Tag: post martam report

  • اوم پوری طبعی موت نہیں مرے، قتل کیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ

    اوم پوری طبعی موت نہیں مرے، قتل کیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ

    نئی دہلی : بھارتی اداکار اوم پوری کی موت دل کا دورہ پڑنے سے نہیں ہوئی، پورسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق سر پر زخم کا نشان ہے، پولیس نے مرحوم کی موت سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردیں۔ رپورٹ کے بعد شکوک وشبہات یقین میں بدلنے لگے کہ پاکستان کی حمایت پربھارتی اداکاراوم پوری کو را نے ٹھکانےلگایا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف اداکار اوم پوری چھ جنوری دو ہزار سولہ کو اس دار فانی سے کوچ کر گئے، ابتدائی طور پر ان کی موت کو ہارٹ اٹیک کی وجہ بہان کیا گیا، تاہم بعد ازاں پوسٹ مارٹم رپورٹ نے ان کی موت کو نیا موڑ دے دیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اوم پوری کو قتل کیاگیا، ان کی موت غیر طبعی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق را ایجنٹس نے اوم پوری کو نشہ آور مشروب میں ہارٹ فیلئر کی ادویات ملا کر قتل کیا۔ پانچ اکتوبر دو ہزارسولہ کو بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے پرپاکستان کی کھل کرحمایت کرنے پراوم پوری کوقتل کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : اداکار اوم پوری اس دنیا میں نہیں رہے

    سر پرلگا ڈیڑھ انچ گہرا زخم موت سے چند لمحےپہلے کا ہے، ذرائع کے مطابق بھارتی ایجنسیز کے پاس ایسی ادویات ہوتی ہیں جو دل کے دورے کاسبب بنیں، پراسرار قتل کا منصوبہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیراجیت دوول کی جانب سے بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں : اوم پوری کی فلموں کے یادگار سین

    بھارتی پولیس نے اوم پوری کی حادثاتی موت کامقدمہ کا درج کرکے ڈرائیوراور اہل خانہ سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ذرائع کے مطابق بھارتی ایجنسیز کا اگلا ہدف عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ہیں۔

  • سمعیہ چوہدری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، پھیپڑوں پرسیاہ دھبے

    سمعیہ چوہدری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، پھیپڑوں پرسیاہ دھبے

    لاہور : چنبہ ہاؤس میں پراسرار طور پر ہلاک ہونے والی ن لیگ کی کارکن متوفیہ سمعیہ چوہدری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔ جس کے مطابق خاتون کے پھیپڑوں میں سیاہ دھبے پائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے چنبہ ہاؤس میں لیگی کارکن کی سمعیہ کی پراسرار ہلاکت کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے، رپورٹ کے مطابق خاتون کے پھیپھڑوں پر سیاہ دھبے پائے گئے ہیں۔ جبکہ متوفیہ کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں۔

    نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سمعیہ چوہدری کی موت کی وجہ کا تعین فرانزک رپورٹ آنے پر کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق سمعیہ چوہدری کیس میں نوے افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

    چنبہ ہاؤس میں خاتون کو ضمانت پر کمرہ دلوانے والے ملازم سلامت کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، واضح رہے کہ لیگی کارکن 35 سالہ سمعیہ چوہدری چند روز قبل چنبہ ہاؤس کے ایک کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔ مذکورہ کمرہ ن لیگ کےایم این اے چوہدری اشرف کا ہے۔

    اس حوالے سے چوہدری اشرف کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتے کہ خاتون کو کمرہ کس نے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ سمعیہ کےشوہرنے فون کرکے اپنی اہلیہ سے متعلق پوچھا تھا۔

    مزید پڑھیں : رکن قومی اسمبلی کے کمرے سے لیگی خاتون کارکن کی لاش برآمد

    پولیس ذرائع کے مطابق جس کمرے میں سمیعہ مقیم تھی وہ اسے ایم این اے چودھری محمد اشرف نے نہیں بلکہ چنبہ ہاؤس کے ملازم سلامت نے اپنی ضمانت پر دلوایا تھا۔

    گاڑی کا مالک بھی کوئی اشرف نامی شخص نکلا۔ دونوں افراد پولیس کی حراست میں ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔ چنبہ ہاؤس میں سمعیہ کی خدمت پر مامور ملازم زین العابدین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • اسلام آباد: امام بارگاہ پرحملہ، بمبار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار

    اسلام آباد: امام بارگاہ پرحملہ، بمبار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار

    اسلام آباد: امام بارگاہ قصر سکینہ پر خودکش حملہ کی کوشش کرنے والے دہشتگرد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی، حملہ آور کی عمر پچیس سے چھبیس سال بتائی جاتی ہے۔

    اسلام آباد کے امام بارگاہ قصر سکینہ پر خودکش حملہ کرنے والے دہشتگرد کی لاش پمز اسپتال منتقل کردی گئی، حساس اداروں کی جانب سے پمز اسپتال بھجوائی گئی، خودکش بمبار کی لاش کا پوسٹمارٹم کیا گیا۔

    پوسٹمارٹم کی ٹیم میں سینئر لیگل آفیسر ڈاکٹر شامل ہیں۔

    دوسری جانب امام بارگاہ قصر سیکنہ پر خودکش حملے کا مقدمہ شہزاد ٹاون تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمہ امام بارگاہ کے متولی زین العابدین کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں دہشتگردی، قتل ،اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

    امام بارگاہ حملے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے پولیس نے غوری ٹاون، اقبال ٹاون سمیت دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے پندرہ مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز شکریال روڈ پر واقع امام بارگاہ  امام بارگاہ قصر سکینہ میں دھماکہ اور فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جان بحق جبکہ 8 زخمی  ہوگئے۔

    خودکش حملہ آور نے امام بارگاہ میں گھسنے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود گارڈ نے جان پر کھیلتے ہوئے حملہ آور کو گیٹ پر ہی روک لیا جس پر خودکش حملہ آور نے وہیں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔