Tag: Portugal

  • مزید دو اہم ممالک نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اشارہ دیدیا

    مزید دو اہم ممالک نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اشارہ دیدیا

    کینیڈا، برطانیہ اور فرانس کے بعد مزید 3 یورپی ممالک پرتگال، جرمنی اور مالٹا نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اشارہ دے دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پرتگال کے وزیر خارجہ پاولو رینگل کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ ماہ کے آغاز میں فلسطین کو تسلیم کرنے کی تیاری میں ہیں، مغربی ایشیاء کی صورتِ حال کو قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پاولو رینگل کا کہنا تھا کہ پرتگال ایک خود مختار ملک ہے اور اس کی پالیسی دوسرے ملکوں سے الگ ہے۔

    جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اگر دو ریاستی عمل کے لیے مذاکرات شروع نہ ہوئے تو جرمنی فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے غور پر مجبور ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کینیڈا بھی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطینی ریاست کو مشروط طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز فرانس اور دیگر 14 ممالک کی جانب سے دنیا بھر سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی اپیل گئی تھی۔

    کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق یہ ایک نمایاں پالیسی تبدیلی ہے، جسے کینیڈا کے وزیر اعظم نے دو ریاستی حل کے لیے ضروری قرار دیا۔

    کینیڈین وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ کینیڈا کو امید تھی کہ دو ریاستی حل باہمی مذاکرات کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے، لیکن اب یہ طریقہ کار قابلِ عمل نہیں رہا۔

    کینیڈا کے فلسطین کو تسلیم کرنے سے متعلق اعلان پر امریکا اور اسرائیل کا ردعمل

    مارک کارنی کا کہنا تھا کہ فلسطینی صدر محمود عباس سے فون پر بات ہوئی، کینیڈا کا ارادہ ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرے۔

  • پرتگال کا رونالڈو کے اعزاز میں سکہ جاری کرنے کا اعلان

    پرتگال کا رونالڈو کے اعزاز میں سکہ جاری کرنے کا اعلان

    پرتگال نے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے اعزاز میں اس کی تصویر والا سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے اعزاز میں ان کے آبائی وطن پرتگال نے 7 یورو کا اعزازی سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر فٹبالر کی تصویر چسپاں ہو گی۔

    پرتگال کے لیے انٹرنیشنل مقابلوں میں 130 گول اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ یورو 2016 جیتنے والے رونالڈو کے اعزاز میں ان کے ملک نے خصوصی سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    39 سالہ رونالڈو پانچ مرتبہ بیلن ڈی جیت چکے ہیں، انہوں نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے یوئیفا نیشنز لیگ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں 900واں گول اسکور کیا تھا۔

    چار مرتبہ یورپیئن گولڈن شو جیتنے والے سپر اسٹار کے اعزاز میں 7 یورو کا خصوصی سکہ جاری کیا جائے گا اور اس پر ایک طرف ان کا خاکہ اور دوسری جانب ’سی آر7‘ کندا ہو گا۔

  • پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ 7 افراد کی جان لے گئی

    پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ 7 افراد کی جان لے گئی

    پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ سات افراد کی جان لے گئی، سو مقامات پر لگی آگ کو بجھانے کیلئے پانچ ہزار فائر فائٹرز اور ہیلی کا پٹر کا استعمال کیا گیا۔

    آگ جنگل میں لگی جس نے قریبی آبادی کو بھی شدید نقصان پہنچایا، درجنوں مکانات اور گاڑیاں جل گئیں۔

    حکام کا کہنا ہے آگ پرقابو پالیا گیا ہے، اس کے علاوہ آتشزدگی کے دوران لوٹ مار کے الزام میں دس افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • گلیاں اچانک سرخ ہوگئیں، لوگ حیران، ویڈیو وائرل

    گلیاں اچانک سرخ ہوگئیں، لوگ حیران، ویڈیو وائرل

    شہر کی گلیوں میں اچانک شراب کو پانی کی طرح بہتا دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، ویڈیو دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے لوگوں کو حیران کردیا۔ ویڈیو میں ایسا منظر دیکھنے کو ملا جسے دیکھ کر کوئی بھی یقین نہیں کر پائے گا۔

    ہوا کچھ یوں کہ پرتگال کے علاقے ساؤ لورینزو ڈی بیرو کے لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب اس چھوٹے سے قصبے کی سڑکوں پر (ریڈ وائن) سرخ شراب کا دریا بہنے لگا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شراب کا یہ پراسرار دریا شہر کی ایک فیکٹری سے نکلا جہاں 22 ملین لیٹر سے زائد وزن کے ریڈ وائن کے بھرے اچانک ٹینک پھٹ گئے، شراب کو شہر کے باقی حصوں میں بھیجنے سے پہلے فیکٹری کے قریب ایک گھر کے تہہ خانے میں موجود ٹینکوں رکھا گیا تھا۔

    واقعے کے بعد بڑے پیمانے پر شراب پانی کی طرح بہنے لگی اور بہاؤ اتنا تیز تھا کہ اس سے ایک سوئمنگ پول باآسانی بھرسکتا تھا، شراب کا یہ دریا شہر کے قریب ایک ندی کی طرف بڑھ رہا تھا۔

    اس سے پہلے کہ مذکورہ ندی شراب کے دریا میں تبدیل ہوجاتی فائر ڈپارٹمنٹ کے عملے نے شراب کے سیلاب کو روکنے کے لیے کارروائی شروع کردی اور بہاؤ کا رخ موڑ کر قریبی کھیت کی جانب کردیا گیا۔

    شراب کمپنی نے اس واقعے پر معذرت کی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم اس سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ علاقے کی صفائی اور مرمت سے متعلق تمام اخراجات کی پوری ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

     

  • گولڈن ویزا : یورپ جانے والے غیرملکیوں کیلئے اہم خبر

    گولڈن ویزا : یورپ جانے والے غیرملکیوں کیلئے اہم خبر

    لزبن : یورپ کے جنوب میں واقع ملک پرتگال کی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے غیر ملکیوں کی دی جانے والی سہولیات اور ان کے ویزوں سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔

    اس سلسلے میں پرتگال کی فارنرز اینڈ بارڈرز سروس (ایس ای ایف) نے اعلان کیا ہے کہ گولڈن ویزا کی تجدید کے لیے کل 19ہزار درخواستیں زیر التوا ہیں جو کہ کل تعداد کا 60 فیصد سے زائد ہے۔

    شینگن ویزا انفو ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گولڈن ویزوں کی تجدید ہر دو سال بعد لازمی ہے جب کہ اس حوالے سے بارڈر سروس نے واضح کیا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کی مستقل رہائش سے متعلق دستاویزات اور ویزوں کی منظوری میں 31 دسمبر 2022تک توسیع کر دی گئی ہے۔

    اعلان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر معیاد ختم ہونے والی دستاویزات قبول نہ ہونے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ کچھ ویزا ہولڈرز پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔

    پولیٹیکو رپورٹ کے مطابق ایس ای ایف نے ان رہائشی اجازت ناموں کی تجدید کے لیے تقریباً 7ہزار آسامیاں کھول دی ہیں تاہم کُل 2ہزار آسامیاں خالی رہ گئی تھیں۔

    ایس ای ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ گولڈن ویزا رکھنے والوں کی بڑی تعداد پرتگال میں مقیم نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ متعلقہ دفتر میں خود کو مقررہ  وقت پر پیش کرنے سے قاصر ہیں۔

    واضح رہے کہ پرتگال کا ’’گولڈن ویزا پروگرام‘‘ جسے ریزیڈنسی بذریعہ سرمایہ کاری پروگرام بھی کہا جاتا ہے، یہ پروگرام دنیا کی امیر اور بااثر شخصیات  کو پرتگال میں رہائش حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے بشرطیکہ وہ پرتگالی قوانین کی مخصوص شرائط پر پورا اتریں اور ملک میں کی گئی سرمایہ کاری سے مناسب منافع کمائیں۔

    اس کے علاوہ جو سرمایہ کار پرتگال میں رہائش حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ان کو بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے مخصوص شرائط کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔

    یورپ کے جنوب میں واقع ملک پرتگال’’گولڈن ویزا اسکیم‘‘ کے لیے یورپ کے سب سے زیادہ مقبول مقامات میں سے ایک ہے جو دیگر ممالک کی امیر شخصیات کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ پرتگال کا گولڈن ویزا پروگرام دیگر ممالک کے علاوہ برطانیہ کے شہریوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے۔

    اس حوالے سے برطانیہ میں پرتگالی چیمبر آف کامرس کی ڈائریکٹر کرسٹینا ہپیسلے نے کہا کہ گولڈن ویزا پروگرام میں برطانیہ کے شہریوں کی  بڑھتی ہوئی دلچسپی بریکزٹ کے بعد سامنے آئی ہے۔

  • پرتگال حکومت کا غیرملکیوں کے لیے خصوصی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ

    پرتگال حکومت کا غیرملکیوں کے لیے خصوصی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ

    لزبن : جنوبی یورپ کے جزیرہ نما ملک پرتگال میں غیرملکیوں کے لیے خصوصی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت نے یہ اقدام ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کیا ہے۔

    حکومت پرتگال نے رواں ہفتے اپنا نیا ورک ویزا متعارف کرانے کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے جو ان تمام لوگوں کے لیے وقف ہے جو بیرون ملک سے کام کرنا پسند کرتے ہیں۔

    شینگن ویزا انفو ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق نیا ورک ویزا بین الاقوامی افراد کو پرتگال سے ملک سے باہر موجود کمپنیوں کے لیے قانونی طریقے سے رہنے اور کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

    نیا ’’ڈیجیٹل خانہ بدوش ویزا‘‘شروع کرنے سے پرتگال ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جو پہلے ہی تمام بین الاقوامی افراد کو ایسے مواقع فراہم کرتے ہیں جو بیرون ملک سے کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    اس سلسلے میں اس سے قبل پرتگال کے ٹورازم بورڈ نے ایک نئی مہم پیش کی تاکہ غیر ملکیوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا جاسکے، جس میں برطانیہ سے آنے والوں کو پرتگال میں آنے اور رہنے کے لیے ملک سے باہر کی کمپنیوں کے لیے سرحد کے باہر سے کام کرنے کا ہدف بنایا جائے۔

    Portugal - Wikipedia

    اس کے علاوہ گلوب ٹرینڈز کی فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے ممالک میں کل 35 ملین ڈیجیٹل خانہ بدوشوں کے ساتھ، ڈیجیٹل خانہ بدوش ویزا کی تلاش میں گزشتہ دو سالوں میں مجموعی طور پر 376 فیصد اضافہ ہوا۔

    اس وقت دیگر یورپی ممالک جیسے اسپین، لٹویا، اٹلی، کروشیا، یونان، جمہوریہ چیک، ہنگری اور رومانیہ نے بھی اپنی ڈیجیٹل خانہ بدوش ویزا اسکیمیں پیش کی ہیں تاکہ بین الاقوامی شہریوں کے لیے نئی ملازمتیں پیدا کرکے اپنی معیشتوں کی ترقی میں مدد کی جاسکے۔

    فارچیون کی رپورٹ کے مطابق کارکنوں کو ملک سے باہر واقع کسی کمپنی سے ملازمت کے ثبوت کے ساتھ ساتھ اس ثبوت کی بھی ضرورت ہوتی ہے کہ درخواست گزار غیر یورپی یونین یا یورپی اکنامک ایریا کا رہائشی ہو۔

    اسپین کی سرحد سے متصل مک پرتگال میں حکام بین الاقوامی افراد کی ایک بڑی تعداد کو ملک میں لانے کے لیے مسلسل نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔

    یورپی ملک ان تمام بین الاقوامی افراد کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھتا ہے جو پرتگال میں کاروبار چلاتے ہیں، دور سے کام کرتے ہیں یا اس ملک میں رہتے ہیں۔ غیر ملکی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کو لانے کا ایک طریقہ ڈیجیٹل خانہ بدوش ویزا کے ذریعے ہے۔

    تاہم پرتگال میں حکام نے ڈیجیٹل خانہ بدوش ویزا کے آغاز کی تاریخ یا اجرت کی ضروریات کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

  • کروڑوں سال قدیم ڈائنا سار کے بچے کا ڈھانچہ مل گیا، تصاویر وائرل

    کروڑوں سال قدیم ڈائنا سار کے بچے کا ڈھانچہ مل گیا، تصاویر وائرل

     دنیا کے سب سے بڑے ڈائنا سار کے بچے کی باقیات مل گئیں، پرتگال میں ایک گھرکی کھدائی کے دوران اس کا دیوہیکل ڈھانچہ دریافت ہوا ہے۔

    ڈائناسار کو دنیا میں  پائے جانے والے جانوروں میں  خصوصی اہمیت حاصل رہی ہے کیوں کہ یہ اپنی خوفناک جسامت، لمبے قد اور طاقت کی وجہ سے دیگر جانوروں سے منفرد ہوتے تھے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک پرتگال میں ایک گھر میں تعمیراتی کام کے دوران کھدائی میں ڈائنا سار کے بچے کا ڈھانچہ دریافت ہوا ہے۔

    Scientists pose during a phase of the excavation works of a partial skeleton of a sauropod dinosaur at the Monte Agudo fossil site, in Pombal, Portugal in this handout taken in August 2022. (Instituto Dom Luiz (Faculty of Sciences of the University of Lisbon) /Handout via REUTERS)

    رپورٹ کے مطابق لزبن یونیورسٹی کے ماہرین نے ماہ اگست کے آغاز میں پرتگالی شہر پومبل میں کھدائی مکمل کرکے ایک بڑے ڈائناسار کے ڈھانچے کے کچھ حصے نکالے۔

    ڈائناسار کی یہ ہڈیاں 2017 میں اس وقت دریافت ہوئی تھیں جب ایک شخص اپنے گھر میں تعمیراتی کام کروا رہا تھا اور اس کے بعد سے ماہرین وہاں کھدائی کر رہے تھے۔

    اس حوالے سے محققین نے میڈیا کو بتایا کہ اس ڈھانچے کے ملنے پر ہم بہت پرجوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈائنا سار بہت اچھے طریقے سے محفوظ ہوگیا تھا اور اس سے زمانہ قدیم میں اس خطے میں ڈائنا سارز کے بارے میں کافی کچھ جاننے کا موقع ملے گا۔

    A view during a phase of the excavation works of a partial skeleton of a sauropod dinosaur at the Monte Agudo fossil site, in Pombal, Portugal in this handout taken in August 2022. (Instituto Dom Luiz (Faculty of Sciences of the University of Lisbon) /Handout via REUTERS)

    ماہرین نے بتایا کہ یہ ڈھانچہ ڈائنا سار کی ایک قسم ’بریچیوسورس‘کا ہے جو 6 سے 16 کروڑ سال پہلے زمین پر گھوما کرتے تھے۔

    محققین کے مطابق یہ زمین پر پائے جانے والا دنیا کے سب سے بڑے ڈائنا سار کی نسل تھی جو 82 فٹ چوڑا اور 39 فٹ لمبا ہوتا تھا۔

    محققین نے اس ڈائنا سار کے ڈھانچے کی پسلیوں اور چند دیگر حصوں کو نکالا اور انہیں توقع ہے کہ وہ پورا ڈھانچہ دریافت کرسکیں گے۔

    A chart listing the known species of sauropod dinosaurs. (Alamy via Reuters)

    ان کا کہنا تھا کہ جب تحقیقی کام پورا ہوجائے گا تو یہ یورپ میں ڈائنا سار کا سب سے بڑا ڈھانچہ ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عام بات نہیں کہ کسی جانور کی پسلیاں اس طرح دریافت ہوجائیں۔

  • پرتگال اور اسپین کے جنگلات میں لگی آگ سے آسمان سرخ ہو گیا

    پرتگال اور اسپین کے جنگلات میں لگی آگ سے آسمان سرخ ہو گیا

    میڈرڈ: پُرتگال اور اسپین کے جنگلات میں لگی آگ سے آسمان سرخ ہو گیا، جنگلات میں لگی آگ پر دس دن بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا، دھواں اسپین کے دارالحکومت تک پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پُرتگال اور اسپین کے جنگلات میں لگی آگ تاحل بے قابو ہے، 22 افراد زخمی ہو چکے ہیں، اور آگ کی شدت مزید بڑھتی جا رہی ہے، آگ کے شعلے اتنے بلند ہیں کہ آسمان سرخ ہو گیا ہے۔

    سینکڑوں فائر فائٹرز فضا میں بلند ہوتے آگ کے شعلوں کو کنٹرول کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، پُرتگال کے نیشنل پارک میں لگنے والی آگ بھی دوبارہ بھڑک اٹھی، کئی دیہات خالی کرا لیے گئے۔

    بلند ہوتے شعلے دور دراز علاقوں سے دکھائی دے رہے ہیں، جنگل کی آگ سے اٹھنے والا دھواں اسپین کے درالحکومت میڈرڈ تک پہنچ گیا، ہر سو جلنے کی بو پھیل گئی ہے۔

    میڈرڈ میں "فور ٹاورز” کے نام سے مشہور فلک بوس عمارت تک دھواں دیکھا گیا، ایک ہزار فائر فائٹرز آگ کو کنٹرول کرنی کوششیں کر رہے ہیں، وسیع پیمانے پر لگنے والی آگ کے باعث متعدد علاقوں اور دیہات کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

    14 ہزار ہیکٹر کا رقبہ جل کر خاکستر ہو چکا ہے، یورپی ممالک کے حکام نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر رکھا ہے، واضح رہے کہ یورپ میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

  • یو اے ای: پرتگالی شہری نے 1کروڑ 20 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی

    یو اے ای: پرتگالی شہری نے 1کروڑ 20 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی

    ابو ظہبی :اماراتی ریاست کے عالمی ہوائی اڈے پر لاٹری کا ٹکٹ خریدنے والے پُرتگالی شہری نے 1 کروڑ 20 لاکھ اماراتی درہم (45 کروڑ 80 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) انعام میں جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاحت کی غرض سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں مقیم پرتگالی شہری نے انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا بگ ٹکٹ سے پہلی مرتبہ خریدی گئی لاٹری سے ہی 1 کروڑ 20 لاکھ اماراتی درہم کی انعامی رقم جیت کر اپنے نام کرلی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پرتگالی شہری محمد سیف عبدالرزاق پیر کےصبح ٹکٹ نمبر 191331 سے انعام میں لاکھوں اماراتی درہم رقم جیت پر کروڑ پتی بنے۔

    محمد سیف عبدالرزات کا کہنا تھا کہ ’میں ابوظہبی بگ ٹکٹ ڈیوٹی فری لاٹری کمپنی کا بے حد شکر گزار ہوں، جس نے میرے اہل خانہ کو لمبے عرصے کے لیے خزانہ دے دیا‘۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پیر کے روز لاٹری جیتنے والے خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا جو بھارتی شہریوں کے لیے ایک بڑا دن تھا کیوں کہ لاٹری کی انعامی رقم جیتنے والے 7 خوش نصیب افراد میں 6 کا تعلق بھارت سے ہے جو ملازمت کی غرض سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لاٹری کا دوسرا انعام جیتنے والے سوبن نامی بھارتی شہری نے ایک لاکھ اماراتی درہم انعام میں جیتے ہیں جبکہ تیسرا انعام جیتنے والے شخص کا نام رینو راج رشید ہے جس نے انعام میں 90 ہزار اماراتی درہم اپنے نام کیے ہیں۔

  • پرتگال: خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں برطانوی سیاح گرفتار

    پرتگال: خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں برطانوی سیاح گرفتار

    لزبن : پرتگال کی پولیس نے برطانوی نوجوان کو 23 سالہ برطانوی دوشیزہ کو تشدد کرنے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی ملک پرتگال کی پولیس نے سیاحت کی غرض سے پرتگال آنے والے 23 سالہ برطانوی شہری کو خاتون سیاح کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 23 سالہ برطانوی ملزم کے خلاف شکایت درج ہوئی تھی کہ مذکورہ شخص نے 17 سالہ برطانوی دوشیزہ کو نائٹ کلب کے باہر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، تاہم پولیس نے ملزم کو البوفیرا ہوٹل سے حراست میں تھا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ 23 سالہ سیاح نے متاثرہ لڑکی کو ہوٹل کے باہر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنا رہا تھا، جسے روکنے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔

    مقامی ذرائع اطلاعات کے مطابق متاثرہ دوشیزہ نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ ’میں نے خود کو بچانے کی بہت کوشش کی لیکن ملزم نے پھر بھی میرے ساتھ عصمت دری کی‘۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ اہکاروں نے متاثرہ خاتون کو طبی امداد اور طبی معائنے کے لیے فارو اسپتال منتقل کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، تاکہ واقعے کی تفتیش کی جاسکے۔

    یاد رہے کہ پرتگال پولیس نے رواں برس اپریل میں البوفیرا ہوٹل کے بار میں کام کرنے والے شخص کو 19 سالہ برطانوی سیاح کے ساتھ عصمت دری کرنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا، جو بعد میں ضمانت پر رہا ہوگیا۔ تاہم واقعے کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 19 سالہ برطانوی شہری نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ بار میں کام کرنے والے شخص نے نشے کی حالت مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    خیال رہے کہ ماضی قریب میں ایک 25 سالہ برطانوی خاتون ساحل سمندر پر ترک کھلاڑی کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بنی تھی۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق ترک کھلاڑی نے بیان دیا تھا کہ ’میں نے برطانوی خاتون کے ساتھ زبردستی نہیں کی تھی بلکہ خاتون کی مرضی بھی شامل تھی جس کے بعد ترک کھلاڑی کو بغیر کسی مقدمے کے بری کردیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں