Tag: Power nap

  • قیلولہ : دوپہر میں کچھ دیر آرام اور بےشمار فوائد

    قیلولہ : دوپہر میں کچھ دیر آرام اور بےشمار فوائد

    قیلولہ کے معنی دوپہر کے کھانے کے بعد کچھ دیر کیلئے لیٹنا ہیں، خواہ نیند آئے یا نہ آئے، یہ عمل صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں فیملی فزیشن ڈاکٹر عظمیٰ حمید نے قیلولہ کے تفصیلی معنی اور اس کے فوائد سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

    قیلولہ

    انہوں نے بتایا کہ قیلولہ جسے انگریزی میں پاور نیپ بھی کہتے ہیں اور سنت نبویﷺ کے مطابق دوپہر کے کھانے کے بعد کم سے کم دس منٹ یا زیادہ سے زیادہ آدھا گھنٹے کیلئے آرام کرنا بھی ضروری ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ قیلولہ کے وقت آپ کا بستر یا کام کرنے کی جگہ اور کرسی آرام دہ ہو اس دوران کسی بھی قسم کی مصروفیت موبائل فون دیکھنا یا کوئی اور کام بالکل نہیں کرنا ذہن کو تمام فکروں سے آزاد ہوکر کچھ دیر کیلئے آنکھیں بند کرکے لیٹیں۔

    دوپہر کو سونے سے

    ڈاکٹر عظمیٰ حمید کا کہنا ہے کہ اس عمل کے بعد آپ خود کو بہتر اور توانا محسوس کریں گے اور کام کرنے کی جستجو اور طاقت میں اضافہ ہوگا۔

    قیلولہ سنت

    انہوں نے بتایا کہ کچھ دیر کا قیلولہ فرسٹریشن کا خطرہ کم کرتا ہے، بیماریوں کے خلاف جسم کا دفاعی نظام زیادہ بہتر طریقے سے کام کرپاتا ہے۔ یاداشت میں بھی بہتری آتی ہے اور دماغی صلاحیتوں کو بھی بہتر کرتا ہے۔