Tag: poor performance

  • قومی ٹیم کی بیٹنگ میں ناکامی کی کیا وجہ ہے؟ سابق کرکٹرز نے بتادیا

    قومی ٹیم کی بیٹنگ میں ناکامی کی کیا وجہ ہے؟ سابق کرکٹرز نے بتادیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی نے نہ صرف پوری قوم کو مایوس کیا بلکہ اس کی کارکردگی پر بھی سوالات کھڑے ہوگئے۔

    اس حوالے سے سینئر کرکٹرز نے پاک ٹیم کے کھلاڑیوں خصوصاً بلے بازوں پر کڑی تنقید کی اور اپنے غم و غصے کا بھی اظہار کیا۔

    ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانس میشن میں سابق کرکٹر باسط علی کامران اکمل اور تجزیہ نگار شاہد ہاشمی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    قومی ٹیم کا ناقص بیٹنگ سے متعلق سوال پر باسط علی کا کہنا تھا کہ اس بات سے اندازہ لگالیں کہ اس وقت 40 کی ایوریج سے بابراعظم کے سب سے زیادہ رنز ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر شاہین شاہ آفریدی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ 250نسیم شاہ کا ہے، انہوں نے کہا کہ کپتان بابر اعظم نے شاداب کو کھلا کر اس کے ساتھ بہت بڑی ذیادتی کی ہے۔

    سابق کرکٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ نسیم شاہ کو باہر کیوں بٹھایا؟ ریسٹ دینے کی کیا ضرورت تھی؟ جبکہ اس وقت شاہین یا حارث رؤف کو ریسٹ دینا چاہیے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ کھلاڑیوں میں خوداعتمادی نہیں رہی، کیا ان حالات میں موجودہ ٹیم کو آگے آنے والے ایونٹس میں کھلایا جاسکتا ہے؟ جب بیس ہی اچھی نہیں ہوگی تو ٹیم جیت نہیں سکے گی۔

    قومی ٹیم میں بڑی سرجری کہاں سے شروع ہونے چاہیے کے سوال کے جواب میں باسط علی نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ جو ڈومیسٹک نہیں کھیلے گا وہ ٹیم میں نہیں آئے گا۔ اصول بنائیں تو سب کیلئے بنائیں۔

    شاہد ہاشمی نے کہا کہ وائٹ بال کی ٹیم کا کپتان الگ ہونا چاہیے کھلاڑیوں کے اندر اتحاد ان کی فٹنس اور ان کی مہارت و صلاحیتوں کو بڑھانا ہوگا۔

  • فیس بک کے مزید 7ہزار ملازمین کی برطرفی کی تیاریاں

    فیس بک کے مزید 7ہزار ملازمین کی برطرفی کی تیاریاں

    فیس بک واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا سے مزید7 ہزار ملازمین کو نوکری سے برطرف کیے جانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میٹا کے ہزاروں ملازمین کی خراب کارکردگی سے متعلق رپورٹ موصول ہونے کے بعد یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ میٹا گزشتہ سال نومبر میں تقریباً 11ہزار ملازمین کو برطرفی کا نوٹس دینے کے بعد اب مزید ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرنے والی ہے۔

    Zuckerberg told investors earlier this month that Meta would be implementing more cost-cutting measures.

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا پلیٹ فارمز انکارپوریٹڈ نے دنیا بھر سے اپنے 11 ہزار ملازمین کو فارغ کردیا تھا۔

    اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کو نکالنے پر میٹا کے چیف ایگزیکٹیو افسر مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ ہم یہاں کیسے پہنچے، اس کی ذمہ داری میں لیتا ہوں، مجھے معلوم ہے کہ یہ سبھی کے لئے مشکل ہے اور جو لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں، ان کے لئے مجھے بھی افسوس ہے۔

  • بھاری بجٹ سے بننے والی ایک اور بھارتی فلم بری طرح ناکام

    بھاری بجٹ سے بننے والی ایک اور بھارتی فلم بری طرح ناکام

    ممبئی: بھاری بجٹ سے تیار پین انڈین فلم لائیگر بھی بھارتی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی، ٹویٹر صارفین نے اسے فلاپ قرار دے دیا۔

    بھارتی اداکاروں وجے دیورکنڈا اور اننیا پانڈے کی فلم لائیگر نے ریلیز کے ابتدائی دنوں میں توقع سے بے حد کم کمائی کی۔

    یہ فلم دیورکنڈا کی بالی ووڈ ڈیبیو تھی لہٰذا ان کی اور چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے کی موجودگی کی وجہ سے خیال کیا جارہا تھا کہ یہ فلم کامیابی کے ریکارڈ توڑے گی، تاہم فلم کو ملنے والا ردعمل کچھ خوشگوار نہیں تھا۔

    فلمی تجزیہ نگاروں کے مطابق ان کا پہلے اندازہ تھا کہ ریلیز کے پہلے دن فلم، ساؤتھ میں 30 کروڑ روپے کمائی کرے گی جبکہ فلم کی مجموعی کمائی 170 سے 180 کروڑ روپے ہونے کی امید تھی۔

    تاہم اب ملنے والے ردعمل کو دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ فلم صرف 55 سے 60 کروڑ روپے کمائی کر پائے گی۔

    فلم بینوں نے فلم کے ڈائریکٹر پوری جگن نادھ کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ فلم کی کہانی اور ڈائریکشن بدترین ہے۔

  • کراچی پولیس چیف کا خراب کارکردگی دکھانے والے افسران کو  گھر بھیجنے کا فیصلہ

    کراچی پولیس چیف کا خراب کارکردگی دکھانے والے افسران کو گھر بھیجنے کا فیصلہ

    کراچی : کراچی پولیس چیف نے خراب کارکردگی دکھانے والے افسران وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو کام کرےگا وہ رہےگا، ورنہ گھر جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف نے خراب کارکردگی دکھانے والے افسران کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایس ایس پی سمیت 31 افسران کو وارننگ جاری کردیا۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب نے اےآر وائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کام کرےگا وہ رہےگا، ورنہ گھر جائے گا، کوشش ہےسابق ایڈیشنل آئی جی کی پالیسی کو لے کر چلوں۔

    عمران یعقوب کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی کیخلاف حکمت عملی بنارہےہیں، منشیات فروشی کیخلاف رینجرزبھی پولیس کےساتھ کام کرے گی۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا شہر کے50 فیصد جرائم کراچی کے30 تھانوں کی حدودمیں ہوتےہیں، 30 ایس ایچ اوز کو جرائم کی روک تھام کیلئےالٹی میٹم دیاہے، موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کیلئےبھی کام کررہےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک جام سےبچنےکیلئےپارکنگ پلازہ کی تجویز دی ہے، کراچی کےتمام مصروف علاقوں میں پارکنگ پلازہ بنائے جاسکتے ہیں۔

  • کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، پنجاب اسمبلی میں پی سی بی عہدیداران کیخلاف قرارداد جمع

    کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، پنجاب اسمبلی میں پی سی بی عہدیداران کیخلاف قرارداد جمع

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں پی سی بی عہدیداران کو برطرف کرنے کیلئے قرارداد جمع کرادی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی سے عوام میں ورلڈ کپ سے قبل ہی مایوسیاں پھیلنے لگی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور مسلسل شکستوں کی وجہ سے ذمہ داروں کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

    قرارداد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور اب انگلینڈ کے ہاتھوں مسلسل شکست ہوئی ہے۔

    شکستوں کی وجہ سے ورلڈ کپ پر بھی قومی ٹیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور کرکٹ کے شوقین عوام میں ورلڈ کپ سے قبل ہی مایوسیاں پھیلنے لگی ہیں، قومی سرمایہ خرچ کرنے کے باوجود ٹیم کی کارردگی صفر ہے، قومی کرکٹ ٹیم مسلسل 10میچ ہارنے کے باوجود کرکٹ کے کرتا دھرتا اپنے عہدوں پر برا جمان ہیں۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں مسلسل شکستوں پر چیئرمین کرکٹ بورڈ، چیف سلیکٹر کوچ اور کپتان کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹا یاجائے اور کرکٹ میں مسلسل شکستوں کی ذمہ داری ذمہ داروں پر فکس کی جائے۔