Tag: positivity-ratio

  • کراچی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ

    کراچی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ

    اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ رہی، متعدد شہروں میں اب بھی یومیہ کیسز کی شرح صفر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی بلند ترین شرح 21.71 فیصد ریکارڈ کی گئی، حیدر آباد میں یہ شرح 8.51 فیصد رہی۔

    صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان میں مثبت کیسز کی شرح 8.77 فیصد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3.45 فیصد، پشاور میں 3 فیصد، لاہور میں 2.82 فیصد، گجرات میں 1.82 فیصد اور راولپنڈی میں 1.64 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹے میں گلگت میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.91 فیصد، سوات میں 0.78 فیصد، گوجرانوالہ میں 0.69 فیصد، فیصل آباد میں 0.46 فیصد اور ملتان میں 0.22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    مظفر آباد، میرپور، کوئٹہ، دیامر، اسکردو، ایبٹ آباد، بنوں، نوشہرہ، صوابی، بہاولپور، جہلم اور سرگودھا میں کرونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح صفر ریکارڈ کی گئی۔

  • پشاور میں کرونا کیسز کی یومیہ شرح 39 فیصد ہوگئی

    پشاور میں کرونا کیسز کی یومیہ شرح 39 فیصد ہوگئی

    اسلام آباد: ملک میں کرونا وائرس کیسز کی بلند ترین یومیہ شرح صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں 39.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کرونا وائرس کی شرح 21.79 فیصد جبکہ حیدر آباد میں 11.02 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14.29 فیصد رپورٹ کی گئی۔

    صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح 14.44 فیصد ریکارڈ کی گئی، راولپنڈی میں 12.62 فیصد، بہاولپور میں 10.21 فیصد، ملتان میں 8.91 فیصد، فیصل آباد میں 8.65 فیصد، سرگودھا میں 7.37 اور گجرات میں 1.50 ریکارڈ کی گئی۔

    صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں کرونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح 39.63 فیصد، مردان میں 31.08 فیصد، بنوں میں 9.40 فیصد، ایبٹ آباد میں 8.90 فیصد اور صوابی میں 6.53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کرونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح 12.14 فیصد رپورٹ کی گئی۔

    گلگت بلتستان کے شہر دیامر میں کرونا کیسز کی یومیہ شرح 6 فیصد، اسکردو میں 1.79 فیصد اور گلگت میں صفر فیصد رہی، جبکہ آزاد کشمیر کے شہروں مظفر آباد میں 27.40 فیصد اور میر پور میں 15.07 فیصد رپورٹ کی گئی۔

  • سندھ میں حالیہ پابندیوں کے مثبت اثرات ، کورونا کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی

    سندھ میں حالیہ پابندیوں کے مثبت اثرات ، کورونا کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی

    کراچی : سندھ میں حالیہ پابندیوں سےمثبت کیسزکی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی اور کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 8.34 فیصد آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھ میں حالیہ پابندیوں سےمثبت کیسزکی شرح میں کمی دیکھی گئی ، 24گھنٹے میں کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 8.34فیصد اور حیدرآبادمیں مثبت کیسزکی شرح 4.42فیصد رپورٹ کی گئی جبکہ اس دوران سندھ میں کورونا سے 24افراد جان سے گئے ، عوام کی جانب سے مزید تعاون اور ویکسی نیشن کرانےکی ضرورت ہے۔

    یاد رہے تین روز قبل ترجمان سندھ حکومت نے کہا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ میں نمبرزآف کورونامریض ڈبل ہوگئے، 204مریضوں میں اضافہ ہواہے، نیپا کےقریب سندھ ڈیزیز اسٹیٹیوٹ ، لیاقت نیشنل اسپتال ،ایس آئی یوٹی میں ایک بھی بیڈخالی نہیں

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر حکومت کو وہ مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، نہیں چاہتے کرفیو لگایا جائے، چیزوں کو مکمل بند کر دیاجائے، آپ چاہتےہیں کہ معمولات زندگی معمول پرہوں تو ہمارا ساتھ دینا ہوگا، اگرآپ چاہتےہیں مزیدسختی نہ ہوتوحکومتی گائیڈلائن کواپناناہوگا، آپ سب کوایس اوپی پرعمل،ماسک پہننا ہوگا ویکسین لگوانا ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ دکھ اورافسوس ہوتاہےجب لوگ شٹربندکرکےاپنابزنس چلارہےہوں، حکومت کو کوئی شوق نہیں آپ کے شٹرگرانے کا مگرمیتیں اٹھانے کا بھی نہیں۔