Tag: Port land

  • صدر ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین میں تصادم ، ایک شخص ہلاک

    صدر ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین میں تصادم ، ایک شخص ہلاک

    پورٹ لینڈ : گزشتہ روز پورٹ لینڈ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں اور بلیک لائیوز میٹرز نامی مہم کے حامیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں میں ایک شخص گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر پورٹ لینڈ میں صدر ٹرمپ کے ہزاروں حامیوں کی ریلی کے بعد ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تاہم پولیس نے متاثرہ شخص کی نہ تو شناخت ظاہر کی اور نہ ہی قتل کے محرکات کے متعلق کوئی بیان جاری کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ شام کو جب ٹرمپ کی حامیوں کی ریلی شہر سے مارچ کرتے ہوئے باہر نکلی تو اس کے کچھ دیر بعد ہی ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کرنے کا واقعہ پیش آیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی اس واردات سے متعلق اس کے پاس معلومات بہت کم ہیں اسی لیے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اس بارے میں اگر کسی کے پاس کوئی ویڈیو، فوٹو ہو یا کوئی عینی شاہد ہو تو وہ پولیس کو آگاہ کرے اور تفتیش میں پولیس کی مدد کرے۔

    محکمہ پولیس کے سربراہ چک لول کا کہنا تھا کہ اس طرح کے تشدد کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ”ابھی اس کی تفتیش ابتدائی مرحلے میں ہے لہٰذا کسی قسم کا ابہام نہ پیدا کیا جائے۔ یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں میں شہر کے اندر ‘بلیک لائیو میٹر’ تحریک کے دوران اس گروپ کا مظاہرین کے ساتھ کئی بار جھگڑا ہوچکا ہے۔

    دوسری جانب پورٹ لینڈ میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن ایک دوسرے پر الزامات عائد کررہے ہیں۔

    صدر ٹرمپ نے پورٹ لینڈ شہر کے ڈیموکریٹک میئر ٹیڈ وہیلر پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے شہر میں موت اور تباہی ہونے دی جبکہ بائیڈن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے لاپرواہ بیانات سے تشدد کی چنگاری کو ہوا دے رہے ہیں۔

  • امریکہ : نسلی امتیاز کیخلاف احتجاج مزید پر تشدد ہوگیا،  توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ

    امریکہ : نسلی امتیاز کیخلاف احتجاج مزید پر تشدد ہوگیا، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ

    پورٹ لینڈ : امریکی شہر پورٹ لینڈ میں نسلی امتیاز کیخلاف احتجاج پرتشدد شکل اختیار کرگیا، مظاہرین نے پولیس ایسوسی ایشن کی عمارت کو آگ لگا دی، انتطامیہ نے فوجی دستے تعینات کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر پورٹ لینڈ میں مظاہروں نے فسادات کی شکل اختیار کرلی، نسلی امتیاز کیخلاف احتجاج پرتشدد شکل اختیار کرگیا۔

    ٹرمپ انتظامیہ نے فوجی دستے پورٹ لینڈ بھیج دیے، مشتعل مظاہرین نے پولیس ایسوسی ایشن کی عمارت کو نذرآتش کردیا، صورتحال کو بگڑتا دیکھ کر ٹرمپ انتظامیہ نے فوجی دستے پورٹ لینڈ بھیج دیے، فوجی اہلکاروں نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور پتھراؤ کیا متعدد مظاہرین کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا۔

    اسپیکر نینسی پلوسی نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور گرفتاریوں پر تنقید کرتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی کھیل کاحصہ نہیں بننے دیں گے۔

    اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وفاق صورت حال کو کنٹرول اور سرکاری املاک کی حفاظت کرنا چاہتا ہے، فسادات اورلوٹ مار کو کنٹرول کرنے کیلئے مزید فوجی دستے بھیجیں گے، ڈیموکریٹ گورنرز اورمیئرز حالات پر قابو پانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب میئر پورٹ لینڈ نے وفاقی حکومت کے فوجیوں سے شہر چھوڑنے کی اپیل کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ فوج بھیج کر مظاہرین کو مزید مشتعل کررہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی فوجی دستے شہر چھوڑ کر واپس چلے جائیں۔

    واضح رہے کہ سیاہ فام جارج فلائیڈ کی پولیس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت کیخلاف امریکی شہر پورٹ لینڈ میں 25 مئی سے مسلسل احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے امریکی پرچم بھی جلایا، پولیس تشدد اور نسلی امتیاز کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

  • امریکا: مسلم خواتین سے بدتمیزی، منع کرنے پر دو افراد قتل، ملزم گرفتار

    امریکا: مسلم خواتین سے بدتمیزی، منع کرنے پر دو افراد قتل، ملزم گرفتار

    واشنگٹن: امریکی شہر پورٹ لینڈ میں باحجاب مسلم خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے دوران منع کرنے پر حملہ آور نے خنجر سے دو افراد کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کردیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت جوزف کے نام سے ہوئی ہے جو مسلم مخالف جذبات رکھتا ہے، قتل سے قبل ملزم ٹرین اسٹیشن پر مسلمانوں کے خلاف گفتگو کررہا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ایکسپریس ٹرین میں دو مسلم خواتین سوار تھیں جن میں سے ایک نے حجاب پہن رکھا تھا، اسٹیشن سے باہر نکلتے ہی ملزم کی نظر خواتین پر پڑی تو اُس نے اسلام کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا۔

    پڑھیں: ’’ اسلام مخالف نعرے لگانے والوں کو مسکراہٹ سے جواب دینے والی مسلم لڑکی ‘‘

    اس موقع پر تین افراد نے جب انتہاء پسند جوزف نامی شخص کو روکنے کی کوشش کی تو اُس نے خنجر نکال پر حملہ کردیا جس کے بعد تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    خنجر حملے کا نشانہ بننے والے افراد کو جب اسپتال پہنچایا گیا تو اُن میں سے دو افراد دم توڑ گئے تاہم ایک زخمی کو معمولی چوٹیں آئیں، حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے اُسے گرفتار کرلیا۔

    مقامی پولیس نے سوشل میڈیا پر حملہ گرفتار حملہ آور کی تصویر بھی جاری کردی ہے۔