Tag: Power shortfall

  • بجلی کا بحران برقرار ، ‘صارفین کو لوڈشیدنگ میں کمی کے لیے چند روز انتظار کرنا ہو گا’

    بجلی کا بحران برقرار ، ‘صارفین کو لوڈشیدنگ میں کمی کے لیے چند روز انتظار کرنا ہو گا’

    اسلام آباد : بجلی کا شارٹ فال 6000 میگاواٹ کی سطح پربرقرار ہے ، تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی کمی کے باعث ہائیڈل کی پیداوار بھی کم ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا بحران برقرار ہے اور بجلی کاشارٹ فال 6ہزارمیگاواٹ سے کم نہ ہوسکا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار تقریباً  22ہزار اور طلب 28000 ہزارمیگاواٹ ہے ، جس کے باعث پنجاب ،سندھ ،بلوچستان اور کے پی میں طویل لوڈشیدنگ جاری ہے۔

    پاور پلانٹس کو تیل اور گیس کی قلت کا سامنا ہے جبکہ ہائیڈل پاورکی بھی کم پیداوار ہوگئی ہے ، ذرائع نے کہا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول پر ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ ہائیڈل پیداوار جولائی میں بڑھنے کا امکان ہے ، صارفین کو لوڈشیدنگ میں کمی کے لیے چند روز انتظار کرنا ہو گا۔

    ذرائع کے مطابق لاہور میں کم لاسز والے فیڈرز پر چار گھنٹے کی شیڈول لوڈشیڈنگ جبکہ ہائی لاسز فیڈرز پر طویل دورانیےکی لوڈشیدنگ ہورہی ہے۔

  • سوئی سدرن گیس کمپنی نے کےالیکٹرک کو خبردار کردیا

    سوئی سدرن گیس کمپنی نے کےالیکٹرک کو خبردار کردیا

    کراچی : شہر قائد کے دیگر اداروں کے بجلی کے بل نہ ملنے پر کنکشن کاٹنے والی کےالیکٹرک خود سوئی سدرن گیس کمپنی کی ڈھائی ارب روپے کی نادہندہ نکلی۔

    گیس فراہمی اور پریشر میں کمی کے باعث کےالیکٹرک کو مسلسل نقصان ہورہا ہے، سسٹم متاثر ہونے سے مجموعی طور پر 500میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے۔

    اس حوالے سے کےالیکٹرک کو گیس فراہمی سے متعلق سوئی سدرن گیس کمپنی کا مؤقف سامنے آگیا ہے، ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک نے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے ۔

    ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا ہے کہ کےالیکٹرک نے اپنے آخری واجب الادا بل کی تاحال ادائیگی نہیں کی ہے، کےالیکٹرک پرایس ایس جی سی کے 2.46ارب روپے واجب الادا ہیں۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے مزید کہا کہ8.6ارب کی ایک اور ادائیگی3جون2022کو کےالیکٹرک پر واجب الادا ہوجائے گی، کےالیکٹرک ڈیفالٹ رہا تو گیس سپلائی کم کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہوگا،

    واضح رہے کہ گیس کی عدم فراہمی یا پریشر میں کمی کے باعث کےالیکٹرک کے گیس پر چلنے والے پلانٹس 20فیصد پیداوار پر آگئے ہیں، سائٹ اور کورنگی پلانٹس سے بجلی کی پیداوار نہ ہونے کےبرابر رہ گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : کے الیکٹرک صارفین کیلئے اگلے ماہ سے بجلی مزید مہنگی،

    دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق سوئی سدرن سے طےشدہ 190 ایم ایم سی ایف ڈی گیس نہیں مل رہی،200 میگاواٹ کے پلانٹس سے صرف 20 سے 25 فیصد پیداوار رہ گئی۔

  • ملک میں بجلی کابریک ڈاؤن، 5ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی

    ملک میں بجلی کابریک ڈاؤن، 5ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی

    اسلام آباد : ملک میں بجلی کابریک ڈاؤن کے باعث 5ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی،صورتحال کے باعث عارضی طور پر ملک میں لوڈشیڈنگ بڑھنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں این ٹی ڈی سی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی، جس سے چشمہ پاور پلانٹ سے بارہ سو ، آرایل این جی پلانٹس سے چھتیس سو میگا واٹ بجلی نکل گئی۔

    پانی کی کمی کےباعث پن بجلی کی پیداوارمیں بھی کمی ہے، بندپاور پلانٹس میں چشمہ نیوکلیئرپاورپلانٹ ون،ٹو،تھری اورفور شامل ہیں، صورتحال کےباعث عارضی طورپرملک میں لوڈشیڈنگ بڑھنےکاامکان ہے۔

    پاور ڈویژن کے مطابق حویلی بہادر شاہ،بھکیکھی پاورپلانٹ اوربلوکی پاورپلانٹ بندہیں جبکہ تین ایل این جی پاورپلانٹس بھی ٹیسٹنگ کی وجہ سے بندہیں۔

    پاورڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیلم جہلم پاورپلانٹ بھی تاحال ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے، چشمہ ون اور چشمہ ٹو کی شام تک بحالی کی توقع ہے جبکہ چشمہ تھری اورچشمہ فور کی بحالی میں وقت لگ سکتا ہے۔

    ترجمان کے مطابق تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں چند گھنٹے عارضی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی، لوڈ شیڈنگ کا تناسب نقصانات کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا، صارفین سے اس عارضی دورانیے میں تعاون اور بجلی کے استعمال میں کمی لانے کی اپیل کی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔