Tag: Power Tariff

  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے80  پیسے فی یونٹ اضافہ

    بجلی کی قیمت میں ایک روپے80 پیسے فی یونٹ اضافہ

    اسلام آباد : نیپرا نے بجلی ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ، جس کے باعث صارفین پر آئندہ ماہ 13 ارب 50 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا، اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیرٹی اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئےایک روپے80پیسےفی یونٹ اضافہ کردیا ، قیمت میں اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں ہوا، بجلی کی قیمت میں اضافے کے باعث صارفین پر آئندہ ماہ تیرہ ارب پچاس کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق جنوری میں فرنس آئل سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی، نیپرا نے بجلی پیداوار کیلئے فرنس آئل کے استعمال کی وجوہات طلب کرلیں ۔

    نیپرا کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ بھی تفصیلات مانگی گئیں سی پی پی اےنےجواب نہ دیا، ایل این جی سے پیداوار ہوتی تو قیمت میں اضافے کی بجائے کمی ہو سکتی تھی۔

    نیپرا چیئرمین رحمت اللہ بلوچ نے کہا پن بجلی اورایل این جی کی عدم دستیابی سےفرنس آئل سےپیداوارہوئی ، آپ نےحکومت سےکیوں نہیں معاملہ اٹھایا، جس پر سی پی پی اےحکام کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کوڈیمانڈبتادیتےہیں،اس سےزیادہ اختیارنہیں، اس کاجواب وزارت پیٹرولیم دےسکتی ہےکہ وجہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : نیپرا نے 57 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

    نیپرا نے خبردار کیا کہ آئندہ فرنس آئل سے پیداوار کی لاگت منظور نہیں کریں گے، حکومت کوبتادیں اتھارٹی نےواضح احکامات دےدئیےہیں۔

    یاد رہے جنوری میں بھی یشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں 57 پیسے اضافے کی منظوری دی تھی ،  اضافے کی منظوری دسمبر 2018 کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی تھی ۔

    اس قبل جنوری کے آغاز میں بھی نیپرا کی جانب سے بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 32 پیسے کمی کی منظوری دی گئی تھی۔

  • حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کر دیا

    حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کر دیا

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق آج وزیرخزانہ اسدعمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، وزیرتوانائی عمرایوب نے تفصیلی بریفنگ دی.

     کمیٹی کی جانب سے نیپرا اور پاور ڈویژن کو  آئندہ پانچ سال کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ہدایات جاری کی گئیں.

    ساتھ ہی بلز کی 100 فی صد وصولی یقینی بنانے اور ترسیل وتقسیم کے نقصانات کم سے کم کرنے کی ہدایت کی ہے.

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مشاورت کے بعد آئندہ اجلاس تک بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کر دیا. واضح رہے کہ نیپرا نے 3 روپے75 پیسےفی یونٹ اضافے کی تجویزدی تھی.


    مزید پڑھیں : گیس قیمتوں میں اضافے کا بوجھ غریبوں نہیں امیروں پر ڈالا گیا، وزیرِ خزانہ


    یاد رہے کہ گذشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وفاقی حکومت کو گیس کی قیمتوں میں‌اضافے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا.انھوں نے مطالبہ کیا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافےکوفوری واپس لیاجائے.

    وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر نے شہباز شریف کی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ گیس قیمتوں میں اضافے کا بوجھ غریبوں پر نہیں، بلکہ امیروں پر ڈالا گیا ہے، اضافے سے عام صارف متاثر نہیں ہوگا۔

  • گرمی بڑھتے ہی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

    گرمی بڑھتے ہی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

    گرمی میں اضافہ ہوتے ہی واپڈا کو بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرنے کا بھی خیال آگیا۔ قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا کو ارسال کردی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی واپڈا نے پن بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست نیپرا کو دے دی۔

    درخواست کے مطابق پن بجلی کے نرخوں میں 1 روپیہ 73 پیسے تک اضافے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پن بجلی کے نرخ 1 روپیہ 88 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 61 پیسے فی یونٹ کیے جائیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں 10 گھنٹے تک بجلی بند

    واپڈا نے یہ اضافہ کرنے کی اجازت آئندہ مالی سال کے لیے طلب کی ہے۔ واپڈا کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں واپڈا نے صوبوں اور ارسا کو 33 ارب سے زائد کی ادائیگی کرنی ہے۔

    نیپرا نے واپڈا کی درخواست پر 14 دن میں رائے طلب کرلی۔