Tag: poster

  • ماورا حسین کو ’صنم تیری قسم‘ کے پوسٹر سے ہٹائے جانے پر امیر گیلانی کا ردعمل

    ماورا حسین کو ’صنم تیری قسم‘ کے پوسٹر سے ہٹائے جانے پر امیر گیلانی کا ردعمل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار امیر گیلانی نے اہلیہ و اداکارہ ماورا حسین کے ’صنم تیری قسم‘ کے پوسٹر سے ہٹائے جانے پر ردعمل دیا ہے۔

    شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ماورا حسین کے شوہر اداکار عامر گیلانی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازع کے درمیان بالی ووڈ فلم ’صنم تیری کسم‘ کے پوسٹر سے ہٹائے جانے کے بعد ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

              جنگی جنون میں مبتلا بھارت اب نیچ حرکت پر اتر آیا ہے، پاک بھارت کشیدگی کے دوران مودی سرکار نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز، میڈیا اسٹریمنگ سروسز اور پاکستانی مواد کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: فواد خان کی ’عبیر گلال‘ کے گانے اور ٹیزر یوٹیوب سے ڈیلیٹ

    پاکستانی فنکاروں کی تصاویر بالی وڈ گانوں کے پوسٹرز سے ہٹا دی گئیں

    تاہم اب پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کو اسپاٹائف اور یوٹیوب میوزک پر ان کی بالی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ کے البم کور سے ہٹا دیا گیا ہے جس پر اداکارہ کے شوہر نے ردعمل دیا ہے۔

    امیر گیلانی نے کہا کہ ہمارے اسٹارز کی وجہ سے آپ لوگوں کے بہترین پروجیکٹس میں اضافہ ہوا، انہیں ایڈٹ کرنے کے بجائے اپنے اسکرپٹ کو درست کریں اور معیاری پروجیکٹس بنائیں۔

    امیر گیلانی کے علاوہ اداکارہ حنا الطاف بھی ماورا کی حمایت میں سامنے آئیں ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سے کیا فرق پڑتا ہے، وہ یہاں مضبوطی سے اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • ہارر فلم ’شیطان‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی

    ہارر فلم ’شیطان‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی

    ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار اجے دیوگن کی نئی ہارر فلم ’شیطان‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔

    بالی وڈ کے نامور اداکار اجے دیوگن کی نئی ہارر فلم ’شیطان‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا، پوسٹر سسپنس اور دہشت سے بھرپور انڈین جادو کی عکاسی کرتا ہے۔

    فلم کے پہلے پوسٹر میں اجے دیوگن کی کوئی جھلک نہیں ہے بلکہ پانچ گڑیا جیسی چیزیں ہیں جو پہلی نظر میں ناظرین پر دہشت ڈال دیتی ہیں۔

    نئے سپر نیچرل تھرلر میں اجے دیوگن کے ساتھ نامور اداکار آر مادھاون اور جیوتیکا ساتھ ہوں گی یہ فلم 8 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گا۔

    فلم ’شیطان‘ کو وکاس بہل ہدایت کاری دے رہے ہیں جبکہ اسے اجے دیوگن، جیوتی دیش پانڈے، کمار منگت پاٹھک اور ابھیشیک پاٹھک پروڈیوس کریں گے۔

  • فلم آزادی، سونیا حسین کا پوسٹر جاری

    فلم آزادی، سونیا حسین کا پوسٹر جاری

    کراچی: اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم ’آزادی‘ میں کردار ادا کرنے والی سونیا حسین کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک آزادی کشمیر کے پہلوؤں کو اجاگر کرنے اور اس کی حقیقت کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لیے اے آر وائی فلمز نے ‘آزادی‘ کے نام سے فلم بنانے کا اعلان کیا جس کا سنسی خیز ٹریلر گذشتہ ماہ جاری کیا گیا۔

    ٹریلر کے بعد اے آر وائی فلمز کی جانب سے سونیا حسن کے کردار سے متعلق پوسٹر جاری کیا۔

     فلم ’آزادی‘ کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنا سب کچھ آزادی کشمیر کے لیے قربان کردیتا ہے اور اس کے نظریے سے متاثر ہوکر دیگر نوجوان تحریک کو آگے لے بڑھاتے ہیں۔

    اداکار معمر رانا اور ندیم بیگ کو فلم میں کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ سونیا حسین پاکستانی نژاد برطانوی صحافی کا کردار ادا کررہی ہیں جو معمر رانا (آزاد) کا انٹرویو کرنے کے لیے کشمیر تشریف لاتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: آزادی کشمیر پر بنائی جانے والی فلم ’آزادی‘ کا ٹریلر جاری

    فلم کی ہدایت کاری کے فرائض عمران ملک نے انجام دئے جبکہ معمر رانا، سونیا حسین نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، دیگر اداکاروں میں ندیم بیگ، جاوید شیخ، مریم انصاری، علی فتح، ارم اور بلال شامل ہیں۔

    آزادی کا میوزک ساحر علی بھگا نے ترتیب دیا جبکہ فلم میں راحت فتح علی خان، شفقت امانت علی، قرۃ العین بلوچ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ، فلم کی شوٹنگ آزاد کشمیر اور وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی۔

    ہدایت کار عمران ملک کا ٹریلر جاری ہونے پر کہنا تھا کہ فلم میں حب الوطنی، ایک مضبوط محبت کی کہانی اور ایکشن کے مناظر شامل ہیں، یہ ایک ایسی فلم ہے جو اس سے قبل کبھی پاکستانی سنیما میں ریلیز نہیں کی گئی۔

    صحافی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ فلم میں خواتین کے حوالے سے بھی مضبوط پیغام دیا گیا، میرا فلمی نام ’زارا‘جو ایک خود مختار صحافی کی صورت میں فلم میں نظر آئے گی۔

    ویڈیو دیکھیں

    واضح رہے کہ فلم آزادی رواں سال عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔ خیال رہے کہ اداکارہ سونیا حسین حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹیل پر نشر ہونے والے ڈرامے ’ایسی ہے تنہائی‘ میں اداکار سمیع خان کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔