Tag: Post Offices

  • سعودی حکومت کا عوام کی سہولت کیلئے اہم فیصلہ

    سعودی حکومت کا عوام کی سہولت کیلئے اہم فیصلہ

    ریاض : سعودی حکومت نے عوامی خدمات کی سہولت کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدام کرتے ہوئے پوسٹ آفسز کو ہفتے کے روز بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سعودی محکمہ ڈاک نے کہا ہے کہ اب پوسٹ آفس سنیچر کو بھی کھلیں گے، شام چار بجے سے رات نو بجے تک بھی بعض پوسٹ آفس کھولے جائیں گے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ ڈاک نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ خدمات کا معیار بلند کرنے اور صارفین کا وقت بچانے کے لیے ہفتے کے دن پوسٹ آفس کی کئی شاخیں کھولی جائیں گی۔ متعدد شاخیں مملکت بھر میں شام کے وقت بھی کھولی جائیں گی۔
    محکمہ ڈاک نے شام کے وقت کھولے جانے والی شاخوں کی فہرست بھی جاری کی ہے۔

    علاوہ ازیں سعودی عرب نے ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر چار یادگاری ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ ہر سال 9 اکتوبر کو ڈاک کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

    محکمہ ڈاک نے تین اور چار ریال کے ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ یہ چاروں ڈاک کی چار سکیموں کا تعارف ہیں، اس موقع پر لوگوں کی زندگی میں ڈاک کی قدروقیمت اجاگر کی جاتی ہے۔ ڈاک کی عالمی تنظیم یو پی یو 146 برس قبل قائم ہوئی تھی۔ سعودی عرب 1927سے اس کا ممبر ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ ڈاک کے اہلکاروں نے کورونا وبا کے زمانے میں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ان کے گھروں پر ڈاک کی سہولتیں مہیا کیں۔ طلبہ و طالبات کو گھروں پر پارسل پہنچائے۔ سرکاری اور نجی اداروں کے اہلکاروں اور انتظامیہ کو اس حوالے سے سہولتیں مہیا کیں۔

  • اب پوسٹ آفسز بھی شناختی کارڈ کی تجدید یا ترامیم  کریں گے

    اب پوسٹ آفسز بھی شناختی کارڈ کی تجدید یا ترامیم کریں گے

    اسلام آباد : نادرا کے دفاتر میں طویل قطاروں سے پریشان افراد کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے، حکومت نے شناختی کارڈ کی ترامیم اور تجدید کے لیے پوسٹ آفس میں کاؤنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے لوگوں کی مشکلات مزید کم ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نادرا اور پاکستان پوسٹل سروسز میں معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں، معاہدے کے مطابق نادرا ملک بھر میں 50 ہزار پوسٹ آفس ملازمین کو کمپیوٹر تربیت فراہم کرے گا۔

    رجسٹریشن کاؤنٹرز کی بدولت نادرا اپنی خدمات عوام کی دہلیز تک پہنچائے گا، ذرائع کے مطابق پاکستان پوسٹل سروسز کے رجسٹریشن کاؤنٹرز پر آن لائن ’’پاکستانی شناخت‘‘کا سسٹم یقینی بنایا جائے گا۔

    کاؤنٹرز پر شناختی کارڈ کی تجدید، ڈپلیکیٹ شناختی کارڈ کا اجرا یقینی بنایا جائے گا، ترجمان کا کہنا ہے کہ کاؤنٹرز پر ایڈریس یا ازواجی حیثیت میں تبدیلی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

    اس پراجیکٹ کے ابتدائی مرحلے میں 10 پوسٹ آفسز کا انتخاب کیا گیا ہے، ایک صوبے سے ایک دیہی اور ایک شہری پوسٹ آفس سے منتخب کیا گیا ہے۔