Tag: Power connection

  • سعودی عرب : بجلی کنکشن کی بحالی کا طریقہ کار کیا ہے؟

    سعودی عرب : بجلی کنکشن کی بحالی کا طریقہ کار کیا ہے؟

    ریاض : سعودی عرب کے محکمہ بجلی کے ترجمان نے شہریوں کی سہولت کیلئے وضاحت جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کا بل ادا نہ کرنے کی صورت میں کنکشن کاٹ دیا جاتا ہے، بل ادا کرنے پر کنکشن کس طرح بحال کرایا جائے۔

    اس سوال پر سعودی بجلی کمپنی کی جانب سے وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ بل ادا کرنے کے بعد اس کی اطلاع دینا ضروری ہے، تاہم اس کے مختلف طریقے ہیں جن میں سے کسی ایک پرعمل کیا جا سکتا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی بجلی کمپنی کا کہنا ہے کہ صارف بجلی کا بل ادا کرکے مندرجہ ذیل طریقوں میں سے کوئی ایک طریقہ اختیار کرکے سروس بحال کرا سکتا ہے۔

    بل ادا کرکے سروس کی بحالی کی درخواست ویب سائٹ پر پیش کرنے کے علاوہ "الکھربا” ایپ استعمال کریں یا 933 نمبر پر رابطہ کرکے شکایت درج کرائیں، یہ شکایات مرکز کا خصوصی نمبر ہے۔

  • بجلی کاٹنے کیلئے آنے والے عملے پر قیینچیوں سے حملہ، تین سیپکو اہلکار زخمی

    بجلی کاٹنے کیلئے آنے والے عملے پر قیینچیوں سے حملہ، تین سیپکو اہلکار زخمی

    سکھر : بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پر کنکشن کاٹنے کیلئے آنے والے عملے کو درزیوں نے حملہ کرکے زخمی کردیا، قیننچیوں کے وار لگنے سے سیپکو کے تین ملازمین لہولہان ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے روہڑی کے شاہی بازار میں سکھر الیکٹرک سپلائی پاور کارپوریشن (سیپکو) کا عملہ کنکشن منقطع کرنے پہنچا تو وہاں موجود مشتعل لوگوں نے ان پر حملہ کردیا۔

    تلخ کلامی کے بعد بجلی کا کنکشن کاٹنے پرمارکیٹ کے درزیوں نے قینچیاں مار کر سیپکو عملے کو لہولہان کردیا، واقعے میں سیپکو کے 3ملازم زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اس حوالے سے سیپکو ملازمین کا کہنا ہے کہ ادارے کی جانب سے دو لاکھ روپے بل ادا نہ کرنے پر مارکیٹ کا کنکشن منقطع کرنے کا حکم دیا گیا تھا جیسے ہی وہاں پہنچے تو ہم پر حملہ کردیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرا رہے ہیں، پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نہ کی تو ہڑتال کردیں گے۔