Tag: positive corona cases

  • ملک میں  کورونا مریضوں کی شرح میں دو گنا اضافہ، این سی او سی کا اظہار  تشویش

    ملک میں کورونا مریضوں کی شرح میں دو گنا اضافہ، این سی او سی کا اظہار تشویش

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں مثبت کورونا کیسز کی شرح میں  دو گنا اضافے پر اظہار تشویش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسدعمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا ، جس میں نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی محمود الزمان ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ، معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل ، سربراہ قومی ادارہ صحت میجرجنرل عامراکرام شریک ہوئے جبکہ صوبائی وزرائے تعلیم ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس کا حصہ ہیں۔

    اجلاس میں حساس16 شہروں میں کورونا کیسزاور اموات کی شرح میں کورونا سے تعلیمی اداروں پر اثرات اور دیگراقدامات پر غور کیا گیا۔

    متعلقہ حکام نے این سی او سی کو کورونا کیسزاور اموات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 7.46 فیصد ہو چکی ہے، این سی او سی نے مثبت کورونا کیسز کی شرح میں اضافے پر اظہار تشویش کیا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کی سب سے زیادہ شرح آزاد کشمیر میں 11.45فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کے پی میں 9.85، سندھ میں 9.63 فیصد، بلوچستان میں 7.73، اسلام آباد میں 8.09 فیصد،گلگت بلتستان میں 5.23 فیصد ہے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 2ہفتےکے دوران روزانہ اوسطاً 35افراد جاں بحق ہورہے ہیں، تعلیمی اداروں میں رواں ہفتے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.3 فیصدتک پہنچ گئی جبکہ مجموعی طورپر تعلیمی اداروں میں کیسز کا تناسب 82 فیصد ہوچکا ہے۔

    پنجاب میں زیادہ کورونا کیسز لاہور،ملتان،راولپنڈی،فیصل آباد میں اور سندھ میں بیشتر مثبت کورونا کیسزکراچی اور حیدر آباد سے سامنے آرہے ہیں جبکہ کے پی میں بیشتر کورونا کیسز پشاور،ایبٹ آباد،سوات میں رپورٹ ہوئے۔

    میرپورآزادکشمیر،گلگت،اسلام آبادمیں2155مریض اسپتالوں میں ہیں، گزشتہ 2 ہفتوں میں تشویشناک مریضوں کی شرح میں دو گنا اضافہ ہوا جبکہ تعلیمی اداروں میں بھی کوروناکیسزکی شرح میں تیزی سےاضافہ ہورہاہے۔

  • حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج ، مسلسل5 ویں روز کورونا کیسز کی تعداد میں کمی

    حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج ، مسلسل5 ویں روز کورونا کیسز کی تعداد میں کمی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ5روز سے پازیٹو کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آ رہی ہے جبکہ ملک میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں65 گنا اضافہ ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکااجلاس ہوا، جس میں وفاقی وصوبائی حکام کی این سی اوسی کو کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

    بریفنگ بتایا گیا کہ گزشتہ5روزسےپازیٹوکوروناکیسزکی تعدادمیں کمی آ رہی ہے اور ملک بھرمیں کوروناکیلئے دستیاب وینٹی لیٹرزکی تعدادبڑھائی جا رہی ہے، کورونا کیلئے مزید103وینٹی لیٹرزمختص کردیئے گئے ہیں۔

    بریفنگ میں کہا گیا ملک بھر میں کورونا کیلئے مختص وینٹی لیٹرزکی کل تعداد 1503ہے، اسپتالوں کی ضرورت کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر وینٹی لیٹرزکی خریداری جاری ہے ، جولائی کے اختتام تک ملک میں مزید1500وینٹی لیٹرزدستیاب ہوں گے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ اسپتالوں پربوجھ کی کمی کیلئے2150آکسیجن بیڈزکی خریداری جاری ہے، آزادکشمیرکو60،بلوچستان کو200اضافی ، اسلام آباد کو 450، گلگت بلتستان 40اضافی ، کے پی کو 400، سندھ اورپنجاب کو500 اضافی آکسیجن بیڈزفراہم کئے جائیں گے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا ملک میں کوروناٹیسٹنگ کی صلاحیت میں65گنااضافہ ہوچکاہے، جولائی کےاختتام تک کوروناٹیسٹنگ کی یومیہ صلاحیت ایک لاکھ ہوگی۔

    خیال رہے ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چار ہزار نوسو چوالیس نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور 136 مریض دم توڑگئے، جس کے بعد زیرعلاج مریضوں کی تعداد ایک لاکھ چارسو پچاس ہوگئی جبکہ اب تک اکسٹھ ہزارتین سوتیراسی افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔