Tag: portland

  • عجیب وغریب بلی کی تصاویر وائرل ۔۔۔۔ بچے نہ دیکھیں

    عجیب وغریب بلی کی تصاویر وائرل ۔۔۔۔ بچے نہ دیکھیں

    پورٹ لینڈ : امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں ایک بلی نے دو چہرے والے بچے کو جنم دیا ہے، جسے اس کی مالکن بہت شوق اور محبت سے پال رہی ہے۔

    پورٹ لینڈ کی رہائشی کائلہ کنگ نامی خاتون بدھ کی صبح اپنی پالتو حاملہ بلی کی دیکھ بھال کے لئے اٹھی تو اس نے دیکھا کہ
    اس کی بلی ماں نے راتوں رات چار چھوٹے چھوٹے بچوں کو پیدا کیا ہے۔

    لیکن پھر اس نے دیکھا کہ بلی کے پیچھے مزید دو اور بچے چھپے ہوئے ہیں۔ چنانچہ کائلہ کنگ نے ایک کو اٹھایا اور باقی کے ساتھ نیچے رکھ دیا۔

    اس نے جب آخری بلی کا بچہ اٹھایا تو اسے خوشگوار حیرت کا ایک جھٹکا لگا اس نے دیکھا کہ دو چھوٹی ناک، چار آنکھیں مضبوطی سے بند اور دو ملے ہوئے منہ اس کے سامنے ہیں، کائلہ نے اپنے شوہر بی جے کنگ کو ان کی ایک تصویر بھی بھیجی۔

    دونوں میاں بیوی اور ان کے بچے ان بلی کے بچوں کے حوالے سے بہت خوش تھے، کائلہ کے بیٹے نے فیصلہ کیا کہ اس کی تصویر فیس بک پر پوسٹ کریں گے جبکہ اس کے شوہر نے ایک قدم اور بڑھاتے ہوئے کہا کہ اس بچے کی مزید خبریں شائع کرائی جائیں گی۔

    کائلہ کی خوشی کی بھی انتہا نہ تھی اور وہ بلی کے بچے کی حالت اور اس کی دیکھ بھال کرنے کا طریقہ اور اس کی مشکلات کے بارے میں مزید جاننے کے لئے ڈاکٹر تک پہنچ گئیں۔

    کائلہ کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت میں نہیں جانتی کہ مناسب طریقے سے کس طرح نرسنگ کرنا ہے کیوں کہ اس کے دو منہ ہیں لہذا میں اسے کھلانے کی کوشش کر رہی ہوں، میں اپنی پوری کوشش کروں گی لیکن میں یہ بھی جانتی ہوں کہ اس طرح کے جانور عام طور پر زیادہ لمبے عرصے زندہ نہیں رہتے ہیں۔

    بی جے کنگ نے کہا کہ ہم زیادہ پر امید نہیں ہیں لیکن یہ بچہ بہت ہی زندہ دل دکھائی دیتا ہے اس کو بھوک لگتی ہے اور لگتا ہے کہ یہ بہت بہتر ہے۔

    کائلہ نے اس بلی کے بچے کا نام بسکٹ اور گریوی رکھا ہے، وہ اسے بوتل سے دودھ پلاتی ہیں اپنی گود میں رکھ کر گرم رکھتی ہے اور یہاں تک کہ رات کے ساتھ ہی الگ کمرے میں سوتی ہے کیونکہ ان کے شوہر بی جے کو بلیوں سے الرجی ہے۔

  • کار چوری کی سفاکانہ واردات، عورت نے ملازم کو کچل ڈالا

    کار چوری کی سفاکانہ واردات، عورت نے ملازم کو کچل ڈالا

    پورٹ لینڈ: امریکا میں ایک ٹو یارڈ سے ایک خاتون نے پک اپ گاڑی چرائی اور  فرار ہوتے ہوئے گیٹ پر کھڑے ملازم کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔

    مذکورہ واقعہ امریکی شہر پورٹ لینڈ میں پیش آیا جہاں 2 افراد نے ایک ٹو یارڈ (گاڑیاں ٹو کر کے لائی جانے والی جگہ) میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں افراد جن میں سے ایک 60 سے 70 سالہ مرد اور ایک 20 سے 30 سال کی خاتون ہیں، دروازے کا قفل توڑ کر اندر گھسنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    جب انہیں اس میں ناکامی ہوئی تو خاتون دروازے کے نیچے سے رینگ کر یارڈ کے اندر چلی جاتی ہیں۔

    اس کے بعد وہ ایک پک اپ میں بیٹھ کر اسے اسٹارٹ کرتی ہے، اسی دوران یارڈ کا ایک ملازم وہاں پہنچتا ہے تو خاتون دروازے کو زوردار ٹکر مارتی ہے جس کی زد میں آکر ملازم بھی دور جا گرتا ہے۔

    گرنے کے باجود ملازم اٹھتا ہے اور کھڑکی پر مکے برساتا ہے تاہم اس دوران خاتون اپنی ڈرائیونگ جاری رکھتی ہیں اور دروازہ توڑ کر باہر نکل جاتی ہیں۔

    بعد ازاں زخمی ملازم کو اسپتال لے جایا گیا، دیگر چوٹوں کے علاوہ اسے گردن میں فریکچر بھی تشخیص ہوا۔

    پولیس سے بات کرتے ہوئے اس نے ہنستے ہوئے کہا کہ اسے خوشی اس بات کی ہے کہ وہ اس حادثے میں زندہ بچ گیا، خاتون کے ارادے خطرناک تھے اور وہ جاتے ہوئے اسے جان سے مار کر بھی جاسکتی تھی۔

    پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ ان دونوں افراد کو جانتے ہیں تو پولیس سے رابطہ کریں۔

  • امریکی کالج میں فائرنگ، 15 جاں بحق 20 زخمی

    امریکی کالج میں فائرنگ، 15 جاں بحق 20 زخمی

    روسبرگ: امریکی ریاست اوریگون کے شہر روس برگ میں واقع ایک کالج میں فائرنگ کا واقعہ پیش آٰیا ہے جس میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

    امریکی خبررساں ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ قاتل کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

    مقامی پولیس کے ترجمان نے مزید اطلاعات فراہم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ امپ کوا کمیونٹی کالج میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    شہرکے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں ہونے والے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکاہے۔

    روس برگ کی آبادی 20 ہزار نفوس پر مشتمل ہے جو کہ پورٹ لینڈ کے جنوب میں 260 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔