Tag: PPP 18 october jalsa

  • چیف الیکشن کمشنرکا نام فائنل نہ ہوسکا، خورشید شاہ

    چیف الیکشن کمشنرکا نام فائنل نہ ہوسکا، خورشید شاہ

    اسلام آباد  : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا نام جلد فائنل ہوجائے گا، اور پانچ دسمبر سے قبل چیف ای سی پی کا نام سپریم کورٹ میں بھجوادیا جائے گا۔

    وہ اسلام آباد میں وزیر اعظم میاں نواز شریف  سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرر ہے تھے، انہوں نے کہا کہ ملاقات میں نئے اور پرانے چھ سات ناموں پر غور کیا گیا، تاہم ابھی تک کسی نام پاتفاق نہیں  ہوسکاہے، اس سلسلے میں کل پھر وزیراعظم سے مشاورت کی جائے گی۔

    ایک سوال کے جواب میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشورہ کیا گیا تاہم ان تمام جماعتوں نے اس با ت کا فیصلہ اپوزیشن لیڈر یعنی مجھ پر چھوڑ دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے بھی مشاورت کی جائے گی، ہم ہر مسئلے کو مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بند کرنے کے اعلان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کسی میں طاقت نہیں کہ پاکستان کو بند کر سکے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ میرا وطن ہے اور یہاں ہر کام آزادی سے ہوگا، تاہم احتجاج کرنا سب کا حق ہے، اور قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرنے سے کسی کو کوئی اعتراض نہیں۔

  • کراچی: پیپلزپارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں

    کراچی: پیپلزپارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں

    کراچی: پیپلزپارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے، جیالوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے،پیپلزپارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے اٹھارہ اکتوبر کے جلسے کے انتطامات کاجائزہ لینے کیلئے جناح گراؤنڈ کا دورہ بھی کیا۔۔

    پیپلزپارٹی مزارِ قائد کے قریب جناح پارک میں کل عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جلسےکی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، سیکیورٹی کے پیش نظرجلسہ گاہ اور اسٹیج کے گرد کنٹینرز کاحصار بنایا دیا گیا ہے، جلسہ گاہ میں پانی کا چھڑکاؤ، بیت الخلاء، کرسیاں لگانےاور اسٹیج پر کام آخری مراحل میں ہے۔

    جلسہ گاہ انتظامیہ کمیٹی کا کہنا ہےکہ ستر فیصد سے زائد کام ہوچکا ہے، کارکنوں کا جوش وخروش عروج پر پہنچ گیا ہے، اندرون سندھ سمیت ملک بھر سے قافلے جلسے میں شرکت کیلئے روانہ ہو رہے ہیں، سجاول سے پینسٹھ جیالوں کا پیدل قافلہ جلسے میں شرکت کیلئے روانہ ہوگیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے بھی گزشتہ روز جلسہ گاہ پہنچ کرجلسے کی تیاریوں میں مصروف پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی، بلاول بھٹو کی جلسہ گاہ آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےتھے۔