Tag: postmortem

  • ورثاء کا صحافی اطہر متین کے پوسٹمارٹم سے انکار

    ورثاء کا صحافی اطہر متین کے پوسٹمارٹم سے انکار

    کراچی : ورثا نے صحافی اطہرمتین کے پوسٹمارٹم سے انکارکردیا ‌ہے ، اطہرمتین کوایک ہی گولی سینے پر لگی، جو موت کا باعث بنی۔

    تفصیلات کے مطابق صحافی اطہرمتین کے قتل کے واقعے پر اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عباسی شہیداسپتال میں ضابطے کی کارروائی جاری ہے، ورثا نے اطہر متین کے پوسٹمارٹم سے انکار کر دیا ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کا کلہنا تھا کہ اطہرمتین کوایک ہی گولی سینےپرلگی جس سےموت ہوئی، ورثا نے تحریری طور پر پوسٹمارٹم سے انکار کیا ، جس کے بعد میت ابتدائی ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

    یاد رہے آج صبح کراچی میں صحافی اطہر متین کو قتل کردیا گیا تھا، سما ٹی وی کےسینئرپروڈیوسراطہرمتین بچوں کوچھوڑکرگھر واپس جارہے تھے کہ فائیواسٹار پردو ڈاکو شہری کو لوٹ دیکھا۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا اطہرمتین نے واردات ناکام بنانے کیلیے اپنی گاڑی موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں سے ٹکرادی، ملزمان گرے تو انھوں نے براہ راست اطہرمتین کی گاڑی پر گولیاں چلادیں۔

    عینی شاہد کےمطابق فائرنگ کے بعد ڈاکو اپنی بائیک چھوڑکر سامنے سے آنے والےشہری کی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

    اطہر متین کو فوری طور پر سیفی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ایمرجنسی میں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

  • شوہر کا مبینہ تشدد : تین روز گزر گئے خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا

    شوہر کا مبینہ تشدد : تین روز گزر گئے خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا

    کراچی : شوہر کے مبینہ تشدد سے ہلاک خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے انتظار میں تین روز سے جناح اسپتال میں پڑی ہے، اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ملزمان کا ساتھ دے رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیرالفلاح کے علاقے میں شوہر کے مبینہ تشدد سے خاتون کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، سفاک شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کرکے بیوی کو قتل کردیا، خاتون شکیلہ دو بچوں کی ماں تھی۔

    واقعے کوتین روز گزرنے کے باوجود اب تک لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوسکا ہے، قانونی کارروائی کے لئے لاش جناح اسپتال میں3 روز سے موجود ہے۔

    اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹرز کورونا وائرس کی وجہ سے پوسٹ مارٹم نہیں کر رہے، ان کا مزید کہنا ہے کہ ہماری بہن شکیلہ کو اس کے شوہر نے تشدد کرکے قتل کیا۔

    اہلخانہ کا مزید کہنا ہے کہ مقتولہ شکیلہ کے جسم اور سر پرتشدد کے واضح نشانات ہیں، پولیس تشدد کرنے والے ملزم عدنان کا ساتھ دے رہی ہے۔

    خاتون کے لواحقین نے بتایا کہ لاش کا کورونا ٹیسٹ کرانے کے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کورونا رپورٹ آنے تک پوسٹ مارٹم نہیں کریں گے۔

  • سانحہ ساہیوال: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات، مقتولین کو قریب سے نشانہ بنایا گیا

    سانحہ ساہیوال: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات، مقتولین کو قریب سے نشانہ بنایا گیا

    لاہور: سانحہ ساہیوال سے متعلق جے آئی ٹی کو  جاں بحق افراد کی مصدقہ پوسٹ مارٹم میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی.

    تفصلات کے مطابق سانحہ ساہیوال میں ہلاک ہونے والے افراد کی پوسٹ مارٹم اور  زخمیوں کی میڈیکل رپورٹ نے پولیس کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔

    [bs-quote quote=”جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کو سر میں گولیاں ماری گئیں، 13 سال کی اریبہ کو 6 گولیاں لگیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”پوسٹ مارٹم رپورٹ”][/bs-quote]

    پوسٹ مارٹم رپورٹ‌کے مطابق چاروں افراد کو بہت قریب سے گولیاں ماری گئیں، قریب سے گولیاں مارنے سے چاروں افراد کی جلد مختلف جگہ سے جل گئی.

    رپورٹ میں‌ انکشاف ہوا کہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کو سر میں گولیاں ماری گئیں، 13 سال کی اریبہ کو 6 گولیاں لگیں، جس سے اس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں.

    اریبہ کو سینے میں دائیں اوربائیں بھی گولیاں لگیں، نبیلہ کو4 گولیاں لگیں، ایک گولی سرمیں لگی.

    مزید پڑھیں: سانحہ ساہیوال، سی ٹی ڈی کی جانب سے کوئی دھمکی آمیز کال موصول نہیں ہوئی:‌ جلیل

    پوسٹ مارٹم رپورٹ خلیل کو 11 گولیاں لگیں، سرمیں بھی ایک گولی لگی، ڈرائیورنگ سیٹ پر بیٹے ذیشان کو 13 گولیاں لگیں، ذیشان کے سرمیں لگنےوالی گولی سےہڈیاں باہر آگئیں.

    رپورٹ نے ایک اور جھوٹ بے نقاب کر دیا، چھ سالہ زخمی  منیبہ کے ہاتھ میں شیشہ نہیں، بلکہ گولی لگی تھی، جو آر پار ہوگئی، ننھے عمیر کو لگنے والی گولی داہنی ران چیرتی ہوئی نکل گئی۔

    یاد رہے کہ 19 جنوری کو ساہیوال میں‌ ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جب سی ٹی ڈی اہل کاروں‌کی جانب سے ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس میں‌چار افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے.