Tag: Poonch

  • بھارتی فوج کی حراست میں 4 کشمیریوں کی ہلاکت پر پونچھ کمیونٹی کا مطالبہ

    بھارتی فوج کی حراست میں 4 کشمیریوں کی ہلاکت پر پونچھ کمیونٹی کا مطالبہ

    سرینگر: پونچھ کمیونٹی نے 4 معصوم کشمیریوں کے قاتلوں کے خلاف درج ایف آئی آر میں ملزمان کو نامزد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی حراست میں چار کشمیریوں کی ہلاکت پر پونچھ کمیونٹی نے برہنہ ہو کر احتجاجی پریس کانفرنس کی ہے، جس میں انھوں نے 7 دن میں درج ایف آئی آر میں ملزمان کو نامزد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے پونچھ کمیونٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مودی سرکار جب معاملہ دبا نہ سکی تو نامعلوم افراد کے نام پر ایف آئی آر درج کر دی گئی، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ غلام مصطفیٰ، محمد رفیق، ارشاد اور جگی نامی افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

    پونچھ کمیونٹی کا کہنا تھا کہ مقتولین کے ورثا کو ایف آئی آر درج کروانے اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں، وزیر دفاع راج ناتھ، ایس ایس پی پونچھ اور جموں و کشمیر انتظامیہ سے اس سلسلے میں منصفانہ انکوائری کا مطالبہ ہے۔

    پونچھ کمیونٹی نے ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 7 روز کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

  • منی بس کو خوفناک حادثہ: خواتین و بچوں سمیت 11 افراد ہلاک

    منی بس کو خوفناک حادثہ: خواتین و بچوں سمیت 11 افراد ہلاک

    جموں : مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بدھ کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں 11 افراد زخمی جبکہ 27زخمی ہوگئے، ہلاک شدگان میں دو کمسن بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے ساوجیاں علاقے میں ایک منی بس حادثہ کا شکار ہوگئی، جس میں 11افراد نے موقع پر دم توڑ دیا جب کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے گیارہ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا جب منڈی سے ساوجیاں جانے والی ایک مسافر منی بس سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جا گری، حادثہ کے بعد فوج، پولیس اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں نو افراد نے موقع پر اور دو فراد اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی پر آسمانی بجلی گر پڑی

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی پر آسمانی بجلی گر پڑی

    پونچھ: مقبوضہ کشمیر میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بھارتی فوجی اہل کار ہلاک جب کہ دیگر 2 زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر تعینات ایک فوجی اہل کار ہلاک، دو زخمی ہو گئے۔

    یہ واقعہ سرحدی ضلع پونچھ کے ساوجیاں، منڈی علاقے میں پیش آیا، بھارتی فوجیوں پر اچانک آسمانی بجلی گر پڑی، جن میں سے ایک موقع ہی پر ہلاک ہو گیا، بجلی کی زد میں آنے والے باقی فوج شدید زخمی ہوئے، جنھیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی اہل کار کی شناخت مندیپ سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، جو 11 گڑوال ریجمنٹ سے منسلک تھا۔ جب کہ زخمی ہونے والے اہل کاروں میں 40 آر آر سے منسلک نائک دیپک چودھری اور رائفل مین رویندر کمار شامل تھے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد بھارتی سرکار نے وادی کو ایک چھاؤنی میں بدل دیا ہے، کشمیریوں کی آزادی مکمل طور پر سلب کی جا چکی ہے، ہزاروں کشمیری نہ صرف کشمیر کی بلکہ بھارتی جیلوں میں بھی قید کیے جا چکے ہیں۔

    گزشتہ روز نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی بلائی گئی مخصوص کشمیری رہنماؤں کی اے پی سی کے موقع پر بھی وادی میں شہریوں کی نقل و حمل کو مکمل طور پر منجمد کر دیا گیا تھا۔