Tag: post office

  • غریب پنشنر کو کاٹے گئے لاکھوں روپے ادا کرنے کا حکم

    غریب پنشنر کو کاٹے گئے لاکھوں روپے ادا کرنے کا حکم

    اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محکمہ پوسٹ آفس کو پنشنر کے ناجائز طریقے سے کاٹے گئے 13.5لاکھ روپے واپس کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    اپنے حکم نامے میں ان کا کہنا ہے کہ تاریخ پیدائش میں غلطی کی بنیاد پر پنشنری مراعات سے ناجائز طور پر رقم کاٹی گئی، ملازم مجاز اتھارٹی کے حکم پر ریٹائرمنٹ کے بعد مزید4سال اپنے محکمے میں خدمات انجام دیتا رہا۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملازم کو ادارے کی جانب سے4سال کی خدمات کے عوض تنخواہ وصول کرنے کا پختہ یقین تھا، ملازم کو پنشنری فوائد سے محروم کرنا، تنخواہ سے کٹوتی غیر قانونی اور بدانتظامی ہے۔

    صدرمملکت نے شکایت کنندہ کی جانب سے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست منظور کرلی۔ 1.35
    ملین روپے کی رقم پنشنری مراعات سے4 سال کی تنخواہ کے بدلے بلاجواز کاٹی گئی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی نے انشورنس کمپنی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے صارف کو 45 لاکھ روپے بمع 8 سال منافع ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

    کراچی کے شہری امتیاز احمد نے اپنی گاڑی چھن جانے پرانشورنس کمپنی سے 45 لاکھ روپے کا کلیم ادا کرنے کا کہا لیکن کمپنی نے گاڑی کی قیمت زیادہ بتانے کا بہانہ بنا کر انشورنس کلیم ادا کرنے سے انکار کردیا تھا۔

     

  • اگلے سال تک خستہ حال پوسٹ آفسز ڈیجیٹل بن جائیں گے

    اگلے سال تک خستہ حال پوسٹ آفسز ڈیجیٹل بن جائیں گے

    اسلام آباد: پاکستان پوسٹ کا ڈیجیٹل فرنچائز منصوبہ کامیابی سے جاری ہے، اگلے سال تک پرانے خستہ حال پوسٹ آفسز بھی ڈیجٹل پوسٹ آفسز بن جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ کا ڈیجیٹل فرنچائز منصوبہ کامیابی سے جاری ہے، اندرون ملک یو ایم ایس اور بیرون ملک ای ایم ایس پلس کو عوام میں بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

    ملک بھر میں ڈیجیٹل فرنچائز کی تعداد 2200 ہوگئی، پاکستان پوسٹ نے جدید تقاضوں کے مدنظر ڈیجیٹل فرنچائز کے منصوبے کا آغاز کیا۔ ڈیجیٹل فرنچائز نہ صرف ٹیکنالوجی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بلکہ معیاری پوسٹ آفسز پر مشتمل ہیں۔

    اگلے سال تک پرانے خستہ حال پوسٹ آفسز بھی ڈیجٹل پوسٹ آفسز بن جائیں گے، اس منصوبے کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ سے شروع کیا گیا تھا۔ پاکستان پوسٹ کا ای ایم ایس پلس سروس بھی دنیا کے تمام ممالک میں فعال کیا گیا ہے۔

    اندرون ملک یو ایم ایس اور بیرون ملک ای ایم ایس پلس کی عوام میں بھرپور پذیرائی کی جارہی ہے۔

  • دبئی کے حاکم شیخ محمد سرکاری دفترمیں لمبی قطارپربرہم

    دبئی کے حاکم شیخ محمد سرکاری دفترمیں لمبی قطارپربرہم

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حاکم الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے امارات میں ڈاک کے شعبے کے ایک دفترمیں صارفین کے انتظار کے لیے لگی لمبی قطار کی ایک تصویر ملنے پر سخت برہمی کا اظہارکیا ہے۔

    عرب ٹی وی کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹرپوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں الشیخ محمد بن راشدنے متنازع تصویر کے ساتھ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہمارا معیار نہیں ہے ۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈاک کے ایک دفترکے اندر کی تصویر خفیہ ذرائع سے ان تک پہنچی اور انہوں نے اس کی فوری تحقیقات کے لیے ایک ٹیم وہاں روانہ کی جس نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کی ہے۔

    ایک دوسری ٹویٹ میں الشیخ محمد بن راشد نے لکھا کہ میں ڈاک کے دفتر میں ہونے والی لاپرواہی کا نوٹس لینے کے بعد محکمے کو بتا دیا ہے کہ ہم شفافیت کے سوا اور کوئی بات قبول نہیں کریں گے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سروسز کی بہتری کے لیے صارفین کو زیادہ انتظار کرنا پڑا ہے۔ نیز سروسز صارفین کی ضرورت کے مطابق ڈیزائن نہیں کی گئی تھیں اور دفترمیں گاہکوں کو ڈیل کرنےوالا عملہ صارفین کی تعداد کے مطابق نہیں تھا۔