Tag: posts

  • ہارورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم فلسطینی نوجوان کا امریکا میں داخلہ بند

    ہارورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم فلسطینی نوجوان کا امریکا میں داخلہ بند

    واشنگٹن : امریکی ریاست بوسٹن کے ایئرپورٹ پر حکام نے ہاروڈ یونیورسٹی کے فلسطینی طالبعلم کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا اور تحقیقات کے باوجودفلسطینی نوجوان کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ حکام نے فلسطینی نوجوان اسمٰعیل عجوی کو لوگن ایئرپورٹ پر 8 گھنٹے تحویل میں رکھا اور مذہب سے متعلق سوالات کیےبعدازاں امریکی حکام نے ہارورڈ یونیورسٹی کے فلسطینی طالبعلم اسمٰعیل عجوی کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ان کے ایک دوست کے سیاسی بیان کو جواز بنا کر امریکا میں داخل ہونے سے روک دیا۔

    واضح رہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی کا شمار دنیا کے نامور تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔

    اس حوالے سے اسمٰعیل عجوی نے بتایا کہ لوگن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کے موبائل اور لیپ ٹاپ کی 5 گھنٹے جانچ پڑتال کی گئی اور پھر ایک خاتون افسر کمرے میں داخل ہوئی اور ’مجھ پر چیخنے لگی۔

    فلسطینی طالبعلم کا کہنا تھا کہ خاتون افسر نے بتایا کہ انہیں میرے سوشل میڈیا اکاونٹ پر موجود دوستوں کی فہرست میں ایسے افراد ملے ہیں، جو امریکا کے خلاف سیاسی بیانات دیتے ہیں۔17

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سالہ اسمٰعیل نے بتایا کہ انہوں نے خاتون افسر کو احتجاجاً کہا کہ میرے دوستوں نے سیاسی نقطہ نظر ظاہر کیا، جس میں میری کوئی رائے نہیں ہے لیکن افسر نے کہا کہ آپ کا ویزا منسوخ کیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن ایجنسی نے تصدیق کی کہ انہوں نے اسمٰعیل عجوی کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں دی تاہم امریکی بارڈر ایجنسی نے مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کیں، جس کے باعث فلسطینی نوجوان کو امریکا سے بے دخل کیا گیا۔

    ایجنسی کے ترجمان مائیکل میک کارتھیے نے بتایا کہ سی بی پی تحقیقات کے دوران جو معلومات سامنے آئیں، اس بنیاد پر فلسطینی نوجوان کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی،اس ضمن میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ حکام نے بتایا کہ مذکورہ کیس سے متعلق قانونی پیچیدگیوں کو زیر بحث نہیں لایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا عام طور پر سیاسی بیان یا نقطہ نظر کی بنیاد پر ویزا دینے سے انکار نہیں کیا جاتا ہے، اگر وہ بیانات یا نظریات امریکا میں قانون کے مطابق ہوں علاوہ ازیں فلسطینی طالبعلم اسمٰعیل عجوی نے امید ظاہر کی کہ اگلے ہفتے کلاسز شروع ہونے قبل ان کا معاملہ حل ہوجائے گا۔

  • اماراتی عدالت نے شوہر کو قتل کی دھمکیاں دینے والی خاتون کو ٹرائل پر بھیج دیا

    اماراتی عدالت نے شوہر کو قتل کی دھمکیاں دینے والی خاتون کو ٹرائل پر بھیج دیا

    ابو ظبی : اماراتی محمکہ انصاف نے شوہر کو دھمکانے اور اس کے اہل خانہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والی خاتون کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی عدالت نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کے اہل خانہ کی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپلوڈ کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے والی فلپائنی خاتون کو ٹرائل پر بھیج دیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 34 سالہ فلپائنی خاتون کو قتل کی دھمکیاں دینے، زبانی ہراساں کرنے اور بغیر دوسرے کی تصاویر نام کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے مقدمات کا سامنا کرنا ہے۔

    پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت نے اپیل کی ہے کہ مذکورہ خاتون کو اماراتی قوانین کے مطابق سخت سزا سنائی جائے۔

    پبلک پراسیکیورٹی کی دستاویزات کے مطابق خاتون اپنے شوہر کو واٹس ایپ، میسنجر اور اسنیپ چیٹ کے ذریعے ہراسگی کے پیغامات بھیجتی تھی۔

    متاثرہ یمنی شخص نے عدالت کو بتایا کہ میرے دوست نے سوشل میڈیا پر میرے نام سے ایک اکاؤنٹ دیکھا جس پر میرے اہکل خانہ کی تصاویر شائع تھیں، جس کے بعد میں سماجی رابطے کی تمام سائٹس پر میرے نام سے بنائے گئے اکاؤٹنس چیک کیے جو میری ملزمہ نے بنائے تھے۔

    پبلک پراسیکیورٹ نے عدالت بتایا کہ ملزمہ نے دوران تفتیش شکایت کنندہ کے نام سے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس بنانے اور اس پر بغیر اجازت والد والدہ اور دوسری اہلیہ کی تصاویر شائع کرنے کا اعتراف کیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے فپلائنی خاتون کو گزشتہ برس 16 دسمبر کو گرفتار کیا تھا۔

  • عمران خان تقریباً 3 کروڑ 86 لاکھ 94ہزار روپے سے زائد اثاثوں کے مالک

    عمران خان تقریباً 3 کروڑ 86 لاکھ 94ہزار روپے سے زائد اثاثوں کے مالک

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران‌ خان 3 کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ رواں سال ان کے اثاثوں میں 23لاکھ روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں،انصاف ڈاٹ پی کے ویب سائٹ پر عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات موجود ہے جبکہ ویب سائٹ پر کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی بھی اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

    جاری تفصیلات کے مطابق عمران خان تقریباً 3 کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد اثاثے رکھتے ہیں جبکہ رواں سال عمران خان کے اثاثوں میں23لاکھ روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی۔

    عمران خان نے 168 ایکڑ زرعی اراضی پر 3 لاکھ 19 ہزار روپے کا زرعی ٹیکس2017 میں اداکیا، 2017 کی سالانہ آمدن 47 لاکھ 76 ہزار 611روپے ظاہر کی جبکہ سالانہ آمدن پر ایک لاکھ 3763 روپے انکم ٹیکس ادا کیا گیا۔


    مزید پڑھیں : عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے


    پی ٹی آئی چیئرمین کی زیر کفالت افراد میں بشرٰی بی بی، قاسم خان اور سلیمان خان کو ظاہر کیا گیا ہے، بنی گالہ جائیداد 1کروڑ 14 لاکھ 71ہزار روپے ظاہرکی گئی جبکہ بنی گالہ میں ہی 6 کنال کی اراضی کی مالیت 50 لاکھ 50ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

    عمران خان کا گرینڈحیات پلازہ میں 2 بیڈ کا فلیٹ بھی ظاہر کیا گیا ہے ، گرینڈ حیات پلازہ فلیٹ کی مالیت1 کروڑ 19 لاکھ 70ہزار روپے بنتی ہے۔

    اثاثوں کی تفصیلات میں کپتان کی ذاتی ملکیت میں ایک بھی ذاتی گاڑی ظاہرنہیں کی گئی جبکہ 2 لاکھ روپے کے مویشی اور 5 لاکھ روپے مالیت کا فرنیچر بھی عمران خان کی ملکیت میں شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • افغانستان: طالبان کا حملہ، 11 پولیس اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

    افغانستان: طالبان کا حملہ، 11 پولیس اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

    کابل: افغان صوبے ہرات میں طالبان عسکریت پسندوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں گیارہ پولیس اہلکار جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ ہرات کے ضلعے شنڈنڈ میں قائم سکیورٹی چیک پوسٹ پر گھات لگائے شدت پسندوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا جس سے 11 اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے بعد ازاں عسکریت پسندوں نے پولیس کے زیر استعمال گاڑیاں اور بڑی تعداد میں اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کی جانب سے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا، تاہم پولیس نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے طالبان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان دو گھنٹے تک جھڑپیں جاری رہیں۔

    افغانستان: طالبان کا حملہ، گورنر سمیت درجنوں جاں بحق، علاقے پر قبضہ

    واقعے سے متعلق ضلعی گورنر شکر اللہ شاکر کا کہنا تھا کہ طالبان نے بزدلانہ کارروائی کی اور جس مقام پر سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا وہ ضلعی مرکز سے آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر قائم تھی، تاہم واقعے کے بعد صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ طالبان کے زیر اثر افغانستان کے مختلف علاقوں میں ان دونوں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مقامی پولیس اور افغان فورسز کی پیشہ ورانہ خدمات پر سوالیہ نشان اٹھ رہا ہے۔

    پکتیا اور غزنی میں خود کش دھماکے،افغانستان پولیس چیف سمیت 74 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں طالبان کی جانب سے افغان صوبے غزنی پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ضلعی گورنر سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہوئے بعد ازاں طالبان نے علاقے پر قبضہ بھی کر لیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔