Tag: Poverty-reduction

  • ہم اپنی تمام توانائیاں معاشی ترقی اور غربت میں کمی پر صرف کریں گے: شہباز شریف

    ہم اپنی تمام توانائیاں معاشی ترقی اور غربت میں کمی پر صرف کریں گے: شہباز شریف

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت اپنی تمام توانائیاں معاشی ترقی اور غربت میں کمی پر صرف کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل نے ترقیاتی بجٹ ’’پاکستان اکنامک آؤٹ لُک‘‘ 2035 کی منظوری دے دی ہے۔

    انھوں نے کہا ہم اپنی تمام توانائیاں سرمایہ کاری میں سہولت اور برآمدات میں اضافے پر صرف کریں گے، اور معاشی ترقی اور غربت میں کمی لائی جائے گی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ آج قومی اقتصادی کونسل نے اپنے طویل اجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں، یہ فیصلے معاشی خود انحصاری اور افرادی قوت کی ترقی کے لیے اقدامات، پائیدار معاشی ترقی و ملکی خوش حالی کے حصول سے متعلق ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پیداوار اور کارکردگی میں اضافہ کیا جائے گا، اور جدت، ڈیجیٹلائزیشن اور مستقبل کی ٹیکنالوجی پر محنت کی جائے گی۔

    انھوں نے لکھا کہ قومی اقتصادی کونسل نے معاشی ترقی کے اہداف و مقاصد کے حصول کے لیے ترقیاتی بجٹ اور ’’پاکستان اکنامک آوٹ-لُک‘‘ 2035 کی اصولی منظوری بھی دی۔

  • غربت میں کمی کیلئے احساس پروگرام حکومت کا اہم منصوبہ ہے، وزیراعظم عمران خان

    غربت میں کمی کیلئے احساس پروگرام حکومت کا اہم منصوبہ ہے، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے احساس پروگرام حکومت کااہم منصوبہ ہے، پروگرام کا مقصد غربت میں کمی کیلئے جامع منصوبہ بندی ہے،   تمام منصوبوں میں شفافیت چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت غربت میں کمی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراطلاعات فواد چوہدری، ڈاکٹرثانیہ نشتر اور دیگرحکام شریک ہوئے۔

    غربت میں کمی کے لیے احساس پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور غربا کی کفالت، یتیموں کے لیےگھر اور روزگار کی فراہمی پر تبادلہ کیا گیا۔

    اس موقع پر احساس پروگرام حکومت کا اہم منصوبہ ہے، پروگرام کا مقصد غربت میں کمی کیلئے جامع منصوبہ بندی ہے، غربت میں کمی کیلئے تمام منصوبوں میں شفافیت چاہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم نے “غربت مٹاؤ پروگرام” کا افتتاح‌ کر دیا، 80 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان

    یاد رہے 27 اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ” غربت مٹاؤ پروگرام” کا افتتاح کیا تھا ، غربت مٹاؤ پروگرام کا نام “احساس اورکفالت” رکھا گیا، پروگرام کے تحت بیواؤں، یتیموں اور بزرگوں کو مالی مدد دی جائے گی۔

    تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا غربت مٹاؤ پروگرام انسانیت کے راستے پر چلنے کی پہلی کوشش ہے، انسانیت کی مدد کرنا ریاست کی ذمہ داری ہونی چاہیے، چین کی ہرپالیسی میں غربت کے خاتمے کا وژن ہے۔

    عمران خان نے کہا تھا غربت مٹاؤ پروگرام میں 80 ارب روپے کا اضافہ کررہے ہیں، غریبوں کی مددکرنے والےتمام اداروں کوایک پلیٹ فارم پر لائیں گے، غریبوں کی مدد کرنے والے اداروں کا ڈیٹا بیس دسمبر تک مکمل کرلیں گے۔