Tag: ppp Annual ceremony day

  • جمہوریت کے بغیر وفاق قائم نہیں رہ سکتا، بلاول بھٹو

    جمہوریت کے بغیر وفاق قائم نہیں رہ سکتا، بلاول بھٹو

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں وسائل کی منصفانہ تقسیم چاہتےہیں، جمہوریت کے بغیر وفاق قائم نہیں رہ سکتا، ریاست کی رٹ جس طرح چیلنج ہوئی اس پرافسوس ہے۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے 50 ویں یوم تاسیس کے موقع پرایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سر مایہ داروں اور جاگیرداروں کےخلاف بغاوت کی، ہم آزمائشوں کے جنگل سے گزرے اور مسافرآتے جاتے رہے لیکن قافلہ رواں دواں رہا، کارکنوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

    بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے منشور کا اعلان کردیا

    بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں پیپلز پارٹی کے منشور کا اعلان کردیا، انہوں نے منشور کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آکر معاشی اصلاحات، لیبراصلاحات، خواتین سے متعلق اور تعلیمی اصلاحات لائیں گے تا کہ نوجوانوں کو روزگار ڈھونڈنا نہ پڑے، ان کا کہنا تھا کہ نئے منشور کے مطابق ملک میں عدالتی، پولیس اورسول سروس اصلاحات کا آغاز کیا جائے گا۔

    انہوں نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہونے والی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ 71 کے بعد جب پاکستان نہیں سنبھالا گیا تو اقتدار پی پی کے حوالے کیا گیا۔

    شہید بھٹو نے ادارے بنا کرعوام کو روزگار دیا، ٹوٹی ہوئی ریاست کے تنکے اکٹھےکیے،90ہزار قیدی واپس کرائے، پھر بھٹو کو پھانسی دیکریہ سمجھا گیا کہ پارٹی ختم ہوجائےگی۔

    بینظیر بھٹو نے ضیاء الحق کے مارشل لاء کےخلاف جدوجہد کی، بھٹو کی بہادر بیٹی نے عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا، بینظیر بھٹو کو عوام کی طاقت پر بھروسہ تھا، ضیاء الحق نےاپنے اقتدر کو طول دینے کیلئےاسلام کو استعمال کیا۔

    ہمارااقتدار غریبوں کیلئے ہے

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بی بی کی شہادت کے بعد حالات خراب ہورہے تھے جس کے بعد آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، بی بی کی شہادت کے بعد میں نے کہا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے اور جمہوریت ہی ملک کو متحد رکھ سکتی ہے، ہمارااقتدار غریبوں کیلئے ہے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہے اورشہادت ہمارا عمل ہے۔

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بینظیربھٹو نے بتایا تھا کہ پرویزمشرف دوغلی پالیسی پرعمل پیرا ہیں، وہ ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کیلئےسنجیدہ نہیں، باہمت بینظیر بھٹو نےدہشت گردوں کو للکارا، بینظیر بھٹو نے ملک سے مارشل لاء ریگولیشن کا خاتمہ کیا، بینظیربھٹو نے ملکی مفاد کیلئےایف 16طیاروں کا معاہدہ کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری کے دور حکومت میں سی پیک کی بنیاد رکھی گئی، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیاگیا، پورےسندھ میں کام ہورہ اہے،40ڈیمز بنائے گئے ہیں، لڑکیوں کی تعلیم پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے، طالبات کو ساڑھے3ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جارہاہے۔

    بلاول بھٹو زردار ی نے کہا کہ بھٹو کے فلسفے پر عمل پیراہو کر جدوجہد جاری رکھیں گے، ہم عوام کو اقتدار کی منتقلی پر یقین رکھتے ہیں، بھٹو اور بی بی شہید کا پاکستان بنانے کے لیے کئی دریا عبور کرنے ہیں۔

  • نااہل سیاستدانوں نے ملک کو مشکلات میں ڈال دیا،  بلاول بھٹو

    نااہل سیاستدانوں نے ملک کو مشکلات میں ڈال دیا، بلاول بھٹو

    لاہور : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل سیاستدانوں نے ملک کو مشکلات میں ڈال دیا، 5 دسمبر کو پی پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس اسلام آباد میں منایاجائے گا، تمام کارکنان پریڈ گراؤنڈ پہنچیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات قوم کے سامنے ہیں، حکمرانوں نےقرضوں کیلئےملکی اثاثوں کو گروی رکھ دیا، ملک بھر کی دولت صرف چند خاندانوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ہر سال30ہزار نوجوان بیروزگاری کا حصہ بن جاتے ہیں، 50سال قبل اور آج کے حالات میں کوئی فرق نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیالوں اور عوام کے بنا 50 سال کا یہ سفر ممکن نہیں تھا جبکہ محترمہ شہید نے ذوالفقاربھٹو کی روایات برقراررکھیں۔


    مزید پڑھیں: گزشتہ دنوں ریاست کو گھٹنے ٹیکتے دیکھا، بلاول بھٹو


    گولڈن جوبلی جلسے کیلئے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ 5 دسمبر کوپی پی پی کا یوم تاسیس اسلام آباد میں منایا جائیگا، تمام جیالے 5 دسمبرکو ثابت کردیں گے کہ ہم موجود ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔