Tag: port and shipping

  • کراچی : سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری

    کراچی : سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری

    کراچی : ساحل سمندر سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن ایک بار پھر شروع کردیا گیا، جہاز کو پورٹ پر لے جا کر مکمل سروے کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے شپنگ ایجنٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز خراب موسم کے باعث آپریشن روک دیا گیا تھا، جہاز کو نکالنے کے بعد پورٹ پر سیف برتھ کیا جائے گا۔

    کے پی ٹی کے تعاون سے دو ٹگس، بارج سے جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے کی کوشش کی جائے گی، آپریشن میں حصہ لینے والے ٹگس60 بولارڈ پاور کے ہیں۔

    600سے 800میٹر سے میسنجر رسوں،انجیر سے جہاز کو کھینچا جائے گا، جہاز پانی میں کھینچنے ٹگس، بارج جہاز کو پورٹ کی جانب لے جانے کی کوشش کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق جہاز کے اطراف سے راستہ بنانے کا کام شروع کر دیا گیا، جہاز کو نکالنے کیلئے ٹگس اور بارج مقامی کمپنی کی استعمال کی جائیں گی۔

    آپریشن میں میری ٹائم سیکیورٹی، پاک بحریہ اور کے پی ٹی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جہاز پانی میں کھینچنے کے بعد پورٹ کی جانب لے جانے کی کوشش کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ وزارتِ جہاز رانی نے کراچی کے ساحل پر پھنسنے والے نجی کمپنی کے مال بردار جہاز ہینگ ٹانگ 77 کو ناکارہ قرار دیتے ہوئے قبضے میں لے لیا ہے۔

    اس سلسلے میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے اپنے ٹوئٹرت پیغام میں کہا ہے کہ جہاز کو پورٹ اسٹیٹ رول کے تحت تحویل میں لیا گیا، کمزور انجن، خراب نیوی گیشن آلات کی وجہ سے جہاز چلنے کے قابل نہیں رہا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کا کراچی کے ساحل پر دھنسنے والے جہاز کو قبضے میں‌ لینے کا فیصلہ

    علی زیدی کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ جہاز اپنے ناکارہ فائر فائٹنگ سسٹم کے باعث بحری راستے اور دیگر جہازوں کیلئے خطرہ بن گیا ہے۔

  • پاکستان سیکیورٹی زون نہیں بلکہ اب اکنامک زون بن چکا ہے، علی زیدی

    پاکستان سیکیورٹی زون نہیں بلکہ اب اکنامک زون بن چکا ہے، علی زیدی

    کراچی : وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان پہلے سیکیورٹی زون تصور کیا جاتا تھا، اب اکنامک زون بن چکا ہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے قدموں پر کھڑا ہوچکا ہے، پاکستان پہلے سیکیورٹی زون تصور کیا جاتا تھا، اب اکنامک زون بن چکا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں علی زیدی نے کہا کہ اب پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجانی چاہیے، وزیر اعظم کی توجہ کرکٹ پر بھی ہے، اس سلسلے میں انہوں نے وزراء کو کام کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    مزید پڑھیں: سی پیک کے تحت اسپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں‘ اسد عمر

    پی ایس ایل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری پسندیدہ ٹیم وہی ہے جس میں کراچی کے کھلاڑی سب سے زیادہ ہیں۔

  • وزیر مملکت پورٹ اینڈ شپنگ کا کراچی بندرگاہ کا دورہ

    وزیر مملکت پورٹ اینڈ شپنگ کا کراچی بندرگاہ کا دورہ

    کراچی: وزیر مملکت برائے بندر گاہ و جہاز رانی چوہدری جعفر اقبال نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے منصوبوں کا معائنہ کیا۔

    پورٹ اینڈ شپنگ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر مملکت نے تکمیل شدہ منصوبوں کا بھی معائنہ کیا جن میں ازسر نو تعمیراتی گودیوں کے منصوبے، پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل، ساؤتھ ایشیاء پاکستان کنٹینرز ٹرمینل، ٹگز، ڈریجرز، کے پی ٹی ورکشاپ اور ڈرائی ڈاک منوڑا شامل ہیں۔

    اس موقع پر وزیر مملکت نے اعلیٰ کارکردگی اور امور میں تیزی لانے پر زور دیا، مشکلات کو احسن طریقے سے حل کرنے کو سراہا اور منصوبوں کی تکمیل میں حائل مشکلات کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    انہوں نے کراچی بندرگاہ کے آئل پیئرز کا بھی معائنہ کیا اور بعد ازاں بابا اور بھٹ جزیروں کا بھی دورہ کیا۔

    کے پی ٹی نے وزیر مملکت کو کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے صدر دفتر آمد پر کے پی ٹی کے تمام منصوبوں کی تفصیلات مہیا کیں اور انہیں ورلڈ بینک کے توسط سے جاری ای ایچ ایس منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی۔

  • پاک ایران فیری سروس چلانے کا اعلان

    پاک ایران فیری سروس چلانے کا اعلان

    کراچی: وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نےکراچی کی بندرگاہ سےایران کی بندرگاہ چاہ بہار تک مسافرفیری سروس چلانےکا اعلان کردیا۔وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کی زیر صدارت کراچی میں منعقدہ اجلاس میں بتایاگیاکہ کراچی پورٹ سے ایرانی بندرگاہ چا ہ بہار تک مسافر فیری سروس کا آغازکیاجا رہا ہے۔

    اس سلسلےمیں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کےمطابق کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر سمندری راستےسےفیری سروس چلانےکا فیصلہ کیاگیا ہے۔

    ایران تک زائرین کوسہولت فراہم کرنےکےلیےفیری سروس وزارت خارجہ سے این او سی ملتے ہی شروع کردی جائےگی۔