Tag: Post-Mortem

  • ڈیفنس سے ملنے والی گھریلو ملازمہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل

    ڈیفنس سے ملنے والی گھریلو ملازمہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل

    کراچی: ڈیفنس خیابان بخاری سے گزشتہ دنوں ملنے والی 16سالہ لڑکی فاریہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی وجہ موت کا تعین نہ ہوسکا جبکہ ملازمہ کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ورثا لاش کو لے کر حیدرآباد جائیں گے، گزشتہ روز ملازمہ کی لاش پنکھے پر لٹکی ہوئی ملی تھی۔

    خود کشی یا قتل : ڈیفنس میں گھریلو ملازمہ کی پراسرار موت

    پولیس کے مطابق پنکھے کے پر ٹیڑھے نہیں ہوئے، مگر لڑکی کی گردن پر نشان موجود ہے، گھر کے مالکان کی جانب سے خودکشی کا بتایا گیا تھا، معاملے کے متعلق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کہا جاسکے گا۔

  • بھارت: رکن اسمبلی نندیتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف

    بھارت: رکن اسمبلی نندیتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف

    بھارت میں سکندرآباد کنٹونمنٹ اسمبلی حلقہ کی بی آر ایس ایم ایل اے لسیہ نندیتا کی روڈ حادثے میں اچانک موت کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف ہوا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خاتون رکن اسمبلی ایل نندیتا کی سڑک حادثے میں ہلاکت کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

    پولیس نے نندیتا کے پرسنل اسسٹنٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، گاندھی اسپتال میں فارنسک کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے خاتون رکن اسمبلی ایل نندیتا کی نعش کا پوسٹ مارٹم کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں معلوم ہوا کہ خاتون رکن اسمبلی کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ تھائی بونس اور ریپس میں شدید فریکچر آیا اور ایک پاؤں کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔

    خاتون رکن اسمبلی ایل نندیتا کے جبڑے پر بھی گہرا زخم تھا اور ان کے 6 دانت ٹوٹ گئے۔ علاوہ ازیں ان کے جسم کی کئی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں اور سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث خاتون رکن اسمبلی ایل نندیتا کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

    رپورٹس کے مطابق خاتون رکن اسمبلی ایل نندیتا نے سیٹ بیلٹ نہیں لگائے تھے جس کے باعث انہیں شدید زخم آئے، ان کی بہن نویدیتا نے پٹن چیرو پولیس اسٹیشن میں تحریری طور پر شکایت درج کروائی۔ پولیس کے مطابق رکن اسمبلی کے پرسنل اسسٹنٹ کے خلاف کیس فائل کرلیا گیا ہے۔

    بی آر ایس پارٹی کی رکن اسمبلی نندیتا کی کار حادثے میں موت

    واضح رہے کہ گزشتہ روزبھارت میں سکندرآباد کنٹونمنٹ اسمبلی حلقہ کی بی آر ایس ایم ایل اے لسیہ نندیتا سڑک حادثہ میں جان کی بازی ہارگئی تھیں۔

  • اطالوی سیاح کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

    اطالوی سیاح کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

    پشاور: صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر پشاور کے علاقے ناصر باغ میں خود کشی کرنے والے اطالوی سیاح کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے ناصر باغ میں اطالوی سیاح جوشوا موائسز ورگاس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سیاح کی موت لٹکنے کے باعث ہوئی ہے، اور گلے پر پھندے کا نشان ہے۔

    متوفی کی دستاویزات، موبائل سمز اور دیگر سامان بھی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ اطالوی شہری کی خود کشی کا واقعہ 3 دسمبرکو پیش آیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق پشاور میں تھانہ ناصر باغ کی حدود میں واقع علاقے مراد آباد میں اطالوی شہری عارضی طور پر ایک نجی سوسائٹی کے فلیٹ میں مقیم تھا، جوشوا موائسز ورگاس کو 9 اکتوبر کو سیاحتی ویزا جاری ہوا تھا۔ فلیٹ کے مالک عثمان خان نے متوفی کو فلیٹ کرایے پر دیا تھا، عثمان خان نے پولیس کو بتایا کے متوفی سیاح سے ان کا گزشتہ کئی دنوں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا۔

    پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو 4 دسمبر کو اطالوی شہری کی خود کشی سے متعلق اطلاع ملی تھی، پولیس متعلقہ فلیٹ پر پہنچی تو وہاں ایک کمرہ لاک پایا گیا، اور کمرے پر لکھا تھا پولیس کو بلا لیں اور کمرے کی چابی کچن میں ہے۔

    کچن سے کمرے کی چابی اور ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔

  • سدھو موسے والا کی موت کیسے واقع ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

    سدھو موسے والا کی موت کیسے واقع ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

    نئی دہلی: چند روز قبل قتل ہونے والے معروف بھارتی گلوکار سدھو موسے والے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں چشم کشا انکشاف سامنے آئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹھائیس سالہ ریپر اور معروف گلوکار کی دو روز قبل آخری رسومات ادا کی گئیں تھی، پولیس کی جانب سے سدھو موسے والا کے سیمپلز کو مزید تحقیقات کیلئے بھجوایا گیا تھا جس کی رپورٹ اب منظر عام پر آگئی ہے۔

    رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ سدھو موسے والا پر آتشیں ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے،بیس سے زائد گولیاں جسم میں پیوست ہونے کے بعد موسے والا کو ہمیورجک شاک لگا جس کے نتیجے میں پندرہ منٹ کے اندر اندر ان کی موت واقع ہوگئی۔

    طبی ماہرین کے مطابق ہیمرج شاک جسم میں تیزی کے ساتھ خون کے اخراج کے باعث ہوتا ہے

    پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق قاتلانہ حملے میں جان سے ہاتھ دھونے والے بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے جسم سے پچیس کے قریب گولیاں نکالیں گئیں، کھوپڑی میں لگنے والی گولی جان لینے کا سبب بنی۔

    سدھو موسے والا کا خاندان مقتول کا پوسٹ مارٹم نہ کرانے پر بضد تھے، انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ قتل کی تحقیقات ہائی کورٹ کے جج کی نگرانی میں کی جائے اور قتل کی تحقیقات کے لئے سی بی آئی اور این آئی اے کو شامل کیا جائے تاہم اعلیٰ حکام کی جانب سے یقین دہانی کرائے جانے کے بعد اہل خانہ پوسٹ مارٹم کے لئے رضامند ہوئے۔

    یہ بھی پڑھیں: سدھو موسے والا قتل کیس میں اہم پیش رفت، پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

    ادھر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا کو قتل کرنے کیلئے تقریبا آٹھ سے دس حملہ آوروں کی جانب سے ان پر تیس سے زیادہ گولیاں برسائی گئیں تھیں، اور اس کے باوجود بھی حملہ آوروں نے اس بات کی تسلی کی کہ کہیں گلوکار زندہ تو نہیں بچ گیا۔

    یاد رہے کہ بھارتی پنجاب کے معروف گلوکار اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سدھو موسے والا کو چند روز قبل ضلع مانسا میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

    ان کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ پنجاب پولیس کی جانب سے سدھو موسے والا سمیت 420 سے زائد افراد کی سیکیورٹی واپس لینے کے حکم کے ایک روز بعد رونما ہوا تھا۔

  • سیالکوٹ واقعہ ،   سری لنکن منیجر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل

    سیالکوٹ واقعہ ، سری لنکن منیجر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل

    لاہور : سری لنکن منیجر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ، لاش آج اسلام آباد بھجوائی جائے گی ، جہاں سے سری لنکن سفارت خانے کے اہلکار لاش سری لنکا لے کر جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن منیجر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش کا نچلا حصہ اورپاؤٕں جلنے سے محفوظ رہے جبکہ مقتول کے جسم کی ہڈیاں ٹوٹی پائی گئیں۔

    ذرائع نے بتایا وزرات داخلہ پنجاب نے سری لنکن سفارت خانے سے رابطہ کیا، لاش آج اسلام آباد بھجوائی جائے گی ، جس کے بعد سری لنکن سفارت خانے کے اہلکار لاش سری لنکا لے کر جائیں گے۔

    یاد رہے سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ، رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کچھ غیرملکی کمپنیوں کے وفد نے فیکٹری کا دورہ کرنا تھا ، جس پر فیکٹری منیجرنےکہا سب مشینیں صاف ہونی چاہئیں جبکہ مشین پر لگے اسٹیکر ہٹانے کا کہا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گرفتار فیکٹری ورکرز کا دعوی ٰہے اسٹیکر پرمذہبی تحریر تھی، بادی النظر میں اسٹیکرکو بہانہ بنا کر ورکرز نے منیجر پر حملہ کیا، ورکرز پہلے ہی منیجر کے ڈسپلن اورکام لینے پر غصے میں تھے، واقعے سے قبل کچھ ورکرز کو کام چوری اور ڈسپلن توڑنے پر فارغ بھی کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق مارپیٹ کا واقعہ صبح11بجےکےقریب شروع ہوا ، 11بجکر25منٹ پرپولیس کواطلاع ملی،3اہلکارموقع پر پہنچے، ہجوم زیادہ اورٹریفک جام ہونے پر پولیس کی نفری تاخیر سے پہنچی، واقعے کے وقت فیکٹری مالکان غائب ہوگئے۔

  • انگریزوں کے طے کردہ اوقات کار میں تبدیلی، اب رات میں بھی پوسٹ مارٹم ہوسکے گا

    انگریزوں کے طے کردہ اوقات کار میں تبدیلی، اب رات میں بھی پوسٹ مارٹم ہوسکے گا

    بھارت میں مرکزی حکومت نے پوسٹ مارٹم کے لیے انگریزوں کے وقت کے نظام میں تبدیلی کرتے ہوئے رات میں بھی پوسٹ مارٹم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جن اسپتالوں میں مناسب بنیادی ڈھانچہ موجود ہے وہاں رات میں بھی پوسٹ مارٹم کیا جاسکتا ہے، رات میں پوسٹ مارٹم کے دوران پورے عمل کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ رکھی جائے گی۔

    اس کا استعمال قانونی مقاصد اور شبہے کی صورت میں کیا جاسکے گا حالانکہ قتل، خودکشی، عصمت دری، کٹی پھٹی لاش اور مشتبہ حالات کی صورت میں رات کے وقت پوسٹ مارٹم کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

    اس اجازت سے حادثے میں مارے گئے شخص کی لاش کو اس کے گھر والوں کو سونپنے کا عمل آسان ہوگا، علاوہ ازیں جو لوگ اعضا عطیہ کرنا چاہتے ہیں انہیں بھی سہولت ہوگی۔ یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ ہوچکا ہے۔

    خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا کا کہنا ہے کہ اجازت دینے سے قبل صحت خدمات کے ڈائریکٹوریٹ کی تکنیکی کمیٹی نے تفصیلی طور پر جائزہ لیا۔ اب اس سلسلے میں تمام ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مطلع کردیا گیا ہے۔