Tag: position

  • سعودی عرب : کرونا وائرس کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

    سعودی عرب : کرونا وائرس کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

    ریاض : سعودی عرب نئے کورونا وائرس سے محفوظ ترین ملکوں میں تیرہویں نمبر پر آگیا ہے، سعودی ذرائع ابلاغ نے فوربز میگزین کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کورونا وائرس سے محفوظ ملکوں میں 17 ہویں نمبر پر تھا۔

    اب اس حوالے سے مملکت نے چار درجے بہتری حاصل کی ہے، سعودی عرب امریکہ اور بیشتر یورپی ممالک کے مقابلے میں کورونا سے زیادہ محفوظ ملک بن گیا ہے، اس وقت کورونا سے محفوظ ترین ملکوں میں جرمنی سرفہرست ہے۔

    فوربز میگزین نے اپنی رپورٹ عالمی معیار کی بنیاد پر تیار کی ہے۔ قرنطینہ کے نظام کی کارکردگی، کورونا وائرس اور اس کے مریضوں کی نگرانی، کورونا ٹیسٹ، صحت انتظامات اور سرکاری کارکردگی کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

    سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز  میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ روزانہ 800 سے کم نئے مریض سامنے آرہے ہیں جبکہ اب تک دو لاکھ 98ہزار مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔

    وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 781 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر3 لاکھ 22ہزار237 ہو گئی ہے، جبکہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد چار ہزار 137ہے۔

  • چینی وزیر اعظم کی عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    چینی وزیر اعظم کی عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے فون پر مبارک باد وصول کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کی عظیم مثال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان سے چینی ہم منصب نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، چین کے درمیان تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

    چین کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے ہر منصوبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کی عظیم مثال ہے، اس دور میں پاک چین دوستی میں مزید استحکام آئے گا۔

    نو منتخب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی مشکل کی ہر گھڑی میں پوری اتری ہے، پاک چین دوستی کو بلندیوں تک لے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ عمران خان رواں برس 17 اگست کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوئے تھے اور 18 اگست کو  ایوان صدر میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔