Tag: Pope Francis

  • پوپ فرانسس نے اپنی لامبورگینی گاڑی نیلام کردی

    پوپ فرانسس نے اپنی لامبورگینی گاڑی نیلام کردی

    روم: مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنی قیمتی لامبورگینی گاڑی نیلام کردی جس سے حاصل ہونے والی فلاحی کاموں میں خرچ کی جائے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس کو یہ قیمتی لامبورگینی گاڑی کا تحفہ اٹلی کی اسپورٹس کاریں تیار کرنے والے ادارے لامبورگینی نے گزشتہ برس نومبر میں دیا تھا، گاڑی کے نئے مالک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

    لامبورگینی کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق اس گاڑی کو پوپ فرانسس کے حکم کے مطابق ریاست موناکو میں 7 لاکھ 15 ہزار یورو میں نیلام کردیا گیا ہے، جس کی مالیت امریکی 2 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔

    گاڑی کو نیلام کرنے والے ادارے کے مطابق 7 لاکھ یورو کی زائد کی اس رقم میں سے 70 فیصد یا 5 لاکھ یورو کی رقم شمالی عراق کے شہر موصل کی تعمیر نو کے لیے مہیا کی جائے گی جسے شدت پسند تنظیم داعش نے تباہ کردیا تھا۔

    نیلامی کی باقی ماندہ رقم کو مختلف حصوں میں ایسے فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے گا جو وسطی افریقہ کے غریب مریضوں کی ادویات کی فراہمی یا پھر نادار انسانوں کی سماجی مددد کے لیے چلائے جارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پوپ فرانسس نے پاکستانی نوجوان کا سندھی اجرک کا تحفہ قبول کرلیا

    یہ پہلی بار نہیں ہے کہ پوپ فرانسس نے کوئی چیز نیلامی کے لیے پیش کی اس سے قبل بھی فلاحی کاموں کے لیے پوپ فرانسس چیزیں نیلامی کے لیے پیش کرچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شام میں خونریزی کا فوری خاتمہ کریں، پوپ فرانسس کی اپیل

    شام میں خونریزی کا فوری خاتمہ کریں، پوپ فرانسس کی اپیل

    روم: عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا بھر کے رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ شام میں خونریزی کے فوری خاتمے کے لیے اقدام کریں۔

    اٹلی کے شہر میں سینٹ پیٹرز اسکوائر میں عیسائایوں کے مذہبی تہوار کے حوالے سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شام کے عوام بظاہر نہ ختم ہونے والی جنگ سے تھک چکے ہیں۔

    پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں انسانی حقوق کے قوانین اور پناہ گزینوں کے مسائل پر بھی زور دیا اور کہا کہ دو روز میں غزہ میں 15 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: شام میں کیمیائی ہتھیار کا استعمال سنجیدہ نوعیت کا جرم ہے، سلامتی کونسل نوٹس لے: اقوام متحدہ

    انہوں نے کہا کہ عیسائی پیغام کی طاقت نے پسماندہ لوگوں کو امید کی کرن دی ہے، 2013 میں بھی پوپ نے مغرب کی جانب سے وہاں کی جانے والی فوجی مداخلت کی مذمت کی تھی۔

    پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ آج دنیا بھر میں امن کا پیغام پہنچانے کی ضرورت ہے، ہم سرزمین مقدس میں مفاہمت چاہتے ہیں، ہم یمن کے نہتے لوگوں اور تمام مشرق وسطیٰ مین جاری شورش کا خاتمہ چاہتے ہیں تاکہ تقسیم اور تشدد پر مکالمہ اور باہمی عزت غالب آئے۔

    پوپ نے شمالی کوریا و جنوبی کوریا کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ امید ہے کہ مذاکرات سے اس جذیرہ نما میں طویل عرصے سے جاری کشیدگی کا خاتمہ ہوگا اور امن و یگانگت کو فروغ ملے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پوپ نے یہ نہیں کہا جہنم کا وجود نہیں، ویٹی کن ترجمان کی وضاحت

    پوپ نے یہ نہیں کہا جہنم کا وجود نہیں، ویٹی کن ترجمان کی وضاحت

    ویٹی کن سٹی: کیتھولک مسیحیوں کے مرکز ویٹی کن نے اٹلی کے نامور صحافی کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے کہ پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ جہنم کا کوئی وجود نہیں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویٹی کن نے کہا کہ اطالوی اخبار میں شائع آرٹیکل پوپ کی یوجینیو سکالفری کے ساتھ ایک نجی ملاقات کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کیتھولک چرچ کے اصول و نظریے میں جہنم کی موجودگی اور ابدیت کو تسلیم کیا جاتا ہے اور اخبار میں پوپ کی گفتگو سے کسی بھی اقتباس کو عقیدے کا حصہ نہ سمجھا جائے۔

    اخبار میں چھپنے والے مضمون کے مطابق سکارلفری جو کہ لادین ہیں نے پوپ فرانسس سے پوچھا روحیں کہاں جاتی ہیں اور انہیں کہاں سزا ملتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: امریکی فیصلے نے اسرائیل و فلسطین تنازعے کو بھڑکا دیا ہے، پوپ فرانسس

    واضح رہے کہ پوپ کے حوالے سے یہ بیان منسوب کیا گیا تھا کہ روحوں کو سزا نہیں ملتی وہ جو پچھتاتے ہیں خدا سے معافی مانگتے ہیں ان لوگوں کے درجے پر چلے جاتے ہیں جو خدا کی عبادت کرتے ہیں لیکن جنہیں پچھتاوا نہیں انہیں معافی نہیں مل سکتی وہ غائب ہوجاتے ہیں، کوئی جہنم نہیں ہے، گناہ گار روحیں غائئب ہوجاتی ہیں۔

    ویٹکن نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پوپ فرانسس نے صحافی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا تھا بلکہ ایک پرائیویٹ میٹنگ ایسٹر کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • دنیا ایٹمی جنگ سے صرف ایک قدم پیچھے ہے ، پوپ فرانسس کی وارننگ

    دنیا ایٹمی جنگ سے صرف ایک قدم پیچھے ہے ، پوپ فرانسس کی وارننگ

    چلی : پوپ فرانسس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا ایٹمی جنگ سے صرف ایک قدم پیچھے ہے، کوئی بھی ایک حادثہ اس کی شروعات کرسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پوپ فرانس جنوبی امریکا کے دورے پر ہیں، چلی پہنچنے پر ان کیخلاف مظاہرے کئے گئے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوپ فرانسیس نے کہا کہ دنیا تیزی سے ایٹمی جنگ کی جاب بڑھ رہی ہے، دنیا ایٹمی جنگ سے صرف ایک قدم پیچھے ہے۔

    پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ میں اس بات سے بے حد خوفزدہ ہوں کیونکہ ایک حادثہ اس کی شروعات کرسکتا ہے، جوہری اسلحے کے ڈھیر لگانا حماقت ہے در اصل جوہری اسلحہ رکھنا ہی غلط ہے۔

    اس سے قبل بھی فرانسس نے ایک اور بڑی جنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے پر ہے اور ہم تیزی سے ایک بڑی جنگ کی بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔


    مزید پڑھیں : جنگ کا طوفان ہماری دنیا کو لپیٹ میں لیے ہوئے ہے، پوپ فرانسس


    انکا کہنا تھا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے جنگ عظیم دوئم میں لاکھوں افراد کی زندگیاں چلی گئی تھیں، ایسے بموں کا دوبارہ استعال بڑے پیمانے پر انسانی اور ماحولیاتی تباہی پھیلائے گا۔

    یاد رہے کہ مسیحوں کے مبارک دن کے موقع پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ جنگ کا طوفان ہماری دنیا کو لپیٹ میں لیے ہوئے ہے جس کے باعث اللہ کی سب سے اعلیٰ مخلوق کو انسانیت کی تذلیل، سماجی گٹھن اور معاشی بد حالی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • پناہ گزینوں کااحترام کرنا ہمارے ایمان کا جزہے

    پناہ گزینوں کااحترام کرنا ہمارے ایمان کا جزہے

    اسلام آباد: عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ ہمارے ایمان کا جز ہے کہ پناہ گزینوں کااحترام کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ویٹیکن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب سے خطاب میں کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا بھر کے عیسائیوں کو آج کے دن کی مبارکباد پیش کی اورحضرت عیسٰی علیہ اسلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔

    پوپ فرانسس نے کہا کہ عیسائیت کی رو سے ان کےعقیدہ کا جز ہے کہ اپنی سر زمین سے بےدخل کیے گئے تمام پناگزینوں کوعزت واحترام دیا جائے۔

    عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے تقریب کے اختتام پر خصوصی دعابھی کرائی۔

    مسیحی برادری حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں ہرسال 25 دسمبرکوکرسمس کا تہوار مناتے ہیں جس میں عیسائی برادری کی جانب سے گرجا گھروں اور اپنے گھروں کو برقی قمقموں،اورپھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا جاتاہے۔

    کرسمس کے تہوار پر مسیحی براردی کی جانب سے ایک دوسرے کو تحائف بھی دیےجاتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پوپ فرانسس روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار دیکھ کر رنجیدہ ہوگئے

    پوپ فرانسس روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار دیکھ کر رنجیدہ ہوگئے

    ڈھاکہ : مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کے مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر فیصلہ کن اقدامات کریں۔

    عالمی برادری سے یہ مطالبہ انہوں نے بنگلہ دیش کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بنگلہ دیش پہنچنے پر سرکاری حکام اور دیگر ممالک کے سفارتکاروں نے ان پر تپاک استقبال کیا۔

    بنگلہ دیش کے صدارتی محل میں بنگلہ دیشی صدر عبدالحمید سے ملاقات کے بعد گفتگو میں روہنگیا مسلمانوں کی پریشانی اور ان پر ظلم کے احوال سن کر انہوں نے انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا۔

    پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ میانمار اور بنگلہ دیش کا دورہ کرنے کے لیے انہوں نے یہ شرط رکھی تھی کہ روہنگیا افراد سے ان کی ملاقات کرائی جائے۔

    ملاقات کے موقع پر متاثرہ افراد نے پوپ کو براہ راست اپنی مشقّت کی داستان سنائی، اس موقع پر روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار دیکھ کر وہ زار وقطار رو پڑے۔

    بنگلہ دیش میں پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں سے ملاقات میں پوپ فرانسس نے روہنگیا مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے آپ کو اذیت اور تکلیف سے دوچار کیا میں ان کی طرف سے آپ لوگوں سے معافی کا طلب گار ہوں۔

  • پوپ فرانسس کا ویٹی کن میں سگریٹ پر پابندی کا حکم

    پوپ فرانسس کا ویٹی کن میں سگریٹ پر پابندی کا حکم

    ویٹی کن سٹی: پوپ فرانسس نے ویٹی کن سٹی میں سگریٹ پر پابندی کا حکم دے دیا، کسی ایسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے جو صحت کی خرابی کا باعث بنے۔

    تفصیلات کے مطابق پوک فرانسس نے سگریٹ کی فروخت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی کا حکم دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس کی جانب سے یہ فیصلہ صحت خرابی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، ویٹی کن میں سگریٹ سے سالانہ 10 لاکھ یورو منافع حاصل ہوتا ہے جس کی پروا نہ کی گئی اور ویٹی کن ملازمین کے لیے سگریٹ پر پابندی کا حکم دے دیا گیا۔

    ویٹی کن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی ایسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے جو صحت کی خرابی کا باعث بنے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق سگریٹ نوشی سالانہ 70 لاکھ جانیں نگل جاتی ہے۔

    دوسری جانب ویٹی کن ملازمین کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی سے سالانہ حاصل ہونے والے دس ملین یورو کے منافع سے بھی ہاتھ دھونا پڑیں گے۔

    واضح رہے کہ ویٹی کن ملازمین اور پنشنرز کو سگریٹ خصوصی رعایت پر دستیاب ہوتی ہے۔

    یاد رہے کہ بھوٹان میں ہر قسم کی تمباکو کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے اسی سبب تمباکو نوشی پر 2005 میں پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    یہ پڑھیں: سگریٹ نہ پینے والے ملازمین کو اضافی چھٹیاں دینے کا اعلان

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کلائمٹ چینج کو نہ ماننے والے احمق ہیں: پوپ فرانسس برہم

    کلائمٹ چینج کو نہ ماننے والے احمق ہیں: پوپ فرانسس برہم

    دنیا بھر میں عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ان افراد کو بشمول امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ احمق قرار دے دیا جو موسمیاتی تغیرات یا کلائمٹ چینج کو نہیں مانتے، اسے جھٹلاتے یا وہم قرار دیتے ہیں۔

    امریکی ریاستوں ٹیکسس، فلوریڈا، شمالی امریکی ملک میکسیکو اور کیریبئین جزائر میں تاریخ کے بدترین تباہ کن طوفانوں کے بعد پوپ فرانسس نے کولمبیا کا دورہ کیا جہاں سے واپسی پر ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے ان افراد پر برہمی کا اظہار کیا جو کلائمٹ چینج کی نفی کرتے ہیں۔

    اپنی پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا، ’ایسے لوگ سائنسدانوں کے پاس جائیں اور ان سے ملیں۔ سائنس دان اس بارے میں بالکل پریقین ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: سیلاب کے بعد ہیوسٹن میں دل دہلا دینے والے مناظر

    انہوں نے آسمانی کتاب توریت کی ایک آیت کا بھی حوالہ دیا، ’انسان احمق ہے، ضدی ہے اور نابینا (مستقبل کو نہیں دیکھ سکتا) ہے‘۔

    پوپ فرانسس نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومتیں اور حکمران سائنس دانوں کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ موسمیاتی تغیرات یعنی کلائمٹ چینج اور گلوبل وارمنگ یعنی عالمی حدت میں اضافے کے باعث آئندہ آنے والی آفتوں اور نقصانات سے کس طرح نمٹا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے خفگی سے کہا، ’یہ لوگ (سائنس دان) ہوا میں مفروضے نہیں چھوڑ رہے۔ ان کے پاس ثبوت ہیں اور تحقیقات ہیں‘۔

    پوپ نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ دنیا بھر کے حکمران اب کیا فیصلے کرتے ہیں اور اب تاریخ ان کے فیصلوں سے بنے گی‘۔

    مزید پڑھیں: پوپ کی جرمنی کو تحفظ ماحولیات کا معاہدہ بچانے کی تاکید

    یاد رہے کہ پوپ فرانسس پہلے دن سے کلائمٹ چینج کے اثرات کی طرف دنیا کو متوجہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنی مذہبی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ وہ کثرت آبادی، مختلف امراض، جنگوں اور ہجرتوں کے بارے میں بھی حکمرانوں سے رابطے میں ہیں اور متاثرہ ممالک کے دورے کرتے رہتے ہیں۔

    انہوں نے اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب ٹرمپ نے کلائمٹ چینج کو وہم قرار دیتے ہوئے کلائمٹ چینج کے عالمی معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

    اس سے پہلے امریکی خاندان اول سے ملاقات کرتے ہوئے پوپ نے صدر ٹرمپ کو ایک دستاویزی خط بھی تحفے میں دیا جس میں انہوں نے کلائمٹ چینج، دہشت گردی اور امن عامہ سے متعلق مسائل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

    اس ملاقات میں پوپ نے ٹرمپ سے گفتگو کے دوران بھی کلائمٹ چینج کا ذکر کیا اور ٹرمپ کو پیرس معاہدے سے دستبردار نہ ہونے کی بھی تاکید کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پوپ فرانسس کی ٹرمپ کو کلائمٹ چینج پر توجہ دینے کی ہدایت

    پوپ فرانسس کی ٹرمپ کو کلائمٹ چینج پر توجہ دینے کی ہدایت

    ویٹی کن سٹی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوپ فرانسس سے ملاقات کے دوران پوپ نے انہیں ایک خط تحفتاً دیا جس میں موسمیاتی تغیرات یعنی کلائمٹ چینج سے نمٹنے کی ہدایت کی گئی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنی اہلیہ اور دختر کے ہمراہ ویٹی کن سٹی کا دورہ کیا تھا جس کے دوران انہوں نے عیسائیوں کےمذہبی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے روایت کے مطابق ایک دوسرے کو تحائف دیے۔ صدرٹرمپ نے پوپ کو امریکی رہنما مارٹن لوتھر کنگ کی جدوجہد کے بارے میں مبنی کتابوں کا سیٹ پیش کیا۔

    جواباً پوپ نے انہیں ایک دستاویزی خط تحفے میں دیا جس میں انہوں نے کلائمٹ چینج، دہشت گردی اور امن عامہ سے متعلق لکھا ہے۔

    مزید پڑھیں: لیونارڈو، ٹرمپ کو قائل کرنے میں کتنے کامیاب؟

    ذرائع کے مطابق پوپ نے ٹرمپ سے گفتگو کے دوران بھی کلائمٹ چینج کا ذکر کیا۔

    بین الاقوامی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پوپ نے صدر ٹرمپ کو پیرس معاہدے سے دستبردار نہ ہونے کی بھی تاکید کی جس کی مخالفت ٹرمپ پہلے ہی کرچکے ہیں۔

    روانگی کے وقت صدر ٹرمپ کا کہنا تھا، ’بہت شکریہ پوپ، آپ نے جو کچھ کہا میں اسے یاد رکھوں گا‘۔

    ٹرمپ کی ماحول کے لیے دشمن پالیسیاں

    یاد رہے کہ اپنی انتخابی مہم کے دوران سے صدر ٹرمپ اپنے مختلف بیانات کے ذریعے ماحولیات اور سائنس کے شعبے کے لیے اپنی غیر دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں۔

    اپنی انتخابی مہم میں کئی بار ٹرمپ نے کلائمٹ چینج کو ایک وہم اور مضحکہ خیز چیز قرار دیا۔

    ٹرمپ کا انتخابی منشور بھی ماحول دشمن اقدامات سے بھرا پڑا ہے۔ وہ امریکا کی دم توڑتی کوئلے کی صنعت کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کر چکے ہیں یعنی اب امریکا میں بیشتر توانائی منصوبے کوئلے سے چلائے جائیں گے۔

    یہی نہیں وہ گیس اور تیل کے نئے ذخائر کی تلاش کا ارادہ بھی رکھتے ہیں جن کے لیے کی جانے والی ڈرلنگ اس علاقے کے ماحول پر بدترین اثرات مرتب کرتی ہے۔

    مزید پڑھیں: ٹرمپ کی ماحول دشمن اصلاحات کے خلاف کیلی فورنیا ڈٹ گیا

    انہوں نے یہ بھی کہہ رکھا ہے کہ کلائمٹ چینج کے سدباب کے سلسلے میں تمام پروگراموں کے لیے اقوام متحدہ کی تمام امداد بند کر دی جائے گی۔

    ٹرمپ یہ اعلان بھی کر چکے ہیں کہ وہ گزشتہ برس اقوام متحدہ میں ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے طے کی جانے والی پیرس کلائمٹ ڈیل سے بھی علیحدہ ہوجائیں گے جس کے بعد دنیا بھر میں ماحولیات کی بہتری کے لیے کی جانے والی کوششوں کو ناقابل تلافی نقصان پہننے کا اندیشہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوپ فرانسس سے ملاقات

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوپ فرانسس سے ملاقات

    ویٹیکن سٹی : امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ویٹیکن میں کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کی، صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ پوپ سے ملاقات اعزاز کی بات ہے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ ویٹیکن پہنچے تو سوئس گارڈز نے روایتی اندازمیں ان کا استقبال کیا، صدرٹرمپ کا کہنا تھا پوپ سے ملاقات اعزازکی بات ہے، صدرٹرمپ نے پوپ سے علیحدگی میں ملاقات کے بعد اپنے وفد کا تعارف پوپ سے کرایا، ان میں خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی شامل تھیں۔

     

    اس موقع پر تحائف کا تبادلہ بھی ہوا، صدرٹرمپ نے پوپ کومارٹن لوتھر کنگ کی کتابیں پیش کیں جبکہ پوپ نے ٹرمپ کا ایک رومن آرٹسٹ کا تیار کردہ میڈل پیش کیا، جس پر امن کی علامت زیتون بنا ہوا تھا۔

    صدر نے تحفہ قبول کرتے ہوئے کہا کہ "ہم امن کو استعمال کر سکتے ہیں۔

    پوپ نے ٹرمپ سے کہا کہ "میں نے اس پر خود دستخط کیے ہیں جبکہ پوپ فرانسس نے امریکی صدر کو تین کتابوں کا تحفہ بھی دیا، جس پر صدر کا کہنا تھا کہ وہ انھیں ضرور پڑھیں گے۔

    بعد ازاں ٹرمپ برسلز روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ نیٹو اجلاس میں شرکت کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔