Tag: power tarrif

  • مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبرٕ

    مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبرٕ

    ماسلام آباد : چیئر مین نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی 62 سے 68 پیسے فی یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے تاہم فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا میں مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےتحت فی یونٹ بجلی61پیسےسستی کرنےکی درخواست پرسماعت ہوئی ، سماعت چیئرمین نیپراتوصیف ایچ فاروقی نے کی۔

    اتھارٹی کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ مارچ میں8ارب61کروڑیونٹ بجلی تقسیم کارکمپنیوں کوفراہم کی گئی، مارچ میں فی یونٹ بجلی پرفیول لاگت کا تخمینہ 6روپے22پیسےتھا تاہم مارچ میں فی یونٹ بجلی پیداوارپرلاگت5روپے61پیسےرہی۔

    چیئرمین نیپرا نے استفسار کیا فرنس آئل کااستعمال کیوں کیاگیا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا بجلی پیداوارمیں گیس کااستعمال کیوں کم رہا، جس پر نیشنل پاورکنٹرول سینٹر نے بتایا تکنیکی مسائل درپیش تھےپلانٹ کوایل این جی کمی آگئی تھی۔

    نیپرانےمارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی سماعت مکمل کرلی، چیئر مین نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی62سے68پیسےفی یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے تاہم نیپرافیصلہ بعدمیں جاری کرے گی۔

  • بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    اسلام آباد : بجلی کی قیمت میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا ، اضافہ ایک ماہ کے لئے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، صارفین پر 22 ارب 60 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیرٹی اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافیکی منظوری دے دی، اضافہ ایک ماہ کے لئے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اضافے سے صارفین پر 22 ارب 60 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔

    کیس آفیسر نیپرا کے مطابق گیس اور آرایل این جی نیپرا کی ریفرنس قیمت سے زیادہ ہیں،کوئلے کے بہتر صلاحیت والے پلانٹس چلائے جاتے تو 3.4 ارب روپے کی بچت کی جاسکتی تھی۔

    سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ اگست میں پانی سے 40.33 فیصد اور کوئلے سے 13.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 11.87 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    مزید پڑھیں : بجلی کے قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

    سی پی پی اے کے مطابق فرنس آئل سے 3.60 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 4.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپے اٹھہترپیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی منظوری دی تھی، بجلی صارفین پرچوبیس ارب ساٹھ کروڑ روپے کا بوجھ پڑا۔

    سی پی پی اے کا کہنا تھا جولائی میں ہائیڈل سے 32.53 فیصد، کوئلے سے 14.33 فیصد ، مقامی گیس سے 11.81 فیصد، درآمدی ایل این جی سے24.71 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ فرنس آئل سے 5.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    نیپراحکام کا کہنا تھا کلہ فرنس آئل سے پلانٹس چلائے جاتے تو5 ارب60 کروڑکی بچت ہوسکتی تھی، بہتر صلاحیت والے پلانٹس چلائے جاتے تو ریلیف فراہم کیا جاسکتا تھا۔