Tag: post martom report

  • فائرنگ سے جاں بحق پی آئی اے ملازمین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار

    فائرنگ سے جاں بحق پی آئی اے ملازمین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار

    کراچی : پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے دوران کراچی ائیر پورٹ پر فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق عنایت رضا اور سلیم اکبر کی ابتدائی رپورٹ تیارکرلی گئی عنایت رضا کو 4 سے 6فٹ کے فاصلے سے گولی ماری گئی۔ سلیم اکبر کو سینے پر بائیں جانب گولی لگی.

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے جاں بحق ملازم عنایت رضا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ عنایت رضاکو الٹے ہاتھ کی طرف طرف سینے پر گولی لگی جو ان کے سیدھے ہاتھ کی طرف پیٹھ سے باہر نکلی۔

    عنایت رضا کو چار سے چھ فٹ کے فاصلے سے گولی ماری گئی ۔ اسی واقعے میں فائرنگ سے جاں بحق سلیم اکبر کی ایڈیشنل پولیس سرجن کی رپورٹ سامنے آگئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایئر کرافٹ انجیئنر سلیم اکبر کو گولی سینے پر بائیں جانب لگی، گولی پیٹ سے دائیں جانب نکل گئی جس کے باعث موت واقع ہوئی۔

    ڈی آئی جی ایسٹ کامران فضل کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کے واقعے کے بہت سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں، گولیوں کے خول فارنسک ٹیسٹ کے لیے بھجوادیے تھے رپورٹ کا انتظار ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ایک سے دو روز میں واقعے میں ملوث ذمہ داروں کا تعین کرلیا جائے گا۔

  • فیصل آباد: حق نواز کو چھ فٹ سے گولی ماری گئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

    فیصل آباد: حق نواز کو چھ فٹ سے گولی ماری گئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

    فیصل آباد: پی ٹی آئی کے کارکن کی پوسٹ مارٹم رپوٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن حق نواز کو چھ فٹ سے گولی ماری گئی ہے۔

    گزشتہ دنوں فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عمران خان کے  پلان سی پر عمل درآمد کرواتے ہوئے شہر بند کروادیا تھا اور اس دوران مشتعل لیگی کارکنوں نے پی ٹی آئی کی ریلی پر حملہ کردیا اور اس دوران فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن حق نواز جاں بحق ہو گیا تھا۔

    پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق ایک گولی لگنے سے حق نواز جان کی بازی ہار گیا جبکہ گولی چھ فٹ کے فاصلے سے ماری گئی تھی۔ ڈاکٹر جاوید اقبال نے پوسٹمارٹم رپورٹ ایم ایس کے حوالے کردی ہے۔ لواحقین کو رپورٹ حوالے کرنے سے پہلے ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام سے مشاورت کی جائے گی۔

    ادھر پولیس کی خصوصی ٹیم نےفیصل آبادمیں تحریک انصاف کےاحتجاج کےدوران فائرنگ کرنےوالےشخص کی گرفتاری کیلئےمختلف علاقوں میں چھاپےمارے ہیں۔ پولیس نےکارروائی کےدوران فائرنگ کرنےوالےکے چھ قریبی عزیزوں اورساتھیوں کوحراست میں لےکرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ پولیس کےمطابق زیرحراست افرادسےتفتیش میں اصل ملزمان تک رسائی آسان ہو جائےگی۔