Tag: potato

  • افطار میں مزیدار پنیر بالز تیار کریں

    افطار میں مزیدار پنیر بالز تیار کریں

    آج افطار میں آلو کے مزیدار پنیر بالز پیش کریں جو یقیناً آپ کے افطار دستر خوان کی رونق بڑھائیں گے۔

    اجزا

    آلو: ابلے اور بھرتہ کیے ہوئے آدھا کلو

    پنیر: کدوکش کیا ہوا 150 گرام

    ہرا دھنیہ: کترا ہوا آدھی گڈی

    لہسن: 5 جوئے

    ہری مرچیں: کتری ہوئی 4 عدد

    پسی ہوئی لال مرچ: 1 کھانے کا چمچ

    پسا ہوا سفید زیرہ: 1 کھانے کا چمچ

    میدہ: چھنا ہو آدھی پیالی

    انڈے: 4 عدد

    ڈبل روٹی کا چورا: ایک پیالی

    نمک: حسب ذائقہ

    تیل: حسب ذائقہ

    سلاد کے پتے: سجانے کے لیے

    ترکیب

    ایک پیالے میں پنیر، دھنیہ، لہسن، ہری مرچیں، زیرہ اور نمک ملالیں۔

    ہتھیلی کو گیلا کر کے تھوڑے سے آلو رکھیں اور اس کے درمیان میں پنیر کا تھوڑا سا آمیزہ بھر کر گیند کی شکل دے دیں۔

    گیند کو پہلے میدے اور پھر انڈے اور ڈبل روٹی کے چورے میں لپیٹ لیں۔

    اس عمل کو دہراتے ہوئے سارے آلوؤں کی بالز تیار کرلیں۔

    تمام آلوؤں کی بالز بنانے کے بعد کڑاہی میں تیل گرم کریں اور بالز کو سنہری ہونے تک تل کر نکال لیں۔

    ڈش کو سلاد کے پتوں کے ساتھ سجا کر آلو کے پنیری بالز اس پر رکھیں اور ٹماٹو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آلو کی برآمد مشکلات کا شکار، کروڑ روپے کے آلو خراب ہونے کا خدشہ

    آلو کی برآمد مشکلات کا شکار، کروڑ روپے کے آلو خراب ہونے کا خدشہ

    کراچی: حکومت کی جانب سے آلو کی برآمدات پر ریگیولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کے باوجود آلو کی برآمدات تاحال مشکلات کا شکار ہیں۔

    حکومت کی جانب سے آلو کی برآمد پر عائد ریگیولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کا نوٹیکفیشن جاری کر دیا گیا مگر کسٹم کے سسٹم میں انٹری نہ ہونے کے باعث کروڑوں روپےکے آلو بندرگاہ پر پھنس گئے، برآمد کنندگان کے مطابق اگر فوری طور پر آلو برآمد نہیں کئے گئے تو آلو کی شپ منٹ خراب ہوجانے کا خدشہ ہے اور برآمدی آڈرز بھارت اور بنگلہ دیش کی طرف منتقل ہو جائیں گے، بندرگاہ پر پھنسے ہوئے آلو کی مالیت تقریبا آٹھ کروڑ روپے بتائی جارہی ہے ۔

  • آلو کی برآمد پرعائد ریگیولیٹری ڈیوٹی ختم

    آلو کی برآمد پرعائد ریگیولیٹری ڈیوٹی ختم

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آلو کی برآمد پر عائد ریگیولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔

    اجلاس میں آلو کی برآمد پر عائد پچیس فیصد ریگیولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے ۔سیکریٹری فوڈ نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ رواں سال آلو کی فصل اچھی ہوئی ہے اور یہ فیصلہ معاشی لحاظ سے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

    اس کے علاوہ ای سی سی نے چھ لاکھ پچاس ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنےکی اجازت بھی دے دی۔برآمدکنندگان پندرہ مئی تک چینی برآمد کر سکتے ہیں۔