Tag: Pope Francis

  • یمنی عوام کی فریاد خدا تک پہنچ رہی ہے، پوپ فرانسس

    یمنی عوام کی فریاد خدا تک پہنچ رہی ہے، پوپ فرانسس

    ابوظبی : متحدہ عرب امارات پہنچنے سے قبل پوپ فرانسس نے یمن جنگ پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یمنی عوام کی آہیں خدا تک سن رہا ہے‘۔

    تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا پاپائے اعظم ان دنوں متحدہ عرب امارات کے تاریخی دورے پر گزشتہ روز دارالحکومت ابوظبی پہنچے ہیں جہاں ان کا استقبال شیخ محمدبن زاید النہیان اور الازہر یونیورسٹی کے امام نے کیا تھا۔

    پوپ فرانسس نے دوران پرواز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا پر پختہ ایمان ہمیں اختلافات کے باوجود منتشر ہونے سے بچاتا ہے اور کشیدگی سے دور رکھتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پاپائے اعظم دورہ امارات کے دوران نجی سطح پر یمن جنگ کے معاملے پر گفتگو کریں گے یا نہیں یہ واضح نہیں۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب کی زیر قیادت متحدہ عرب امارات بھی یمن جنگ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

    پاپائے اعظم نےمتحدہ عرب امارات کے حکام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایسی سرزمین ہے جہاں مختلف مذاہب اور تہذیبوں کے افراد آپس میں ملتے ہیں، یہ بھائی چارے اور مختلف لوگوں کے ایک رہنے کی بہترین مثال ہے۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی 80 فیصد آبادی مسلم ہے جبکہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے 9 فیصد (تقریباً 10 لاکھ) ہیں، مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسیحی تارکین وطن یو اے ای میں بطور ورکر کام کررہے ہیں جن میں اکثریت کا تعلق انڈیا اور فلپائن سے ہے۔

    مزید پڑھیں : پوپ فرانسس تاریخی دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ محمد بن زاید کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس کا دورہ متحدہ عرب امارات ہمارے کے لیے باعث خوشی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دورہ اس لیے بھی اہم ہے کہ اس سے دیگر مذاہب کے درمیان ہم آہنگی بڑھے گی، نفرتوں کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا اور امن کا پیغام جائے گا۔

  • پوپ فرانسس تاریخی دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے

    پوپ فرانسس تاریخی دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے

    دبئی: پوپ فرانسس اپنے تاریخی دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پوپ فرانسس اپنے پہلے اور تاریخی دورے پر دارالحکومت ابوظہبی پہنچے ہیں، پوپ فرانسس کا استقبال شیخ محمدبن زاید اور الازہر یونیورسٹی کے امام نے کیا۔

    ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے بڑے گرم جوشی سے پوپ فرانسس کا استقبال اور ہاتھ ملایا، اس موقع پر بچوں نے پوپ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ محمد بن زاید کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس کا دورہ متحدہ عرب امارات ہمارے کے لیے باعث خوشی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دورہ اس لیے بھی اہم ہے کہ اس سے دیگر مذاہب کے درمیان ہم آہنگی بڑھے گی، نفرتوں کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا اور امن کا پیغام جائے گا۔

    پوپ فرانسس کے لیے متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے، وہ مذاہب کے مابین مکالمت کی ایک تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    دورے کے دوران پوپ فرانسس مصروف دن گزاریں گے اور اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، وہ ابوظہبی میں ایک دعائیہ تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی 80 فیصد آبادی مسلم ہے جبکہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے 9 فیصد ہیں، مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسیحی تارکین وطن یو اے ای میں بطور ورکر کام کررہے ہیں۔

  • پوپ فرانسس کل دبئی پہنچیں گے، شاندار استقبال کے لیے تیاریاں مکمل

    پوپ فرانسس کل دبئی پہنچیں گے، شاندار استقبال کے لیے تیاریاں مکمل

    دبئی: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کل خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات پہنچیں گے، استقبال کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکام نے پوپ فرانسس کی آمد کے پیش نظر تیاریاں مکمل کرلیں، ریڈ کارپیٹ پر ان کا پرتپاک استقبال ہوگا، پوپ ابوظہبی میں ایک کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کے لیے متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہوگا، وہ مذاہب کے مابین مکالمت کی ایک تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    دورے کے دوران پوپ فرانسس مصروف دن گزاریں گے اور اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، وہ ابوظہبی میں ایک دعائیہ تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل اماراتی عوام کے لیے پوپ فرانسس نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ہم اگر چہ مختلف ہیں لیکن ہم بھائی بھائی ہیں، مجھے خوشی ہے کہ میں آپ کی سرزمین پر مذاکرات کے دوران تعلقات کا ایک نیا باب رقم کرنا چاہتا ہوں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی سرزمین مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کے ملاپ کا ایک نمونہ ہے جہاں غیر ملکیوں کو کام کے لیے ایک محفوظ جگہ مل جاتی ہے اور وہ آزادانہ رہ سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی 80 فیصد آبادی مسلم ہے جبکہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے 9 فیصد ہیں، مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسیحی تارکین وطن یو اے ای میں بطور ورکر کام کررہے ہیں۔

  • لوگ مادہ پرستی چھوڑ کرسادہ زندگی گزاریں، پوپ فرانسس

    لوگ مادہ پرستی چھوڑ کرسادہ زندگی گزاریں، پوپ فرانسس

    ویٹی کن سٹی : پوپ فرانسس نے کرسمس کے موقع پر کہا کہ امیر اور غریب کے درمیان فرق قابل مذمت ہے لوگ مادہ پرستی چھوڑ کر ایک سادہ زندگی گزاریں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے یوم ولادت کے سلسلے میں کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے، جس کی مرکزی تقریب کا انعقاد ویٹی کن سٹی میں ہے۔

    عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے مسیحی برادری کے مرکز ویٹی کن سٹی میں منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی مادہ پرستی اور غربت کی مذمت کرتا ہوں۔

    پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ امیر اور غریب کے درمیان بڑھتا فرق قابل مذمت ہے لوگ مادہ پرستی چھوڑ کر غریبوں کی مدد کریں۔

    پوپ فرانسس نے ترقی پذیر ممالک میں بسنے والے لوگوں کو ایک سادہ زندگی گزارنے کی ہدایات کیں۔

    کرسمس موقع پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کرسمس کے موقع پر تقریبات منعقد کی گئیں جس میں ملکی ترقی اورخوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

    کرسمس کے تہوار پر گرجا گھروں کو برقی قمقموں،اورپھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جبکہ مرد وخواتین اور بچوں نے مذہبی تہوار کے حوالے سے خریداری بھی کی۔

    مزید پڑھیں : مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوارمذہبی جوش وجذبے سے منا رہی ہے، ملکی ترقی کیلیے دعائیں

    واضح رہے کہ مسیحی برادری حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں ہرسال 25دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے جس میں عیسائی برادری کی جانب سے گرجا گھروں اور رہائشی عمارتوں کو برقی قمقموں اور پھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے۔

  • جنسی استحصال کا معاملہ، پوپ فرانسس سے استعفے کا مطالبہ

    جنسی استحصال کا معاملہ، پوپ فرانسس سے استعفے کا مطالبہ

    روم : آرچ بشپ نے پوپ فرانسس پر امریکی پادری کی طلباء اور پادریوں کے ساتھ کی گئی بد فعلی کی پردہ پوشی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے آئر لینڈ سے روم واپس جاتے ہوئے جنسی استحصال کے معاملے پر آرچ بشپ کارلو ماریا کے خط سے متعلق صحافیوں کو جواب دیا کہ ’11 صفحات پر مشتمل خط پر کوئی جواب نہیں دوں گا‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا میں تعینات ویٹی کن سٹی کے سابق ڈپلومیٹ نے کارڈینل تھیوڈور مک کیریک کی جانب سے پادریوں اور طلباء کے ساتھ بد فعلی کرنے کی پردہ پوشی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پوپ فرانسس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

    پوپ فرانسس نے صحافیوں کو جواب دیا کہ ’میں آپ سے سنجیدگی کے ساتھ عرض کررہا ہوں کہ ’اگر آپ لوگ مذکورہ خط کا جواب چاہتے ہیں تو اس خط کو غور سے پڑھیں اور خود فیصلہ کریں‘ میں مذکورہ خط پر کچھ نہیں کہوں گا میرے خیال میں یہ دستاویز خود اپنا جواب ہے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ویٹی کن سٹی کے سابق ڈپلومیٹ کی جانب سے یہ خط ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب پوپ فرانسس دورہ آئر لینڈ کے موقع پر آئرلینڈ کے پادریوں کی جانب سے کیے گئے جنسی استحصال پر گفتگو کررہے تھے۔

    مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا نے دورہ آئرلینڈ پر طیارے میں ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی صحافتی صلاحیتیں آپ کو تنائج تک پہنچائیں گی‘ کچھ وقت گزرنے دیں ممکن ہے میں خط کے بارے میں بات کروں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق آرچ بشپ ویگانو نے پوپ پر الزام عائد کیا کہ وہ سنہ 2013 سے امریکی پادری کی جانب سے کیے گئے جنسی استحصال کے بارے میں علم رکھتے تھے لیکن انہوں نے پادری کے مکروہ فعل کی پردہ پوشی کی۔

    آرچ بشپ نے کہا کہ پوپ فرانسس کو جنسی استحصال جیسے مکروہ فعل میں ملوث تمام پادریوں سمیت استعفیٰ دے کر دنیا کے لیے مثال قائم کرنا چاہیے تاہم آرچ بشپ کارلو ماریا نے پوپ فرانسس سے سنہ 2013 میں ہونے والی گفتگو کا ثبوت پیش نہیں کیا۔


    مزید پڑھیں : ویٹی کن: جنسی استحصال میں ملوث امریکی پادری کا استعفیٰ منظور


    یاد رہے کہ پوپ فرانسس نے واشنگٹن کے ایک سابق سینئر بشپ اور کیتھولک عیسائیوں کے ایک معروف پادری میک کیرک کا رواں برس جولائی میں استعفیٰ منظور کیا تھا۔

    خیال رہے رواں برس مک کیرک کو 20 جون سے خدمات کی انجام دہی سے روک دیا گیا تھا، اس دوران 40 برس سے بھی زیادہ عرصہ قبل نیویارک شہر میں پیش آنے والے ایک اور واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے کا انتظار ہے۔

    ایک شخص جس کی عمر اُس وقت گیارہ برس تھی، امریکی پادری میک کریک کے خلاف جنسی حملے کا پہلا الزام عائد کیا ہے تاہم امریکی پادری نے اس اولین دعوے کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

    علاوہ ازیں کئی مردوں کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ مک کیرک نے نیوجرسی میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا یہ اس وقت کی بات ہے جب مذکورہ افراد میک کیرک کے طلباء تھے۔

  • امریکی صدر ٹرمپ ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالوورز کے حامل عالمی سربراہ

    امریکی صدر ٹرمپ ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالوورز کے حامل عالمی سربراہ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے عالمی سربراہ ہیں، امریکی صدر کو پوپ فرانسس اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی برتری حاصل ہے۔

    یہ بات میڈیا اور تعلقات عامہ سے متعلق کمپنی برسن کون اینڈ وولف نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتائی، اس رپورٹ کو ٹوئیبلومیسی کا نام دیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کتوبر 2017 میں 5.2 کروڑ فالوورز کے ساتھ ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سربراہ بن گئے۔

    انہوں نے پوپ فرانسس کو پیچھے چھوڑ دیا جن کے فالوورز کی مجموعی تعداد 4.7 کروڑ تھی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیسرے اور چوتھے نمبر پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ہیں، ان کے ذاتی اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 4.2 کروڑ جبکہ سرکاری اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 2.6 کروڑ ہے۔

    یورپ کی بات کی جائے تو برطانوی وزیر اعظم تھریسامے سرفہرست ہیں جن کے سرکاری اکاؤنٹ کے فالوورز 50 لاکھ سے زیادہ ہیں، ان کے بعد فرانسیسی صدر میکرون ہیں جن کے فالوورز کی تعداد مئی 2017 میں صدر منتخب ہونے کے بعد تین گنا بڑھ کر 30 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

    عرب ممالک میں سرفہرست شخصیت ایک خاتون ہیں، اردن کی ملکہ رانیا کے اکاؤنٹ کو ایک کروڑ سے زیادہ افراد فالو کررہے ہیں، ان کے بعد دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 90 لاکھ ہے۔

    ٹویٹر پر سب سے زیادہ سرگرم رہنے کے حوالے سے جنوبی امریکا کے ممالک کے حکومتی نمائندگان برتری رکھتے ہیں، مثلاً ونیزویلا کے وزیر خارجہ جورجی ایریازا نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران روزانہ اوسطاً 55 ٹویٹس لکھیں۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 187 ممالک کے سربراہان مملکت، وزیر اعظم اور وزرا خارجہ ٹویٹر پر موجود ہیں، یہ تعداد اقوام متحدہ کے کل 193 رکن ممالک کا 97 فیصد ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پوپ فرانسس نے کراچی کے آرچ بشپ جوزف کوٹس کارڈینل کا عہدہ تفویض کردیا

    پوپ فرانسس نے کراچی کے آرچ بشپ جوزف کوٹس کارڈینل کا عہدہ تفویض کردیا

    ویٹکن سٹی : مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کراچی کے آرچ بشپ جوزف کوٹس کارڈینل کا عہدہ تفویض کردیا اور آرچ بشپ جوزف دوسرے پاکستانی کارڈینل بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ویٹکن سٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کراچی کے آرچ بشپ جوزف کوٹس کارڈینل کا عہدہ تفویض کردیا۔

    جوزف کوٹس کارڈینل کا اعزازپانے والے دوسرے پاکستانی آرچ بشپ ہیں۔

    اس کے علاوہ تقریب میں پوپ فرانسس نے عراق، جاپان سمیت دنیا بھرسے منتخب چودہ آرچ بشپس کو کارڈینل کا منصب تفویض کیا۔

    تقریب سے خطاب میں پوپ فرانسس نے نئے کارڈنلز پرزور دیا کہ وہ غریبوں کی مدد کریں اورنمود ونمائش اورمراعات سے دوررہیں۔

    خیال رہے 2012 میں جوزف کوٹس کوکراچی کا آرچ بشپ بنایا گیا تھا، وہ پاکستان میں ‘کاریٹاس پاکستان‘ کے نیشنل ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں جبکہ  مسلمانوں کے ساتھ بین المذاہب مذاکراتی عمل کا بھی سرگرم حصہ ہیں۔

    جوزف پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس‘ کے صدر بھی ہیں، انہوں نے فلاسفی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے اور ان کو انگریزی، اطالوی، جرمن، فرانسیسی،اردو، پنجابی اور سندھی زبان بول سکتے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ مسیح برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا بھر میں 14 کارڈینلز کی تقرریاں کیں تھیں ، جس کے تحت کراچی کے آرچ بشپ جوزف کوٹس کو بھی کارڈینل کا اعزاز دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ کارڈینل کا انتخاب دنیا کے پانچ براعظموں سے کیا گیا جن میں پاکستان، عراق، مڈغاسکر اور جاپان کے مسیح رہنماؤں کے نام شامل تھے۔ اس موقع پر  پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ کارڈینلز کے عہدوں کا مقصد اور اس کے لیے پادریوں کا انتخاب گرجا گھروں کی یکجہتی کا مظہر ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث 3 پادریوں کے استعفے منظور

    بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث 3 پادریوں کے استعفے منظور

    ویٹی کن سٹی: پوپ فرانسس نے بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث چلی کے تین پادریوں کے استعفے منظور کرلیے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویٹی کن میں پوپ فرانسس کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد چلی کے پادریوں نے اپنے استعفے پیش کیے، ایک اطلاع کے مطابق پادریوں کی جانب سے مشترکہ استعفیٰ دو دہائی قبل دیا گیا۔

    [bs-quote quote=”چلی میں سال 2000 سے اب تک 80 کیتھولک پادریوں کے خلاف بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیس درج ہوچکے ہیں” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

    ویٹی کن سٹی سے جاری کردہ بیان کے مطابق استعفیٰ دینے والوں میں 61 سالہ پادری جان بیروس شامل ہیں، انہیں 2015 میں منتخب کیا گیا تھا۔

    بشپ جان بیروس پر الزام تھا کہ انہوں نے فرنینڈو کرادیما کی خرافات کو چھپانے کی کوشش کی ہے، ویٹی کین نے فرنینڈو کرادیما پر بچوں کے ساتھ زیادتی کے الزامات پر انہیں تاحیات منصب سے معطل کردیا تھا۔

    پوپ فرانسس نے مئی میں فرنینڈو کرادیما کے متاثرین تین پادریوں سے ملاقات کی جس کے بعد کارلوس نے کہا کہ چلی میں کیتھولک چرچ کے لیے نیا دن ہے، 3 کرپٹ پادریوں کو باہر نکال دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ چلی میں سال 2000 سے اب تک 80 کیتھولک پادریوں کے خلاف بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیس درج ہوچکے ہیں، پوپ فرانسس نے دو اور پادریوں کے استعفے بھی منظور کئے جن کی عمریں 75 برس سے زیادہ ہوگئی تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پوپ فرانسس کے لیے خلائی لباس کا تحفہ

    پوپ فرانسس کے لیے خلائی لباس کا تحفہ

    ویٹی کن سٹی: عیسائیوں کے مذہبی و روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو عالمی خلائی اسٹیشن کے خلا بازوں نے خلائی لباس کا تحفہ پیش کیا جسے دیکھ کر پوپ نہایت خوش ہوئے۔

    یہ تحفہ پوپ کو اس وقت پیش کیا گیا جب 4 خلا بازوں کا وفد ان سے ملاقات کے لیے ویٹی کن سٹی پہنچا۔ ان خلا بازوں میں سے 3 کا تعلق امریکا جبکہ ایک کا تعلق روس سے ہے۔

    پوپ فرانسس کو یہ تحفہ بے حد پسند آیا اور انہوں نے مذاقاً خلا بازوں سے کہا کہ اب آپ کو میرے خلائی سفر کے انتظامات بھی کرنے ہوں گے۔

    پوپ فرانسس کو پیش کیے جانے والے لباس پر ان کا نام اور ان کے وطن ارجنٹائن کا جھنڈا چپساں ہے۔

    خلا بازوں کا کہنا تھا کہ یوں تو یہ لباس عام خلا بازوں کے لباس جیسا نیلا ہی ہے، لیکن چونکہ پوپ ایک ممتاز مذہبی شخصیت ہیں لہٰذا ان کے لیے لباس کے ساتھ سفید رنگ کی خصوصی کیپ بھی تیار کی گئی ہے جس پر ناسا کا لوگو اور کشیدہ کاری سے پوپ فرانسس درج ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ برس پوپ فرانسس نے ویٹی کن سٹی سے عالمی خلائی اسٹیشن پر موجود خلا بازوں سے ویڈیو کال پر گفتگو بھی کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پوپ کا چلی جنسی اسکینڈل پرتہلکہ خیزبیان

    پوپ کا چلی جنسی اسکینڈل پرتہلکہ خیزبیان

    ویٹیکن: پوپ فرانسس نے چلی جنسی اسکینڈل میں پیش رفت کرتے ہوئے متاثرہ فریق کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خدا اور پوپ تم سے محبت کرتے ہیں، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بیان بڑا طوفان ثابت ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ان دنوں ویٹیکن چرچ چلی میں  بچوں کے ساتھ پادریوں کے ہاتھوں ہونے والے بد سلوکی کے مبینہ واقعات کی تحقیقات کرنے اور قصور وار کو قرار واقعی سزادلوانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

    چلی سے تعلق رکھنے والے پادری  بشپ جان بیروس میڈرڈ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ایک ساتھی فرنینڈو کراڈیما کے جنسی جرائم پر پردہ ڈالا ہے۔ گزشتہ جمعے روم میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں چلی سے تعلق رکھنے والے تمام 34 بشپ نے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تھی ، جس کی وجہ پوپ کا ان کے طریقہ کار پر عدم اعتماد کا اظہار تھا۔

    میکسیکو: ایک ہفتے میں تین پادری قتل

    گزشتہ روز اسپین کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ چلی میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے شخص نے پوپ سے ملاقات کی ہے، مذکورہ شخص کے بارے میں کہا جارہاہے کہ وہ ہم جنس پرست ہے، تاہم پوپ نے اسے بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا کہ’پوپ اورخدا دونوں تم سے پیار کرتے ہیں‘۔

    اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ’پوپ نے مذکورہ شخص سے یہ بھی کہا کہ تم جیسے بھی ہو اس میں تمہارا کوئی قصور نہیں ہے ، خدا نے تمہیں ایسا ہی تخلیق کیا ہے‘۔ ان کے اس بیان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ایک بہت بڑا طوفان ثابت ہوگا اور کہ یہ بیان رومن کیتھولک چرچ کے بنیادی عقائد کے منافی ہے۔ ویٹیکن سٹی کے ترجمان کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ عموماًٍ وہ پوپ کے ذاتی حیثیت میں دیے گئے بیان کی تشریح نہیں کرتےاور یہ بھی اسی نوعیت کا ایک بیان  ہے۔

    یاد رہے کہ چلی میں اس قسم کے جرائم کی اطلاعات نصف دہائی سے سنائی دے رہی تھیں تاہم رواں سال جنوری میں اس معاملے میں شدت آگئی یہاں تک کہ پوری دنیا میں اس پر احتجاج کیا گیا، مجبورا ً پوپ کو از خود اس معاملے کا نوٹس لینا پڑا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں