Tag: postmartam report

  • اورنگی ٹاؤن : گھر سے 12سالہ بچی کی پھندا لگی لاش برآمد

    اورنگی ٹاؤن : گھر سے 12سالہ بچی کی پھندا لگی لاش برآمد

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں ایک گھر سے 12 سالہ بچی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کے مطابق بچی کےگلے میں رسی بندھی ہوئی ہے۔

    اورنگی ٹاؤن پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی سہائی عزیز نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی طور پر مذکورہ واقعہ خودکشی کا نہیں لگ رہا، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل صورتحال واضح ہوسکے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عباسی شہید اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے فی الوقت کوئی خاتون ڈاکٹر دستیاب نہیں ہے،اہل محلہ نے بتایا کہ بچی اپنے گھر میں اپنے بھائیوں کے ساتھ رہتی تھی۔

    اہل محلہ کا کہنا ہے کہ متوفیہ بچی کی والدہ انتقال کرچکی ہیں بچی کے والد صبح بچوں کے ساتھ ناشتہ کرکے اپنے کام پر چلے گئے تھے۔

  • کراچی:سبین محمود کو4 گولیاں ماری گئیں، پوسٹمارٹم رپورٹ

    کراچی:سبین محمود کو4 گولیاں ماری گئیں، پوسٹمارٹم رپورٹ

    کراچی:  ڈیفنس میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والی این جی او کی ڈائریکٹر سبین محمود کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی، جس کے مطابق مقتولہ کو چار گولیاں ماری گئیں۔

    کراچی میں پولیس اور رینجرز کے چھاپے، ٹارگٹڈ آپریشن اور جرائم پیشہ افراد سے مقابلوں کے باوجود ٹارگٹ کلر آزاد ہیں، دن ہو یا رات ٹارگٹ کلرز اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بناکر نکل جاتے ہیں۔

    پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سبین محمود کو سینے میں دو ، گردن اور چہرے پر ایک ایک گولی لگی، سبین محمود کی موت گردن میں گولی لگنے کے باعث ہوئی، گولیاں قریب سے ماری گئیں۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سےگولیوں کے خول برآمد کرلیے، پولیس کا کہنا ہے کہ واردات ٹارگٹ کلنگ ہے، کیس کی مختلف زاویوں سےتحقیقات کی جارہی ہے۔

    کراچی کےعلاقے ڈیفنس فیز ٹو میں گزشتہ روز مسلح افراد نے انسانی حقوق کی ممتاز کارکن اور این جی او کی معروف ڈائریکٹر سبین محمود کو نشانہ بنایا، سبین محمود ایک ڈیبیٹ پروگرام منعقد کرنے کے بعد گھر لوٹ رہی تھیں، ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

  • لاہور: نبیہہ چوہدری کی پراسرار ہلاکت، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ تیار

    لاہور: نبیہہ چوہدری کی پراسرار ہلاکت، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ تیار

    لاہور:  پبلک سروس کمیشن کی زیرِ تربیت سی ایس پی افسر نبیہہ چوہدری کی مبینہ ہلاکت کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپوٹ تیار کرکے لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے، ورثاء لاش کو لے کر لاہورایئرپورٹ سے کراچی پہنچے گے۔

    لاہور میں جھلس کرہلاک نبیہہ چوہدری کی موت کا معما حل نہ ہوسکا، پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق نبیہا چودھری کے جسم کا نوے فیصد سے زیادہ حصہ جھلسا ہوا ہے، رپورٹ میں یہ بھی درج ہے کہ نبیہہ چوہدری کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات موجود نہیں۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ موت کمرے میں لگنے والی آگ کا دھواں پھیپھٹروں میں بھرجانے کی وجہ سے ہوئی۔

    پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ نبیہہ نے خودکشی کی ہے، جس اہلخانہ نے ماننے سے انکار کر دیا۔

    یہ خود کشی تھی یا قتل ، یہ سوال ایک چیلنج ہے جس کے حل کےلیے تفتیشی اداروں کے پاس نبیہہ کی ڈائری میں درج مبینہ تحریر ہے، جو تجزیے کےلیے فرانزک لیبارٹری بھجوادی گئی ہے۔