Tag: pop

  • پاپ میوزک کی شہزادی سنگر نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے

    پاپ میوزک کی شہزادی سنگر نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے

    کراچی : پاکستان کی پاپ انڈسٹری کو چار چاند لگانے والی نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے لیکن اپنے مداحوں کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہیں۔

    نازیہ حسن تین اپریل انیس سو پینسٹھ ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن سے کیا، تعلیم لندن میں مکمل کی، نازیہ حسن کا شمار برصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں کیا جاتا ہے۔

    نازیہ نے کم سنی میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار کرنا شروع کر دیا، عالمی سطح پر نازیہ حسن کو اس وقت شہرت ملی، جب انہوں نے بھارتی موسیقار بدو کی موسیقی میں فلم قربانی کا مشہور نغمہ آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے ریکارڈ کروایا، جس پرانہیں بھارت کے مشہور فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    گیت آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے نے نازیہ کو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے وسطی ایشیا میں پاپ موسیقی کی ملکہ بنا دیا، نازیہ کی زندگی کے سب سے اہم جزو ان کے بھائی زوہیب حسن تھے، جنھوں نے نازیہ کی پوری زندگی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور یوں نازیہ کے کئی البم اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ جاری ہوئے۔

    نازیہ کا پہلا البم ’’ڈسکو دیوانے‘‘ 1982ء میں ریلیز ہوا۔ جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے، اس البم میں ان کے بھائی زوہیب حسن نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا، نازیہ حسن کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

    نازیہ صرف گلوکارہ ہی نہیں سیاسی تجزیہ نگار کے طور پر اقوام متحدہ سے وابستہ رہیں، انیس سو اکانوے میں انہیں پاکستان کے ثقافتی سفیر مقرر کیا گیا۔

    نازیہ حسن پہلی پاکستانی ہیں، جنہوں نے فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا اور بیسٹ فیمیل پلے بیک سنگر کی کیٹیگری میں کم عمر ایوارڈ جیتنے والی گلوکارہ قرار پائیں۔

    نازیہ حسن کی وفات کے بعد 2002 میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملک کا سب سے بڑا اعزاز پرائڈ آف پرفارمنس دیا گیا جبکہ دو ہزار تین میں ان کی یاد میں نازیہ حسن فاوٴنڈیشن قائم کی گئی۔

    سرطان کے موذی مرض میں مبتلا نازیہ حسن تیرہ اگست سن دو ہزار میں لندن کے اسپتال میں انتقال کر گئیں مگر ان کی سریلی آواز میں گائے گیت آج بھی دل دماغ کو ترو تازہ کر دیتے ہیں۔ تیرہ اگست دو ہزار میں لندن کے اسپتال میں انتقال کر گئیں۔

  • بچپن ہی سے گنگنانے کا شوق تھا، موسیقی تو روح کی غذا ہے، گلوکار عالمگیر

    بچپن ہی سے گنگنانے کا شوق تھا، موسیقی تو روح کی غذا ہے، گلوکار عالمگیر

    کراچی: پاکستان کے ممتاز پاپ گلوکار عالمگیر نے کہا ہے کہ بچپن سے ہی گٹار بجانے اور گنگنانے کا شوق تھا اور یہ بات حقیقت ہے کہ موسیقی روح کی غذا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، عالمگیر نے کہا کہ طبیعت کی ناسازی کے باعث ماضی میں تسلسل کے ساتھ پرفارمنس نہیں دے سکا، لیکن اب بہتر ہوں اور تین چار گھنٹے مسلسل کھڑے ہوکر پرفارم کرسکتا ہوں۔

    انہوں نے اپنا ماضی یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکا جانا چاہتا تھا لیکن بنیادی تعلیم مجھے کراچی میں حاصل کرنی تھی، اسی دوران شہر ہی میں میں نے بچوں کے شو میں پرفارم کرنا شروع کیا لیکن میری یہ قطعی سوچ نہیں تھی کہ میں آگے جاکر معروف گلوکار بن جاؤں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے بچپن سے ہی گٹار بجانے اور گنگنانے کا شوق تھا لیکن میں کبھی گائیکی کو اپنا پیشہ نہیں بنانا چاہتا تھا لیکن پھر زندگی میں ایسا موڑ آیا کہ اسے اپنا پیشہ بنانا پڑا، اب تو مجھ پر فلم بھی تیار کی جارہی ہے جو جلد منظر عام پر آئے گی۔

    فوگ کلچر فلمز نے فلم البیلا راہی بنانے کا اعلان کردیا

    عالمگیر نے کہا کہ مجھے اس مقام تک پہنچانے میں میرے پرستاروں اور مداحوں کا بڑا عمل دخل ہے، گانے کا جب باقائدہ آغاز کیا تو انہوں نے میری آواز کو بے حد پسند کیا، ان کی سپورٹ نے مجھ میں آگے بڑھنے کا حوصلہ پیدا کیا اور آج میرے لاکھوں چاہنے والے موجود ہیں۔

    معروف گلوکار کا کہنا تھا کہ ماضے کے لیجنڈ گلوگاروں کی آواز کو پسند کرتا ہوں، نوجوان سنگرز جو آج کل اپنی آواز کا جادو دکھارہے ہیں ان میں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان ہیں، پاکستان میں باصلاحیت فنکاروں کی کمی نہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گذشہ برسوں میں اپنے پیشے کو خیر باد کہہ کر امریکا میں گوشہ نشین ہوگیا، فیصلہ کر لیا تھا کہ اب میں منظر عام پر نہیں آؤں گا، لیکن اے آر وائی کی بدولت میں نے اپنے پرانے سفر کا آغاز کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاپ کارن کھلانے والی مشین مارکیٹ میں آگئی

    پاپ کارن کھلانے والی مشین مارکیٹ میں آگئی

    نیویارک: امریکا میں ایک منفرد پاپ کارن مشین متعارف کرائی گئی ہے جو خود پاپ کارن لوگوں کے منہ میں ڈال دیتی ہے۔

    یہ مشین ہے ’پوپی نیٹر‘جو کہ انسانی آواز پرحرکت میں آتی ہےا ور جیسے ہی کوئی اس کے قریب لفظ ’پوپ‘بولتا ہےتو پوپی نیٹر پاپ کارن کو اس کی منہ کی طرف اچھال دیتی ہے۔

    لہذا آپ کام کررہے ہوں یا دیکھ رہے ہوں اپنی من پسند مووی، پوپی نیٹر ہوسکتی ہے آپ کی بہترین ساتھی۔

  • امریکی پاپ پرنسسز ٹیلرسوئفٹ کانیا البم 1989چارٹس پرچھا گیا

    امریکی پاپ پرنسسز ٹیلرسوئفٹ کانیا البم 1989چارٹس پرچھا گیا

    امریکی پاپ پرنسس ٹیلرسوئفٹ کا نیا البم نائنٹین ایٹی نائن دوہزار چودہ میں میوزک انڈسٹری پر چھاگیا ہے۔

    اپنی مدھر آواز کےذریعے لوگوں پر سحرطاری کرنے والی گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ نے اپنے نئےالبم کا نام اپنی پیدائش کےسال پر رکھا ہے،نائنٹین ایٹی نائن سوئفٹ کا پانچواں میوزک البم ہےجس نے ریلیزکے ساتھ ہی مقبولیت کی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔

    نائنٹین ایٹی نائن میں تیرہ گانے شامل ہیں۔ میوزک چارٹس کی پہلی پوزیشن پر قبضہ جما ئے البم کی ایک ہفتے میں تیرہ لاکھ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں،البم میں شامل گانے شیک اٹ آف، نے ریلیز کے بعد سے لوگوں کو اپنےسحر میں جکڑ رکھا ہے۔