Tag: Pomegranate Juice

  • انار کے جوس میں دہی اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔! چہرہ دلکش، جلد چمکدار

    انار کے جوس میں دہی اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔! چہرہ دلکش، جلد چمکدار

    خواتین اپنی جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے طرح طرح کی مہنگی کریموں اور سپلیمنٹس کا استعمال کرتی ہیں لیکن آج ہم آپ کو چمکدار اور صحت مند جلد کے لیے ایک آسان اور سستا ٹوٹکا بتائیں گے۔

    انار سب کا پسندیدہ کا پھل ہے، جسے کھانے سے جسم کو ٹھنڈک اور کھانسی کے اثرات سے بچایا جا سکتا ہے۔

    یہ پھل خون کو پتلا کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ خون کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بھی اپنی مثال آپ ہے، اس کا استعمال خون کے جمنے کو روکتا ہے۔

    انار کے رس میں فائبر کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ اینٹی آکسیڈینٹ ہے اور جسم کو تندرست و توانا بھی رکھتا ہے۔

    آج ہم آپ کو ایک ایسا آسان اور کم قیمت ٹوٹکا بتا رہے ہیں، جس سے آپ کے چہرے کے داغ دھبے بھی ختم ہوجائیں گے اور رنگت بھی فوری طور پر دمک اٹھے گی۔

    انار کا ماسک

    اس ماسک کو بنانے کے لئے تین کھانے کے چمچ انار کا جوس ، ایک کھانے کا چمچ دہی اور ایک کھانے کا چمچ پسا ہوا گڑ لیں۔

    جوس کو تھوڑا پکا لیں تاکہ وہ گاڑھا ہوجائے اور تینوں چیزیں ملا کر پیسٹ بنا لیں، اس آمیزے کو چہرے، گردن اور ہاتھوں پر لگالیں اور آدھا گھنٹہ بعد سادے پانی سے دھو لیں۔اس عمل کو مسلسل کرنے سے چہرہ جگمگا اٹھے گا اور دانے، داغ دھبے بھی دور ہوجائیں گے۔

  • انار کا جوس پئیں اور لمبی زندگی پائیں، مگر کیسے؟

    انار کا جوس پئیں اور لمبی زندگی پائیں، مگر کیسے؟

    انار قدرت کا حسین اور شاندار تحفہ ہے اس کے درخت کی چھال، پھول، پھل اور پھل کا چھلکا اور یہاں تک کہ پتیاں بھی مفید ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انار کا رس خالی پیٹ پینے سے نظام ہاضمہ بہتر اور یہ انسان کو سرطان سے بچاتا ہے اور عمر لمبی کرتا ہے۔

    برطانوی ایکسپریس پورٹل کی خبر کے مطابق ۔ اس کے علاوہ انار سے کھانے سے مختلف بیماریاں بھی ختم ہوتی ہیں اگر اسے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھایا جائے تو اس کے استعمال سے وزن کم یا وزن کو ایک سطح پر برقرار رکھنے میں بھی بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔

    انار کا رس ذائقے سے بھرپور ہونے کے ساتھ حیاتین، فولاد اور کلیشیم سے بھی بھرپور ہوتا ہے،اس کے ذریعے کھانے کا ذائقہ بہتر اور اسے مزید مفید بنایا جاسکتا ہے۔

    اس میں کئی غذائی عناصر ہوتے ہیں جو صحت کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں،اس میں وٹامن بی ہونے کی وجہ سے نظام انہضام بہتر جبکہ وٹامن سی کی وجہ سے انسانی جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔

    انار کے رس میں موجود پولفینولک کولیسٹرول کی سطح کو مؤثر طریقے سے کم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ انار کے جوس کے استعمال سے کینسر سے محفوظ رہا جاسکتا ہے، البتہ جن افراد کو بلڈ پریشر کا مسئلہ ہو وہ اس کے استعمال سے احتیا ط کریں۔

    اس میں وٹامن سی ہونے کی وجہ سے انسانی جلد تروتازہ رہتی ہے، جسم میں بننے والے مختلف غدود ختم ہوجاتے ہیں، چہرہ چمکتا ہوا دکھائی دیتا ہے،یہ مختلف عناصر کے خلاف کام کرتا ہے جو جسم میں عمر بڑھنے کے ساتھ جھریوں کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں۔

    اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سات اونس انار کا جو س روزانہ پانچ فیصد کے حساب سے سٹولک بلڈ پریشر کے لیول کو کم کرتا ہے۔

    اس کے علاوہ انار کا جوس پینا دانتوں کو کیڑا لگنے سے بچانے کا ایک قدرتی حل بھی ہے۔ انار کا تازہ رس پینے سے جسم کی بند رگیں بھی کام کرنے لگتی ہیں جبکہ نزلہ زکام میں بھی اس کا جوس انتہائی مفید ہے۔ نیز کہ انار کا استعمال صحت کا ضامن ہے۔

  • انارکا جوس گردوں اور دل کی بیماری کیلئے مفید

    انارکا جوس گردوں اور دل کی بیماری کیلئے مفید

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انار کا جوس گردوں اور دل کی بیماری کیلئے انتہائی مفید ہے۔

    آپ نے سپر فوڈ کے بارے میں سنا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سپر فوڈ کسے کہتے ہیں اور کونسے پھل سپرفوڈ کے درجے پر پورا اترتے ہیں۔ غذائی ماہرین سپر فوڈ کے طور پر جن پھلوں کو منتخب کرتے ہیں وہ اینٹی آکسیڈنٹ، فائبر، وٹامنز، معدنیات اور دیگرغذائیت سے بھرے ہوتے ہیں ان میں ہماری صحت مندی، لمبی عمر اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی خصوصیات شامل ہوتی ہیں۔

    anar-101

    انار کو پھلوں میں ہمیشہ خاص اہمیت حاصل رہی ہے انار چونکہ انتہائی صحت بخش اور بیشمار امراض کے علاج میں استعمال ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ انار کو سْپر فروٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

    anar

     

    تاہم حالیہ تحقیق میں ماہرین طب نے اس کا ایک نیا فائدہ دریافت کیا ہے کہ باقاعدگی سے انار کا جوس پیا جائے تو اس سے گردے اور دل کے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق اگر کسی شخص کو گردے میں تکلیف ہو تو اس کو چاہیئے کہ وہ باقاعدگی سے انار کا جوس استعمال کرے اس سے ڈائیلسز کی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔

    kidney

    anar-10

    علاوہ ازیں اس سے موت کا سبب بننے والے انفیکشنز اور دل کے امراض سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

    انار قلبی نظام کو بھی طاقت فراہم کرتا ہے اور صحت مند بلڈ پریشر کی سطح کو فروغ دیتا ہے، دل کی شریانوں کو چربی سے پاک کر کے خون کے بہاو کو بہتر بناتا ہے کیونکہ شریانوں کی سختی دل کے دورے کا ایک بڑا سبب ہے۔

    heart

    ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ اگر نصف گلاس انار کا رس پیا جائے اور ساتھ 3 کھجوریں کھائی جائیں تو اس سے اینٹی آکسیڈنٹس کی خاطرخواہ مقدار حاصل ہوتی ہے جو اسٹروک، فالج اور امراضِ قلب سے بڑی حد تک بچاتی ہے۔

    herat

    ماہرین کے مطابق اس خوراک سے خون کی نالیوں میں کولیسٹرول صاف کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔