Tag: poultry

  • سعودی عرب: ایک اور کاروبار کے فروغ کے لیے خطیر رقم مختص

    سعودی عرب: ایک اور کاروبار کے فروغ کے لیے خطیر رقم مختص

    ریاض: سعودی عرب میں پولٹری کے کاروبار کے فروغ کے لیے 54 ملین ریال سے زائد رقم مختص کردی گئی، پولٹری کے شعبے کو فراہم کی جانے والی کل امداد اب تک 60 کروڑ 40 لاکھ ریال سے بھی زیادہ تک پہنچ چکی ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے زرعی سبسڈی پروگرام میں مختلف شعبوں کی امداد کے لیے گیارہویں بیچ میں پولٹری کے کاروبار کے اکاؤنٹ میں 54 ملین سے زائد ریال جمع کروانے کا اعلان کیا ہے۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ پولٹری کے شعبے کو فراہم کی جانے والی کل امداد اب تک 60 کروڑ 40 لاکھ ریال سے بھی زیادہ تک پہنچ چکی ہے۔

    وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے مطابق یہ رقوم سعودی عرب میں پولٹری بڑھانے کی سرگرمیوں کی نشوونما کے ذریعے فوڈ سیکیورٹی کے حصول کے لیے مقامی مصنوعات کی حمایت میں معاون ثابت ہوں گی۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ زرعی سبسڈی پروگرام کا مقصد پولٹری مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرتے ہوئے مقامی مصنوعات کی حمایت اور خوراک کی حفاظت میں اضافہ کرنا ہے۔

  • پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    کراچی: مرغی کے گوشت کی طلب میں کمی کے بعد آل پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

    آل پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مرغی کے گوشت کی مانگ میں مسلسل کمی کے بعد پولٹری مصنوعات کی قمیتوں میں کمی کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے، ایک ہفتے کے دروان مرغی کے گوشت کی قیمت میں 60 روپے کمی ہوئی جس کے بعد فی کلو قیمت 240 تک پہنچ گئی۔

    قیمتوں میں کمی کے بعد زندہ مرغی 26 روپے کمی کے بعد 144 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے جبکہ لاہور میں زندہ مرغی 142 اور گوشت 235 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت جاری ہے۔

    آل پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق پشاور میں زندہ مرغی کی قیمت 148 اور گوشت 245 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمتوں میں 4 روپے کمی کے بعد 97 سے کم ہوکر 93 روپے فی درجن فروخت کیے جارہے ہیں۔

    واضح رہے پولٹری مصنوعات کی فروخت میں اضافے کے بعد راتوں رات اچانک قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں، دو ماہ قبل راتوں رات مرغی کی قیمتوں میں چالیس سے پینتالیس روپے اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی پی اے کا پولٹری فارمنگ کی مشینری پر سے ڈیوٹی ختم کرنے کا مطالبہ

    پی پی اے کا پولٹری فارمنگ کی مشینری پر سے ڈیوٹی ختم کرنے کا مطالبہ

    کراچی: پی پی اے کی بجٹ سفارشات میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے پولٹری پراسسنگ صنعت ،پولٹری اور لائیو اسٹاک کی فیڈ کو زیرو ریٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔

    پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن حکومت کو بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ برائلر مرغیوں کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں گیارواں ملک ہے، ہر سال ایک ارب سے زائد مرغیاں پیدا ہوتی ہیں جبکہ زندہ مرغیوں کا صرف چار فیصد پراسس مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

    پی پی اے کی بجٹ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ زیرو ریٹنگ صرف ایسے پراسسنگ پلانٹس کو دی جائے جن میں مذبح خانے اور ویلیو ایڈیشن کے دیگر انتظامات میسر ہیں۔انڈسٹری پر ٹیکس عائدکرنے سے پراسس چکن مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے 40 روپے فی کلو تک پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔ پراسس فوڈ کی ویلیو ایڈیشن سامان پر 15 فیصد سے 30 فیصد امپورٹ ڈیوٹی اور17 فیصد سیلز ٹیکس بھی ادا کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فا سٹ فوڈ کے اداروں کی جانب سے پولٹری پروڈکٹس کے سینکڑوں کنٹینرز درآمد کئے جا رہے ہیں، اس درآمد سے پولٹری فیڈ تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔اس لیے چکن ویلیو ایڈڈ مصنوعات کو بغیر ڈیوٹی درآمد کرنے کی اجازت اور سیلز ٹیکس کا خاتمہ کرنا چاہیے۔

    پی پی اے نے پولٹری فارمنگ شعبے میں استعمال ہونے والی مشینری، پلانٹس پر سے بھی ڈیوٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔