Tag: Pompeo

  • ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، امریکی وزیر خارجہ

    ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، امریکی وزیر خارجہ

    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ہمیں بخوبی علم ہے کہ ایران یورینیم افزدوگی بڑھا رہا ہے، واشنگٹن کسی بھی صورت میں ایران کو جہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ یورینیم افزودگی بڑھانے سے متعلق ایرانی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں، ایران کو جوہری ہتھیاروں کی فراہمی ہر صورت میں روکیں گے، مائیک پومپیو کے مطابق ایران کو اچھی طرح اس بات کا علم ہے کہ امریکا تہران کو من مانی کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پابندیوں سے بچنے کے لیے ایران کے سامنے 12 شرائط پیش کی تھیں، ان میں جوہری اور میزائل پروگرام ترک کرنے کی شرائط بھی شامل تھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران سیاسی نظام کو تبدیل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا، انہوں نے ایران کے میزائئل پروگرام کی روک تھام کے لیے یورپ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یورپ نے ایران کو میزائل کی تیاریوں سے روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

    خیال رہے کہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل تجربات قبول نہیں ہیں، ہم ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر نئے معاہدے کے لیے تیار ہیں، نئے معاہدے کے لیے ایران کو 12 شرائط پوری کرنا ہوں گی اور شام سے ایرانی فورسز کے انخلا اور یمن میں حوثی باغیوں کی حمایت کو ختم کرنا ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نومنتخب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو برسلز پہنچ گئے

    نومنتخب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو برسلز پہنچ گئے

    واشنگٹن امریکا کے نومنتخب وزیر خارجہ مائیک پومیو بیلجیئم کے دار الحکومت برسلز پہنچ گئے جہاں وہ نیٹو اتحاد کی اہم میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے نئے وزیر خارجہ مائیک پومپیو حلف اٹھانے کے تقریباً بارہ گھنٹے بعد ہی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی ایک اہم میٹنگ میں شرکت کے لیے برسلز پہنچ چکے ہیں، میٹنگ کے دوران ملکی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

    عالمی میڈیا کے مطابق میٹنگ سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں اپنے اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کی بعد ازاں وہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینزاسٹولٹن برگ سے بڑے گرم جوشی سے ملے۔

    امریکا:سینیٹ نے سابق سربراہ سی آئی اے مائیک پومپیو کو وزیر خارجہ منتخب کرلیا

    خیال رہے کہ اس اہم میٹنگ میں شرکت کے بعد مائیک پومپیو مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے، جن ملکوں کا وہ دورہ کریں گے، ان میں اسرائیل، اردن اور سعودی عرب شامل ہیں، جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکی سینیٹ نے سی آئی اے کے سابق سربراہ مائیک پومپیو کو امریکا کے وزیر خارجہ کے طور پر منتخب کرلیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پومپیو کو گذشتہ ماہ وزیر خارجہ کا قلمدان سوپنا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں وزیر خارجہ کے لیے ووٹنگ کروائی گئی تھی انتخابی عمل میں 57 سینیٹرز نے شرکت کی تھی جس میں 42 ارکان سینیٹ نے مائیک پومیو کے حق میں فیصلہ دے کے بطور وزیر خارجہ منتخب کرلیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔