Tag: Power Tariff

  • بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ

    بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 60 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، اضافے کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت ہوئی جس میں بجلی 1 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    بجلی کی قیمت میں اضافے کے بعد صارفین پر 15 ارب 60 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، اور صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

    اضافے کا اطلاق لائف لائن کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی، اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اپریل میں پانی سے 10.23 فیصد، کوئلے سے 16.06 فیصد، درآمدی کوئلے سے 12.08 فیصد اور مقامی کوئلے سے 3.98 فیصد کم بجلی پیدا کی گئی۔

  • بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ

    بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ

    اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی صارفین کے لیے بجلی 1 روپے سے بھی زائد مہنگی کردی گئی، نیپرا نے اضافے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ ملک میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1.25 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔

    حالیہ اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کی نیپرا نے منظوری دے دی ہے۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین پر 46 ارب 28 کروڑ 90 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

  • بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے ستائے کراچی والوں کے لیے خوشخبری

    بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے ستائے کراچی والوں کے لیے خوشخبری

    اسلام آباد: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے بجلی کے تقسیم کار ادارے، کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی، کمی صرف 1 ماہ کے لیے کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک صارفین کے لیے بجلی سستی کردی، اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔

    نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ کمی کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لیے ہوگا، لائف لائن صارفین اور 300 یونٹس تک کے گھریلو صارفین پر کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    علاوہ ازیں زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر بھی اس کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

  • بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری

    بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بل میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، اضافہ صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کے اگست کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی پی پی اے جی نے 22 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 29 ستمبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

    اس سے قبل جولائی میں ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا جو صرف 1 ماہ کے لیے تھا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ اگست کا ایف سی اے جولائی کی نسبت اکتوبر میں 4 روپے 15 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔

    حالیہ اضافے کا اطلاق صرف اکتوبر کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا جبکہ کے الیکٹرک صارفین پر بھی اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

  • بجلی صارفین تیار ہوجائیں!  اگلے ماہ اضافی بل ادا کرنا پڑے گا

    بجلی صارفین تیار ہوجائیں! اگلے ماہ اضافی بل ادا کرنا پڑے گا

    اسلام آباد : نیپرا نے بجلی 5.94 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، صارفین کو آئندہ ماہ کے بلز میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ جاری کردیا ، جس میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 5.94پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ صارفین کوآئندہ ماہ کے بلز میں اضافی ادائیگیاں کرناہوں گی تاہم اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    حکام کے مطابق اضافے سے بجلی صارفین پر58 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    اس سے قبل نیپرا نے بجلی95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کیا تھا ، نیپرانےفیصلہ وفاقی حکومت کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے بھجوا دیا۔

    نیپرا کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد فیصلے کا اطلاق ہوگا ، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط 53 پیسے اضافے کیا گیا اور مختلف سیلز کیلئے بجلی 8 روپے95 پیسے تک فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

    دستاویز کے مطابق بجلی کے 100یونٹ استعمال تک8 پیسے، 101سے200یونٹ تک استعمال پر 18 پیسے،201سے300یونٹ استعمال پر48پیسے اور 301سے700یونٹ استعمال پر95پیسےفی یونٹ اضافےکی منظوری دی۔

    حکام نے کہا بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری سے ہوگا ، نیپرا نے حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا، اقدام کا مقصد پاور سیکٹر میں سبسڈی کا از سو نو تعین کرنا ہے۔

  • کراچی والوں کو بجلی کے بلوں میں بڑا ریلیف مل گیا

    کراچی والوں کو بجلی کے بلوں میں بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد : نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2.59روپےفی یونٹ فی یونٹ سستی کردی ، کمی کا اطلاق صرف مارچ کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مدمیں 2.59روپےفی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ، منظوری دسمبر2021کےفیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مدمیں دی گئی۔

    نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے1 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 2 فروری 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق کمی کا اطلاق صرف مارچ کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

    نیپرا کا کہنا تھا کہ ٹیرف میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے،لائف لائن اور زرعی صارفین پر ہو گا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ نیپرا نے کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 76 پیسے فی یونٹ سستی کی تھی اور کہا تھا کہ بجلی کی قیمت میں کمی نومبر2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی، کےالیکٹرک صارفین کو کمی کا ریلیف فروری2022 کے بلوں میں ملے گا۔

  • فی یونٹ بجلی سستی ، کراچی والوں کیلئے بڑے ریلیف کا امکان

    فی یونٹ بجلی سستی ، کراچی والوں کیلئے بڑے ریلیف کا امکان

    اسلام آباد : کے الیکٹرک صارفین کیلئے دسمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 2روپے 59پیسے تک سستی ہونے کا امکان ہے ، جس سے صارفین کو 3ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت نیپرا ہیڈکوارٹرز میں کے الیکٹرک کی بجلی ایک ماہ کے لیے 1.80روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست میں کچھ مزید ایڈجسٹمنٹ کیں، نیپراکیس آفیسر نے سماعت کے دوران اتھارٹی کو سفارش کی کہ کےالیکٹرک کی بجلی 1.80نہیں2.59روپے سستی ہونی چاہیے۔

    نیپراحکام نے بتایا کہ کےالیکٹرک نے1 روپیہ 80پیسے فی یونٹ کمی کی سفارش کی اور اعدادو شمارکےبعدمعلوم ہواکہ2.59 روپےکمی بنتی ہے۔

    نیپرا کے مطابق دسمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 2روپے 59پیسے سستی ہو گی تاہم قیمت میں کمی کاحتمی فیصلہ اتھارٹی چندروزمیں کرے گی۔

    نیپرا نے سماعت مکمل کر لی اور کہا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا، فیصلے سے کراچی کے بجلی صارفین 3ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔

    دوران سماعت کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندے تنویر باری نے کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس کا ٹینیکل آڈٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

  • کراچی والوں کیلئے بجلی  پھر مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی والوں کیلئے بجلی پھر مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: کراچی والوں کیلئے بجلی 1 روپے7 پیسے مہنگی کردی گئی ، ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ جنوری کے بلوں میں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپے 7 پیسے مہنگی کی گئی ہے ،ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ جنوری کے بلوں میں کی جائےگی۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ کراچی کے صارفین پر فیصلے سے 1ارب 91کروڑکا بوجھ پڑے گا۔

    یاد رہے کے الیکٹرک کی اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی سماعت 3نومبر کوہوئی تھی ، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

    گذشتہ روز کے الیکٹرک ترجمان کی جانب سے بجلی کے بلوں میں 5.50 روپےاضافےکی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نومبرکے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

    کےالیکٹرک کا کہنا تھا کہ الیکٹرک نے31 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرائی ہے، درخواست عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سےکی گئی ہے۔

  • کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست

    کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کو بجلی کے تقسیم کار ادارے کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 31 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نومبر میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی درخواست جمع کروائی گئی ہے، نیپرا کی سماعت میں جولائی تا ستمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر بھی سنوائی ہوگی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں اضافے کا اثر صارفین پر نہیں پڑتا، بلوں میں 5.50 روپے کے اضافے کی خبریں گمراہ کن ہیں۔ کے الیکٹرک کی جانب سے 31 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

    ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اضافے کی درخواست ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کی گئی، ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے اثرات صارفین تک منتقل کیے جاتے ہیں۔

  • بجلی کی قیمت میں 4 روپے اضافے کا امکان

    بجلی کی قیمت میں 4 روپے اضافے کا امکان

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے پیش کردہ اعداد و شمار درست ہوئے تو بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اور درست ثابت نہ ہوئے تو 3 روپے 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نومبر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماعت مکمل کرلی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے قیمتوں میں 4 روپے 33 پیسے اضافے کی درخواست کی ہے۔

    نیپرا نے 3 روپے 57 پیسے فی یونٹ اضافے پر مشروط سماعت مکمل کی۔

    دوران سماعت نیپرا کا کہنا تھا کہ سی پی پی اے کے اعداد و شمار کا جائزہ لیں گے، اعداد و شمار درست ہونے پر 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور ہوگا۔

    نیپرا کے مطابق اعداد و شمار درست ثابت نہ ہوئے تو 3 روپے 57 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔