش اور انار منجوش ، یعنی کھٹا میٹھا۔ یہ تینوں ہی اقسام دوا اور غذائی خصوصیات سے بھرپور ہیں۔ انار دل و دماغ کو فرحت بخشتا ہے۔ قلت خون دور کرنے کا یہ ایک بہترین ذریعہ ہے۔ خصوصاً حاملہ خواتین کے لئے تو یہ ایک نعمت ہے، جو دوران حمل فولاد کی کمی، متلی، قے، بدہضمی کی کیفیت اورمٹی کھانے کی عادت کو دور کرتا ہے۔ انار خونی بواسیر یا کسی اور طریقے سے خون کے ضائع ہونے سے پیدا ہونے والی کمزوری کو فوری طورپردورکرکے قوت بحال کرتا ہے۔

    اس کے علاوہ ملیریا، ڈینگو بخار اور خون کے سرطان جیسے مریضوں کے لئے اکسیر ہے، جن کے خون کے سرخ ذرات کم ہوگئے ہوں اور شدید کمزوری بھی لاحق ہو۔ جگر میں صفراءکی زیادتی، گرمی، خون کی خرابی، یرقان اور دیگرامراض جگر کے لئے انار کا استعمال مفید ہے۔

  • انارکولیسٹرول  کم کرنے میں معاون

    انارکولیسٹرول کم کرنے میں معاون

    ماہرین طب کہتے ہیں کہ انار کولیسٹرول کم کرنےمیں معاون ثابت ہوتا ہے ۔

     انار صحت کے لئے قدرت کا بہترین تحفہ ہے، امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ انار میں کئی کیمیائی اجزاء پائے جاتے ہیں، جو انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں۔

    انار نا صرف خون میں کولیسٹرول کو گھٹاتا ہے بلکہ جسم میں قوت مدافعت بڑھتی ہے، ماہرین کے مطابق اس میں پایا جانے والا وٹامن سی ہڈی اور جوڑوں کو بھی مضبوط بنانے میں بہت مفید کردار ادا کرتا ہے۔