Tag: pp leader

  • پی پی رہنما نیئر بخاری نے عید جیل میں گزارنے کی یادگار کہانی سنا دی

    پی پی رہنما نیئر بخاری نے عید جیل میں گزارنے کی یادگار کہانی سنا دی

    عید کا دن خوشیوں کا دوسرا نام ہے لیکن ضروری نہیں عید سب لوگوں کیلیے ہی ایک جیسی ہو کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو عید کے دن اپنے اہل خانہ سے دور ہوتے ہیں۔

    عید کے اس پر مسرت موقع پر کچھ سیاست دان ایسے بھی ہیں جو یہ دن جیل میں گزار چکے ہیں ، ان میں ایک پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری بھی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا عید اسپیشل میں پی پی رہنما نیئر بخاری نے عیدالاضحیٰ جیل میں گزارنے کی یادگار کہانی سنائی۔

    انہوں نے اپنی یادگار عید کے حوالے سے بتایا کہ مجھے وہ عیدالاضحیٰ ہمیشہ یاد رہے گی جب مارشل لاء کے دور میں اور میرے کچھ ساتھی پنڈی جیل میں تھے۔

    انہوں نے کہا کہ جہاں تک جیل میں کھانا پکانا سیکھنے کی بات ہے اس کی ضرورت کبھی پیش نہیں آئی کیونکہ جو لوگ میرے ساتھ تھے وہی صبح کا ناشتہ وغیرہ بنا لیا کرتے تھے اور کھانا گھر سے آجاتا تھا۔

  • ووٹ دینے سے قبل کوئی رکن نااہل نہیں ہوسکتا، اعتزاز احسن

    ووٹ دینے سے قبل کوئی رکن نااہل نہیں ہوسکتا، اعتزاز احسن

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور نامور وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ووٹ دینے سے قبل کوئی رکن نااہل نہیں ہوسکتا ہے۔

    پی پی رہنما اعتزاز احسن نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہورہا ہے سب کے سامنے ہے اور جو کچھ نہیں ہو رہا وہ بھی سب کے سامنے ہے۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ راجا ریاض کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس 24 بندے ہیں وہ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ن لیگ کےپاس اتنی ٹکٹس نہیں جتنے بندے ہیں، یہ تو سودے بازی ہورہی ہے آپ پیسے پربکو یا ٹکٹ پر ہے تو یہ سراسر یہ سودے بازی ہی۔

    انہوں نے کہا کہ ووٹ دینے سے قبل کسی صورت کوئی رکن نااہل نہیں ہوسکتا، ووٹ دینے کے بعد اس حوالے سے الیکشن کمیشن ریفرنس پر فیصلہ کرے گا۔

    واضح رہے  کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے منحرف ارکان کو خبردار کیا تھا کہ پارٹی چھوڑنے والے اراکین کیخلاف کارروائی ہوگی اور نااہلی بھی تاحیات ہوگی۔

    مزید پڑھیں: پارٹی چھوڑنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی اور نااہلی بھی تاحیات ہوگی، فواد چوہدری

    فواد چوہدری نے منحرف ارکین کے حوالے سے کہا تھا کہ ایک پارٹی چھوڑنے اور دوسری میں جانے کیلئے قانون موجود ہے، اسپیکر کو پارٹی سربراہ کے خط کے بعد رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔

    وفاقی وزیر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نےغریب کے پیسے لوگوں کے ضمیر خریدنے کیلئے بھیجے، سندھ میں پینے کا پانی نہیں، صحت نظام کا برا حال ہے، سندھ کے حکمران خرید و فروخت میں لگے ہوئے ہیں۔