Tag: pond

  • 23 نومبر کو لاپتہ ہونیوالے 5 سالہ بچے کی نعش تالاب سے مل گئی

    23 نومبر کو لاپتہ ہونیوالے 5 سالہ بچے کی نعش تالاب سے مل گئی

    راولپنڈی کے علاقہ روات میں لاپتہ ہونے والے پانچ سال کے بچے کی لاش دو ماہ بعد تالاب سے مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پانچ سالہ اریشمان اپنی ماں کے ساتھ گزشتہ سال 23 نومبر کو شادی میں شرکت کیلئےگیا تھا اور لاپتہ ہوگیا تھا۔

    پولیس کے مطابق اریشمان اختر کے اغوا کا مقدمہ تھانہ روات میں درج ہے، لاش پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے، واقعہ قتل تھا یا حادثہ تحقیقات کی جارہی ہے۔

    نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونیوالے صارم کی لاش مل گئی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے نارتھ کراچی  سے 11 روز قبل لاپتہ ہونے والے بچے صارم کی لاش ٹنیک سے ملی تھی۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے اس حوالے سے کہا تھا کہ 11 روز قبل لاپتہ ہونے والے 7 سالہ بچے صارم کی تلاش کا سلسلہ جاری تھا، بچے کی لاش بلڈنگ کے انڈر گراؤنڈ ٹینک سے ملی تھی۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے مزید بتایا تھا کہ معلوم ہوتا ہے واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے، واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد بچے کے والدین کو  5 لاکھ روپے تاوان کا میسج موصول ہوا تھا۔

    اس کے علاوہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی بچے کے گھر جا کر والدین سے ملاقات کی تھی اور  بچے کی بازیابی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی۔

  • باپ نے 3 بچوں کے ہمراہ کار تالاب میں گرادی، حیران کُن وجہ؟

    باپ نے 3 بچوں کے ہمراہ کار تالاب میں گرادی، حیران کُن وجہ؟

    بھارتی حیدرآباد میں ایک شخص نے اپنے 3 بچوں کے ہمراہ کار تالاب میں گراکر خودکشی کی۔ واقعے کی حیران کُن وجہ سامنے آئی ہے۔

    بین ا لاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ حیدرآباد کے مضافات میں عبداللہ پور میٹ میں گزشتہ روز پیش آیا تھا، اشوک نامی شخص اپنی بیوی اور تین بچوں کے ہمراہ بی این ریڈی نگر میں رہائش پذیر ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کاروبار میں ہونے والے نقصان کے باعث اشووک انتہائی پریشان تھا،جبکہ بیوی کی جانب سے بھی مسلسل طعنے دینے کا سلسلہ جاری تھا۔

    گزشتہ روز اشوک بیوی کے طعنے سن کر شدید مایوس ہوگیا اور اپنے تینوں بچوں کو کار میں لے کر گھر سے نکلا۔ اس نے چلتی کار کا رخ تالاب کی سمت موڑتے ہوئے کار کو تالاب میں گرادیا۔

    مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی اور انہوں نے غوطہ خوروں کے ساتھ مل کر اشوک اور اس کے تین بچوں کو پانی سے باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

    فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں کرنٹ دوڑ گیا، متعدد زخمی

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی عمر 10 سال کے لگ بھگ ہے، ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ بیوی اس کی بات نہیں سن رہی تھی جس کی وجہ سے اشوک انتہائی قدم اُٹھانے پر مجبور ہوا، پولیس نے اشوک اور اس کے بچوں کی کونسلنگ کر کے انہیں گھر روانہ کردیا ہے۔

  • ریورس کرتے ہوئے گاڑی بے قابو، تالاب میں جا گری

    ریورس کرتے ہوئے گاڑی بے قابو، تالاب میں جا گری

    بھارت میں ایک گاڑی تالاب میں جا گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، واقعہ سی سی ٹی وی کیمرا میں ریکارڈ ہوگیا۔

    یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور اسے ریورس کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    اچانک گاڑی قابو سے باہر ہوتی ہے اور تیزی سے پیچھے چلی جاتی ہے جہاں ایک تالاب موجود ہے، گاڑی تالاب میں گر جاتی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں 3 افراد سوار تھے جن میں سے 2 کو بچا لیا گیا ہے تاہم ایک شخص کی موت ہوگئی۔

  • نوبل انعام جیتنے کی سیلی بریشن: سوئیڈش سائنسدان کو ساتھیوں نے تالاب میں پھینک دیا

    نوبل انعام جیتنے کی سیلی بریشن: سوئیڈش سائنسدان کو ساتھیوں نے تالاب میں پھینک دیا

    طب میں نوبل انعام پانے والے سوئیڈش سائنسدان کے ساتھیوں نے انہیں انعام ملنے کی خوشی انوکھے انداز میں منائی، ساتھیوں نے سائنسدان کو اٹھا کر تالاب میں پھینک دیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوبل انعام پانے والے سوئیڈش سائنسدان سوانتے پابو کو ان کے ساتھ تالاب میں پھینک دیتے ہیں، اس موقع پر وہاں موجود تمام افراد خوشی سے تالیاں بجاتے ہیں اور شور مچاتے ہیں۔

    یہ سیلی بریشن جرمنی کے میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ میں ہوئی جہاں پابو کے ساتھی انہیں نوبل انعام کی مبارک باد دینے جمع ہوئے تھے۔

    ادارے میں کسی کو تالاب میں پھینکنے کی ’روایت‘ دراصل اس وقت منعقد کی جاتی ہے کہ جب وہ اپنا پی ایچ ڈی مکمل کرتا ہے، لیکن پابو کی اس شاندار کامیابی کے بعد ان کے ساتھیوں نے محسوس کیا کہ نوبل انعام کی سیلی بریشن بھی اس روایت کے بغیر ادھوری ہے۔

    چنانچہ تمام ساتھیوں نے پابو کو اٹھایا اور تالاب میں پھینک دیا۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے۔

    سوئیڈش سائنسدان سوانتے پابو نے طب کے میدان میں اس سال کا نوبل انعام اپنے نام کیا ہے۔

    نوبل کمیٹی کے مطابق سوئیڈش سائنس دان کو یہ انعام معدوم ہوجانے والے انسانوں کے جینوم اور انسانی ارتقا کے حوالے سے کی جانے والی دریافتوں پر دیا گیا ہے۔

  • سندھ میں تالاب موت کے کنویں بن گئے، مزید 3 بچے جاں بحق

    سندھ میں تالاب موت کے کنویں بن گئے، مزید 3 بچے جاں بحق

    لاڑکانہ: سندھ میں ایک جانب سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں تو دوسری طرف سنگین انتظامی غفلت کے متعدد واقعات رپورٹ ہورہے ہیں۔

    ایسا ہی ایک واقعہ پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں پیش آیا، جہاں تالاب میں ڈوب کر دو بہن بھائی سمیت تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق واقعہ موہن جو ڈرو میں پیش اس وقت پیش آیا جب بچے کھیلتے ہوئے تالاب میں جاگرے اور زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    جاں بحق بچوں کی شناخت چھ سالہ عالیہ، پانچ سالہ مزمل اور چار سالہ غلام رسول کے ناموں سے ہوئی، عالیہ اور مزمل دونوں سگے بہن بھائی تھے,تالاب سے لاشیں برآمد ہونے پر گھر میں صف ماتم بچھ گیا

    یہ بھی پڑھیں: ڈی جی خان: 5 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

    افسوسناک واقعے کے بعد ورثااوراہل علاقہ نےاپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق بچوں کی لاشیں نکال کر ڈوکری تحصیل اسپتال منتقل کیں۔

    گذشتہ تین روز کے دوران سندھ میں بچوں کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

    اس سے قبل یکم اگست کو کندھ کوٹ میں زورگڑھ کے مقام پر تالاب میں چار بچے ڈوب گئے تھے،ڈوبنے والوں میں تین بچیاں اور ایک بچہ شامل تھا۔

  • بھارت: تالاب میں ڈوب کر چار بچے ہلاک

    بھارت: تالاب میں ڈوب کر چار بچے ہلاک

    نئی دہلی: بھارت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک ہی خاندان کے چار بچے تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں ضلع نارائن پیٹ کے نواحی گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ بچے تالاب میں نہانے کے دوران حادثاتی طور پر ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد موقع پر پہنچے اور ایک بچے کو بے ہوشی کی حالت میں تالاب سے نکال لیا۔

    تلنگانہ پولیس کے مطابق واقعے میں دیگر چار بچے ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے بچوں کی عمر سات سے گیارہ برس کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  سانگھڑ، کنویں میں ماں سمیت 2 بچے ڈوب کر جاں بحق

    مقامی پولیس کے مطابق ڈوبنے والے بچے اپنے والدین کے ہمراہ رشتے دار کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے نارائن پیٹ آئے تھے، بچوں کا تعلق نندیال نائک ٹانڈا گاؤں سے ہے، ہلاک بچوں کی شناخت گنیش، ارجن، پراوین اور ارون کے ناموں سے کی گئ ہے۔