Tag: Power

  • ایرانی پالیسیاں خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑ رہی ہیں، امریکی جنرل

    ایرانی پالیسیاں خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑ رہی ہیں، امریکی جنرل

    واشنگٹن : امریکی سینٹر کمانڈ کے جنرل جوزف نے کہا ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور قدس فورس نے  توسیع پسندانہ پالیسیوں کے باعث خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی سینٹر کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف نے ایران کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کی توسیع پسندانہ سرگرامیاں اور دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت خطے کے امن کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جنرل جوزف ووٹیل کے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ بات بالکل واضح ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور انقلابی قدس فورس خطے ایک انتہائی مہنگی اور توسیع پسند حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں جس سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ رہا ہے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل جوزف ووٹیل کا جاری بیان میں کہنا تھا کہ شام، یمن، بحرین اور لبنان سمیت دیگر ممالک میں القدس بریگیڈ کی سرگرمیاں ایران کی گھناؤنی پالیسیوں کو واضح کرتی ہیں۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تہران نے اپنی ضرر رساں پالیسیوں کے باعث مملکت سمیت پورے مشرق وسطیٰ کے امن و استحکام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، جو ایرانی عوام کے مفاد میں نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سینیٹر لینڈی گراہم کا نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’ایران کی موجودہ حکومت کا مؤقف دوسری عالمی جنگ اور جرمن آمر ہٹلر کی پالیسیوں اور رویوں سے شباہت پیش کرتا ہے‘۔

    یاد رہے کہ جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد ٹرمپ نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا کہا تھا اور 7 اگست کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے تھے، جس کے بعد ایران پر اقتصادی شعبے میں اسی روز رات 12 بجے سے پابندیوں کا اطلاق ہوگیا تھا تاہم یورپی ممالک کی جانب سے امریکی صدر کے فیصلے کو سرے مسترد کردیا گیا تھا۔

  • سورج کے بعد اب بارش سے بجلی بنانے کا طریقہ

    سورج کے بعد اب بارش سے بجلی بنانے کا طریقہ

    سورج کی روشنی سے بجلی بنانا ایک دیرپا اور ماحول دوست عمل ہے جس پر دنیا کے کئی ممالک میں اس وقت عمل کیا جارہا ہے۔ ماہرین نے اب بارش سے بجلی بنانے کا طریقہ بھی ڈھونڈ نکالا ہے۔

    بارش سے بجلی بنانے کا کام وہی سیلز کریں گے جو سورج کی روشنے سے بجلی بناتے تھے یعنی سولر سیلز۔

    ان سیلز میں ایک معمولی اضافے کے بعد یہ بارش اور سورج دونوں سے بجلی بنانے کی صلاحیت کے حامل ہوجائیں گے۔

    شمسی سیلز کی استعداد میں اضافہ کرنے کے لیے ماہرین نے ان میں ٹرائبو الیکٹرک نینو جنریٹر (ٹی ای این جی) نصب کیا ہے۔ یہ بارش کے قطروں کی حرکت سے توانائی پیدا کرسکتا ہے۔

    ٹی ای این جی واٹر پروف ہوتا ہے اور سولر سیلز کی حفاظت کر کے انہیں بارش میں بھیگنے سے بچاتا ہے۔ گویا یہ سیل بارش اور دھوپ دونوں میں بجلی بنا سکتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سیل ان علاقوں کے لیے معاون ثابت ہوں گے جہاں سال کے زیادہ تر دنوں میں بارش ہوتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حسن روحانی کی شی جن پنگ سے ملاقات، ایران جوہری معاہدے پر گفتگو

    حسن روحانی کی شی جن پنگ سے ملاقات، ایران جوہری معاہدے پر گفتگو

    بیجنگ: ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی اس دوران دونوں رہنماؤں نے ایران جوہری معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے دوطرفہ حمایت پر اتفاق کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے چین کے مشرقی شہر ’کنگ داؤ‘ میں شی جن پنگ سے ملاقات کی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جوہری معاہدے سے دست برداری کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا بھی ملاقات میں جائزہ لیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شی چن پنگ نے حسن روحانی کو باور کرایا ہے کہ ان کا ملک 2015ء میں ایران اور بڑے ممالک کے درمیان طے پائے جانے والے جوہری معاہدے کی سپورٹ جاری رکھے گا۔


    ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ برقرار رکھیں گے، یورپی رہنماؤں کا عزم


    اس موقع پر روحانی کا کہنا تھا کہ ایران عالمی برادری سے جس میں چین بھی شامل ہے توقع رکھتا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے جوہری معاہدے ختم کرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

    خیال رہے کہ سال 2015 میں طے پائے جانے والے جوہری معاہدے پر امریکا، فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے علاوہ روس اور چین نے بھی دستخط کیے تھے بعد ازاں گذشتہ ماہ امریکا اس معاہدے سے دست بردار ہوگیا۔


    امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان


    واضح رہے کہ امریکا کے معاہدے سے علیحدہ ہو جانے کے بعد اب تہران اپنی معیشت کو بچانے کے لیے معاہدے پر دستخط کرنے والے بقیہ ممالک کی سپورٹ کے حصول کے واسطے کوشاں ہے جس کے لیے ایرانی عہدیداروں کی جانب سے عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی جارہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پرویز خٹک

    تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پرویز خٹک

    ایبٹ آباد:  وزیر اعلی خیبر پختو نخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کسی بھی ملک کی ترقی ممکن نہیں، دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیم کے شعبہ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

    ایبٹ اباد پبلک اسکول کی سالانہ یوم والدین کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اے پی ایس اسکول کا شمار پاکستان کے اہم تعلیمی ادراوں میں کیا جاتا ہے، یہاں سے فارغ التحصیل طباء پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    پڑھیں: ’’ محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں کی اسکروٹنی کے لیے کمیٹی قائم ‘‘

     وزیر اعلی نے تقریب کے موقع پر اسکول کی زیر تعمیر بلڈنگ اور دیگر تمام پراجیکٹس کو مکمل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی، وزیر اعلی نے نصانی و غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات اور طلائی تمغہ تقسیم کئے، طلباء نے تقریب کے موقع پر جمناسٹک، جسمانی تربیت کا بھرپور مظاہرہ کیا، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔

    مزید پڑھیں: ’’ تعلیم کا فروغ، جنوبی کوریا نے 10 سولر سسٹم اسکول انتظامیہ کے حوالے کردیے ‘‘

    خیال رہے تحریک انصاف کی حکومت نے خیبرپختونخوا میں تعلیم کے بجٹ کے لیے سب سے زیادہ رقم مختص کی تھی جبکہ کے پی کے میں سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار بہتر ہونے کے بعد والدین اپنے بچوں کو پرائیوٹ اسکول سے ہٹا کر  سرکاری اسکولوں میں داخل کروارہے ہیں۔