Tag: portagul vs wales

  • یورو کپ 2016ء: پرتگال نے فرانس کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

    یورو کپ 2016ء: پرتگال نے فرانس کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

    پیرس: یورو کپ فٹ بال کے فائنل میچ میں فیصلہ کن معرکہ آرائی کے بعد پرتگال نے فرانس کو صفر کے مقابل ایک گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    ایونٹ کا فاتح بننے کے لیے پرتگال اور فرانس کے درمیان انتہائی سخت معرکہ ہوا تاہم میچ کے دونوں ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی جس کے بعد انہیں ایک بار 15منٹ اضافی دیے گئے تاہم کوئی ٹیم گول نہ کرسکی بعدازاں انہیں مزید اضافی وقت دیا گیا جس میں پرتگال کے فارورڈر کھلاڑی ایڈر نے گول کرکے ٹیم کو فتح دلا دی۔

    اسٹیڈ ڈی فرانس میں یورو فٹبال کپ کا فائنل میزبان ٹیم فرانس اور پرتگال کے درمیان ہوا ، میچ کے 24 ویں ویں منٹ میں پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا، گھٹنے پر چوٹ لگنے کے باعث رونالڈو کے آنکھوں سے آنسو ٹپکنا شروع ہوگئے،قبل ازیں12 سال پہلے یونان سے ہارنے پر رونالڈو کی آنکھ سے آنسو نکلے تھے۔

    rona

    مبصرین کا خیال تھا کہ فرانس کے خلاف آخری معرکے میں وہ میدان میں دوبارہ نہیں آسکیں گے تاہم وہ دوسرے ہاف میں دوبارہ آگئے۔

     

    Love him or hate him, If u dont feel sorry, you’re not a human #Euro2016Final #Ronaldo pic.twitter.com/ZhRgAZyPfx

    فرانس اور پرتگال کا فائنل میچ دیکھے کے لیے گراؤنڈ تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا فرانس کی سڑکوں پر سناٹا طاری رہا۔ فٹ بال ماہرین نے میچ کے لیے فرانس کو فیورٹ قرار دیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے سابقہ 10 میچز فرانس نے جیتے ہیں، پرتگال کی ٹیم آخری مرتبہ فرانس سے 1975 میں جیتی تھی جب کہ فرانس پرتگال کو یورو کپ میں 2 بار سیمی فائنلز میں شکست سے دوچار کرکے فاتح بننے کا اعزاز بھی حاصل کرچکا ہے۔

  • یورو کپ: پرتگال ویلز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

    یورو کپ: پرتگال ویلز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

    پیرس : یورو کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پرتگال نے ویلز کو باآسانی صفر کے مقابلے میں 2گول سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

    فرانسیسی شہر لیون میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل کا آغاز دونوں ٹیموں نے محتاط انداز سے کیا، ابتدائی منٹوں میں رونالڈو نے گول اسکور کرنے کا چانس گنوا دیا، ویلز کے اسٹار کھلاڑی گیرتھ بیل نے بھی کئی شاندار موو بنائے۔

    دونوں ٹیموں کو کئی مواقع ملنے کے باوجود پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے ہاف کے آغاز سے ہی پرتگال کی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا۔

    کرسٹیانورونالڈ نے 50ویں منٹ میں ہیڈر پر گول کرکے پرتگال کا کھاتا کھولا، تین منٹ بعد ہی لوئس نانی نے اپنے کپتان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دوسرا گول داغا، 2گول کی سبقت حاصل کرتے ہی پرتگال کی ٹیم نے تابڑتوڑ حملے شروع کردیے۔

    دوسرے ہاف میں پرتگال کی ٹیم کھیل پرپوری طرح چھائی رہی اور ویلز کو دباؤ میں رکھ کر صفر کے مقابلے میں 2گول سے میچ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

    یوروکپ کا دوسرا سیمی فائنل کل میزبان فرانس اور جرمنی کے درمیان کھیلاجائے گا۔